جموں و کشمیر
سری نگرمیں اسمبلی کادوسرا اجلاس طلب کرنے کی سفارش منظوری کیلئے لیفٹیننٹ گورنرکو روانہ
ریاستی درجہ کی بحالی اور 215اسکولوں پر ہنگامہ آرائی کاامکان
اجلاس ستمبرکے تیسرے ہفتے میں متوقع، 20ستمبر کے آس پاس شروع ہونے کاامکان
عمر عبداللہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں لئے گئے اہم فیصلوں پرLGکی مہر ثبتی کاانتظار
سرینگر : جے کے این ایس : مرکزکی جانب سے جموں وکشمیرکی ریاستی درجہ کی بحالی کو التواءمیں رکھے جانے اور جموں وکشمیرمیں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی اور فلاح عام ٹرسٹ کے215اسکول حکومتی تحویل میں لینے کے اقدام کے بیچ جموںوکشمیر کی قانون سا ز اسمبلی کااجلاس ماہ ستمبرکے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے ،جسکی سفارش کابینہ نے منظوری کیلئے لیفٹیننٹ گورنرکو روانہ کردی ہے اوراب یہ لیفٹنٹ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ قانو ن ساز اسمبلی کااجلاس کب طلب کرتے ہیں اوراس کا دوارنیہ کتنا ہوگا۔جے کے این ایس کے مطابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی سربراہی والی جموں و کشمیرکی منتخب حکومت کی کابینہ نے اسمبلی کا دوسرا اجلاس آئندہ ماہ کے آخر میں سرینگر میں منعقد کیے جانے کی سفارش کی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس میں وزراءنے سرکاری ملازمین کےلئے ہاوس رینٹ الاﺅ نس میں2 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی۔ قانون ساز اسمبلی کا آئندہ اجلاس ستمبرکے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے اوراجلاس 20ستمبر کے آس پاس شروع ہونے کاامکان ہے۔یہ منتخب حکومت کا سرینگر میں دوسرا اسمبلی اجلاس ہوگا۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ اجلاس دفاتر کو دربار مو کے تحت جموں منتقل کئے جانے سے قبل منعقد ہوگا۔ دربار مو ایک صدی سے بھی زائد ایک قدیم روایت ہے جسے ایل جی انتظامیہ نے دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد ختم کر دیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اسے دوبارہ شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں جن اہم معاملات کوزیرغور لایاگیا،اُن میں اسمبلی اجلاس کی مدت اور تاریخ تجویز کرنا، سرکاری ملازمین کےلئے ہاو س رینٹ الاﺅ نس میں اضافہ، اور متعدد ترقیاتی معاملات شامل تھے، جن میں سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ کابینہ کے فیصلے اب منظوری کےلئے لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجے جائیں گے۔گزشتہ برس یعنی 16اکتوبر2024کومعرض وجود میں آئی یہ حکومت سرینگر میں پہلا کابینہ اجلاس منعقد کر چکی ہے جس میں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ قرارداد دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی پیش کی تھی۔ تاہم، ریاستی اختیارات کے حوالے سے حکومت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ2019 کے تحت لیفٹیننٹ گورنر کے پاس فیصلہ سازی کا اختیار باقی ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
