جموں و کشمیر
SKICCمیں قومی سطح کے9روزہ چنار بک فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میںلیفٹنٹ گورنر کی شرکت
کتابیں دنیا کےلئے کھڑکی کھول کرطرز انداز اور فکر کو بدلنے کا ذریعہ
ہمیں قدیم علمی نظام کو بحال کر کے مرکزی دھارے کی تعلیم کا حصہ بنانا ہوگا:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر:جے کے این ایس : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کوشیر کشمیر انٹرنیشنل کنوونشن سینٹر سری نگر میں نیشنل ب ±ک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام 9روزہ”چنار بک فیسٹیول“ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بھی شرکت کی۔جے کے این ایس کے مطابق اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے مرکزی وزارت تعلیم اور نیشنل بک ٹرسٹ کو مبارکباد دی کہ وہ قارئین کو نئے خیالات اور نقطہ نظر سے باخبر رہنے اور ملک بھر کے نامور ادیبوں اور اسکالرز سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کتابیں دنیا کےلئے کھڑکی کھولتی ہیں۔ کتابیں نئے خیالات اور نئے زاویے پیش کرتی ہیں جو چیزوں کو دیکھنے کے انداز کو بدلتی ہیں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔ چنار بک فیسٹیول نئی نسل کو ہمارے قیمتی ادبی ورثے سے جوڑ دے گا اور انہیں ہمارے اسلاف کے پیچھے چھوڑی گئی ہماری روایتی دانشمندی کے تحفظ اور فروغ کی ترغیب دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ حقائق کو درست کرنے کے لیے تاریخ کو دوبارہ لکھنے کے بارے میں سوچیں، جو ماضی میں مسخ ہو چکے تھے۔انہوںنے کہاکہ نئی نسل کو اس بات سے آگاہ کرنا ہوگا کہ ہماری تہذیب معاشی طور پر خوشحال تھی اور یہ ادب، سائنس اور روحانیت کا عالمی مرکز بھی تھی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کاکہناتھاکہ قدیم ہندوستان عالمی تہذیب و تمدن کا انجن تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دنیا کو سائنس، ریاضی، ادویات کا تحفہ دیا اور ہمیں اپنے ثقافتی، ادبی، سائنسی اور روحانی ورثے پر فخر کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزیدکہاکہ ہمارے علم و سائنس کی جڑیں ہمیشہ سے بے پناہ رہی ہیں۔ ہمیں نوآبادیاتی ذہنیت سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے اور نئی نسل کو یہ بتانا ہوگا کہ ہمارا ورثہ پوری دنیا میں سرفہرست رہا ہے اور سائنس کا جو تحفہ ہم نے پوری انسانیت کو دیا ہے وہ لاجواب ہے،۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان بیک وقت اقتصادی، ثقافتی اور سائنسی نشان ثانیہ کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے روحانی، سماجی اور جذباتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ادیبوں اور مفکرین کی بے مثال شراکت ضروری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں ہندوستان کے قدیم علمی نظام کو زندہ کرنے اور اسے مرکزی دھارے کی تعلیم کا حصہ بنانے پر زور دیا۔انہوں نے نیشنل بک ٹرسٹ پر زور دیا کہ وہ نیلمت پران، راجترنگینی، اور کتھاسرتساگر کو مختلف ہندوستانی زبانوں میں شائع اور ترجمہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی زبان میں ان ایڈیشنوں کو بین الاقوامی کتابی میلوں میں بھی نمایاں ہونا چاہیے تاکہ دنیا کو جموں و کشمیر کے منفرد ادبی ورثے سے متعارف کرایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل بک ٹرسٹ سے مزید کہا کہ کتاب میلوں میں کشمیری، پہاڑی، گوجری، ڈوگری، اردو اور پنجابی کے مشہور ادب کو فعال طور پر فروغ دیا جائے اور وسیع تر سامعین تک ان کے مختلف زبانوں میں ترجمہ کو یقینی بنایا جائے۔اس تقریب میں شاردا حروف تہجی کی پہلی قومی نمائش ”سرادکسرانی“ اور ”جموں کشمیر اور لداخ،تھو دی ایجز“ کے عنوان سے کتاب کا کشمیری ترجمہ کا افتتاح بھی دیکھا گیا۔ راشٹریہ ای-پستکالیہ امرت کال کہانی لکھنے کے مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا گیا۔پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے، چیئرمین، نیشنل بک ٹرسٹ؛ وجے کمار بیدھوری، ڈویڑنل کمشنر کشمیر؛ پروفیسر رگھوویندر تنور، چیئرمین انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ ؛ ڈاکٹر امیت وانچو، چیف کنوینر، چنار بک فیسٹیول؛ یوراج ملک، ڈائریکٹر، نیشنل بک ٹرسٹ؛ مختلف تعلیمی اداروں کے نائب سربراہان، اعلیٰ حکام، نامور ادبی شخصیات، کتاب کے شائقین، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
