تازہ ترین
امسال تشددکے587واقعات رونما: 238جنگجوؤں سمیت361افرادازجان :وزارت داخہ
خبراردو:
امورداخلہ کے مرکزی وزیرمملکت ہنس راج اہرنے بدھ کے روزپارلیمان کے ایوان بالایعنی راجیہ سبھامیں ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں رواں برس جنگجوئیانہ سرگرمیوں اورحملوں میں اضافہ پایاگیاتاہم انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال سنگباری کی سرگرمیوں میں کمی پائی گئی ۔ہنس راج آہیر کاکہناتھاکہ کشمیرمیں جنگجوؤں کیخلاف امسال بھی سیکورٹی فورسزکوبڑی کامیابیاں ملی ہیں کیونکہ رواں برس 2دسمبرتک238جنگجوجھڑپوں کے دوران مارے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ فوج ،فورسزاورریاستی پولیس نے جنگجومخالف کاروائیوں کے دوران کئی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ۔ہنس راج کاکہناتھاکہ جو238سرگرم جنگجوامسال مارے گئے ،اُن میں مختلف جنگجوگروپوں کے کئی اعلیٰ اورفورسزکومطلوب ترین کمانڈربھی شامل ہیں ۔خیال رہے سال2017کے دوران کشمیروادی میں ملی ٹنسی سے جڑے329واقعات رونماہوئے تھے ،اوراس دوران 200جنگجو،74سیکورٹی اہلکاراور36عام شہری جانیں گنوابیٹھے تھے ۔امورداخلہ کے مرکزی وزیرمملکت نے ایوان کوبتایاکہ کشمیرمیں اب بھی ملی ٹنسی جاری ہے لیکن بقول موصوف اب سیکورٹی فورسزکوجنگجوؤں پرمکمل غلبہ حاصل ہے ،اوراسی بناء پربیشتر جنگجومخالف آپریشن کامیاب رہے ہیں ۔انہوں نے ایوان کوبتایاکہ رواں برس جنگجومخالف کارروائیوں اورجنگجوئیانہ حملوں کے دوران کشمیرمیں 86سیکورٹی اہلکاربھی اپنی جانیں گنوابیٹھے ۔
امورداخلہ کے مرکزی وزیرمملکت ہنس راج آہیر نے ایوان کوبتایاکہ جموں وکشمیرسرکارکی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رواں برس تشددکے مختلف واقعات کے دوران 37عام شہری بھی ازجان ہوئے تاہم انہوں نے کہاکہ رواں برس سیکورٹی فورسزکی جانب سے برتے گئے احتیاط کی وجہ سے جنگجومخالف کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے جان ومال کوکافی کم نقصان پہنچا۔ امورداخلہ کے مرکزی وزیرمملکت ہنس راج نے راجیہ سبھاکوبتایاکہ اب کشمیرمیں امن وقانون کی صورتحال میں کافی بہتری پائی جاتی ہے کیونکہ نوجوانوں میں ملی ٹنسی اورسنگباری کارُجحان کافی کم ہوچکاہے ۔ راج نے بتایاکہ امسال کشمیرمیں سنگباری کے کل759واقعات رونماہوئے ،اوراس دوران ریاستی پولیس اورمرکزی پولیس فورسزکی جانب سے اپنائی گئی بہترحکمت عملی کے باعث شہری اموات کے واقعات میں کمی آئی ۔امورداخلہ کے وزیرمملکت نے ایوان کوبتایاکہ کشمیروادی میں امن وقانون کی مجموعی صورتحال کافی بہتری ہوئی ہے ۔
امورداخلہ کے مرکزی وزیرمملکت ہنس راج اہرنے کہاکہ اگرسال رواں کے دوران پیش آئے سنگباری کے واقعات کاموازنہ سال گزشتہ کیساتھ کیاجائے توصاف نظرآتاہے کہ اب کشمیری نوجوان ایسی سرگرمیوں سے دورہی رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سال2017کے دوران سنگباری کے واقعات آئے دنوں رونماہواکرتے تھے لیکن امسال ایسے واقعات کم قلیل تعدادمیں ہی پیش آئے ۔ہنس راج اہرکاکہناتھاکہ کشمیری نوجوانوں کامزاج بتدریج بدل رہاہے اوراب وہ غیرقانونی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران کسی نوجوان کاکسی جنگجوگروپ میں شامل نہ ہونایہ ظاہرکرتاہے کہ کشمیری نوجوانوں میں ملی ٹنسی کارُجحان بتدریج کم ہورہاہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
