جموں و کشمیر
جموں خطے کے کئی اضلاع میں پیرکی شام سے 10گھنٹے تک موسلا دار بارش،سیلابی صورتحال
راجوری،پونچھ ، ریاسی اور پونچھ اضلاع میں اسکول بند
اسکولی عمارت اور گاﺅخانے کو نقصان ،کچھ بین الاضلاع سڑکیں بند ، آمدورفت میں خلل:حکام
سری نگر:جے کے این ایس : جموں خطہ کے مختلف اضلاع میں پیرکی شام سے منگل کی صبح تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے سیلاب آیا جس سے2ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور کچھ بین الاضلاع سڑکیں بند ہو گئیں۔جے کے این ایس کے مطابقحکام نے منگل کو بتایاکہ راجوری،پونچھ ، ریاسی اور پونچھ اضلاع میں حکام نے شدید بارش اور موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ پیر کی شام ساڑھے8بجے اور منگل کی صبح ساڑھے6بجے کے درمیان اہم بارش ریکارڈ کی گئی، ریاسی میں284.5 ملی میٹر، کٹرہ 204.2 ملی میٹر، کٹھوعہ 198.8 ملی میٹر، ادھم پور 166.4 ملی میٹر، سانبا102.5 ملی میٹر، جموں ضلع میں94ملی میٹر اور راجوری میں55.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ اس نے مختلف مقامات پر سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کو جنم دیا، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 11 اور 12 اگست کی درمیانی رات میں ایک طوفانی سیلاب کے بعد پونچھ ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں ایک ہائی اسکول کا ایک حصہ شدید نقصان پہنچا۔طوفانی سیلاب نے ہائی اسکول سے ملحقہ200 فٹ لمبا شیڈ اور کھیلوں کے ایک کمرے کو بہا دیا، جس سے تمام ریکارڈ اور کھیلوں کا سامان تباہ ہوگیا۔ تاہم، اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ راجوری ضلع کے جگلانو گاو ¿ں میں ایک گاﺅخانے کی چھت گر گئی، جس سے املاک اور مویشیوں کا نقصان ہوا۔پیر کی رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے راجوری ضلع میں متعدد سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس سے کئی علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔حکام نے بتایاکہ منگل کی صبح ضلع ریاسی کے تحصیل پونی کے کنڈامورہ میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑک بند ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو ٹریفک کے قابل بنانے کے لیے ناکہ بندی کو ختم کرنے کا کام جاری ہے۔راجوری ضلع میں، کوٹرنکا خواس سڑک کنجا میں بند کر دی گئی ہے، جبکہ راجوری ،تھانہ ہمنڈی،سورانکوٹ سڑک ڈی کے جی اور بفلیاز کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند ہے۔گھمبیر مغلاں،تھانہ منڈی سڑک بھی ملبے کی وجہ سے بھٹیاں موڑ اور ملحقہ حصوں سمیت کئی مقامات پر بند ہے۔جموں سری نگر ہائی وے کو جگتی کے مقام پر بھی ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا جب سڑک پر پانی بھر گیا جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔
پیر کی رات سے ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ندیوں اور ندی نالوں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے پانی کے ذخائر سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ریاسی میں دریائے چناب اونچی سطح پر بہہ رہا تھا اور ریاسی میں گپت کاشی میں سڑک کا ایک اہم پیچ بہہ گیا۔محکمہ موسمیات نے جموں ڈویڑن کے کئی حصوں میں 15اگست تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ رہائشیوں کو الرٹ رہنے اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ادھم پور، ریاسی، جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی تھی، جس میں گرج چمک کے ساتھ طوفان، آسمانی بجلی گرنے، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور 15 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ حکام نے منگل کی صبح بتایاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں حکام نے شدید بارش اور موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے آج ضلع بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے، ۔ایک اہلکار کے مطابق، ”موسلادھار بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر راجوری ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔“ایک بیان کے مطابق، پونچھ کے ڈپٹی کمشنر نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر، احتیاطی اقدام کے طور پر 12 اگست کو ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت کی۔
جموں و کشمیر
لداخ کی پشمینہ کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کی پہل، لیفٹیننٹ گورنر نے خریداروں اور مقامی صنعت کاروں کے کنکلیو کا افتتاح کیا
سری نگر، لداخ کی عالمی شہرت یافتہ پشمینہ اون کو بین الاقوامی منڈیوں میں وسیع تر رسائی دلانے کی کوششوں کے تحت لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے لیہ میں دو روزہ پشمینہ کنکلیو کا افتتاح کیا۔ اس کا مقصد مقامی مویشی پالنے والوں، دست کاروں اور کاروباری افراد کو بین الاقوامی خریداروں اور صنعت سے وابستہ اہم شخصیات سے جوڑنا ہے۔
‘لداخ پشمینہ کنکلیو: ریورس بائر سیلر میٹ’ میں پشمینہ کی پوری پیداواری اور تجارتی زنجیر سے وابستہ مختلف فریقوں نے شرکت کی، جن میں خانہ بدوش مویشی پالنے والے، دست کار، ڈیزائنر، کاروباری افراد، صنعتی نمائندے اور خریدار شامل تھے۔ منگولیا، جاپان اور تھائی لینڈ کے مندوبین نے بھی اس کنکلیو میں شرکت کی، جس سے بین الاقوامی تعاون، معلومات کے تبادلے اور لداخ کے اس قیمتی قدرتی ریشے کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے امکانات پیدا ہوئے۔ پشمینہ کو اکثر ‘لداخ کا سنہرا ریشہ’ بھی کہا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق، اس موقع پر حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائل اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے محکمۂ صنعت و تجارت کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس کا مقصد پشمینہ کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جغرافیائی شناخت (جی آئی) ٹیگ یافتہ لداخی پشمینہ پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس کے ذریعے اس قیمتی ریشے کی منفرد شناخت، روایتی دست کاری اور اس سے وابستہ ثقافتی ورثے کو تسلیم کیا گیا ہے۔
کنکلیو کے ایک اہم حصے، ‘ریورس بائر سیلر میٹ’ کا مقصد پشمینہ تیار کرنے والوں اور کاروباری اداروں کو خریداروں، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز، ڈیزائنروں اور مارکیٹ سے وابستہ دیگر فریقوں کے قریب لانا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے براہِ راست بات چیت ممکن ہوگی، مقامی پروڈیوسروں کو بازار کی ضروریات سمجھنے میں مدد ملے گی، مقامی مصنوعات کی نمائش کی جا سکے گی اور کاروباری مواقع کے ساتھ ممکنہ تجارتی شراکت داریوں کو بھی تلاش کیا جا سکے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ہندوستانی فوج نے طلبہ اور فوج میں بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی
جموں، سابقہ ڈوڈہ ضلع کے نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے اور ان کی رہنمائی و معاونت کی مسلسل کوششوں کے تحت آرمی ریکروٹنگ آفس (اے آر او)، جموں نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور عوامی رابطے کا ایک خصوصی پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔
اے آر او، جالندھر کے ہیڈکوارٹر ریکروٹنگ زون کا حصہ ہے۔
وزارت دفاع، جموں کے تعلقات عامہ کے افسر اور ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ ہندوستانی فوج کی اس پہل کو طلبہ کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، جبکہ کالج انتظامیہ نے بھی اس کی بھرپور ستائش کی۔
انہوں نے کہاکہ ”اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہندوستانی فوج میں بھرتی کے طریقۂ کار سے متعلق ابہام دور کرنا اور دفاعی شعبے میں کریئر بنانے کے خواہش مند نوجوانوں کے جوش و جذبے کو ایک منظم اور قابلِ عمل منصوبے کی شکل دینا تھا۔”
انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج میں شمولیت کے طریقوں کے بارے میں واضح رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اس رابطہ پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی خدمت کے لیے وقف کریئر اختیار کرنے اور ”ایک غیر معمولی زندگی گزارنے” کی ترغیب دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے دوران منعقدہ باہمی تبادلۂ خیال کے اجلاسوں میں فوجی افسران نے بھرتی کی مختلف اسکیموں، اہلیت کے معیار اور امتحانات کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس طرح فوج میں شمولیت کے خواہش مند نوجوانوں کو دستیاب مواقع سے واقف کرانے اور ان کے درمیان موجود فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔
تعلقات عامہ کے افسر نے کہاکہ ”ہندوستانی فوج خطے کے تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں اور نوجوان قائدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے کریئر کے سفر میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے بھرتی کے سرکاری پورٹل www.joinindianarmy.nic.in پر جائیں، جہاں آئندہ بھرتی مہمات، رجسٹریشن اور درخواست دینے کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی معلومات دستیاب ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے جمعہ کو دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں واقع کس بلاری میں تلاشی مہم شروع کی اور دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
تلاشی کے دوران ٹیم نے ایک بیگ، ٹیپ سے لپٹے ہوئے چھ کنٹینر، جن میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ہونے کا شبہ ہے، ایک جنگی سازوسامان کا پاؤچ، ایک لوہے کا ڈبہ جس میں میگزین ہونے کا امکان ہے، ٹیپ سے لپٹا ایک اور کنٹینر، 7.62 ایم ایم لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کا ایک میگزین، ایک ایلومینیم کنٹینر، دو اڈاپٹر اور ایک ٹفن برآمد کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا6 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
