جموں و کشمیر
انہیں 40 دن کے اندر ضمانت مل جاتی ہے تو وہ دوبارہ حلف اٹھا سکتے ہیں:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
بدعنوانی اورسنگین الزامات کا سامنا کرنے والے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور وزرائے کو ہٹانے کا مسودہ قانون
ملک کی پارلیمان میں منظور ہوجائے گا
کہا مودی جی نے خود بل میں وزیر اعظم کا عہدہ شامل کیا، وزیر اعظم جیل گئے تو اُنہیں استعفیٰ دینا پڑے گا
نئی دہلی:جے کے این ایس : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن کی شدید تنقید کے باوجود آئین (130ویں ترمیم) بل2025 منظور ہو جائے گا۔ اس بل میں وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزراءکو عہدے سے خود بخود ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بشرطیکہ اگر انہیں 5 سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا کے تحت گرفتار کر کے مسلسل30 دن تک حراست میں رکھا جائے۔ بل کو تفصیلی جانچ کےلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی و بھیج دیا گیا ہے۔ یہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 31 ارکان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی بل کا جائزہ لے گی اور ووٹنگ سے قبل اپنی سفارشات پیش کرے گی۔جے کے این ایس کے مطابق خبرررساں ادارے ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ’آئینی اخلاقیات‘ اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئین (130ویں ترمیم) بل2025 کا اطلاق بشمول حکمران جماعت میں شامل افراد تمام لیڈروں پر یکساں طور پر ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ بل منظور ہو جائے گا۔ کانگریس پارٹی اور اپوزیشن میں بہت سے لوگ ہوں گے جو اخلاقیات کی حمایت کریں گے اور اخلاقی بنیاد کو برقرار رکھیں گے۔اس سوال کہ ’وزیر اعظم جیل گئے تو انہیں استعفیٰ دینا پڑے گا‘،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے خود اس میں وزیر اعظم کا عہدہ شامل کیا ہے ، اس سے قبل اندرا گاندھی39ویں ترمیم لائی تھیں (صدر، نائب صدر، وزیر اعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر کو بھارتی عدالتوں کی جانب سے عدالتی نظرثانی سے بچانے کےلئے)۔ امت شاہ نے کہاکہ نریندر مودی اپنے خلاف آئینی ترمیم لائے ہیں کہ اگر وزیر اعظم جیل گئے تو انہیں استعفیٰ دینا پڑے گا۔عدالت بھی سمجھتی ہے، قانون کی سنگینی: وزیر داخلہ امت شاہ نے آئین (130ویں ترمیم) بل2025 متعارف کرایا۔ اس کا مقصد وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزراءکو عہدے سے ہٹانا ہے اگر وہ5 سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا کے الزامات کے تحت مسلسل 30 دن تک گرفتار اور نظر بند رہیں۔ اس بل نے گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سیاسی مقاصد غیر بی جے پی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کے ہیں۔ امت شاہ نے اپوزیشن کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ حکومت 130ویں ترمیمی بل کے تحت ضمانت میں تاخیر کےلئے عدالتوں پر دباو ¿ ڈال سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ یا وزیر اعظم جیل میں رہ کر حکومت نہیں چلا سکتا:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے130ویں ترمیمی بل پر کہاکہ ہماری عدالت بھی قانون کی سنگینی کو سمجھتی ہے، جب کسی کو 30 دن بعد استعفیٰ دینا ہوتا ہے، اس سے پہلے عدالت فیصلہ کرتی ہے کہ اسے ضمانت ملنی چاہیے یا نہیں۔ جب یہ معاملہ ہائی کورٹ میں گیا تو دلیل دی گئی کہ اروند کیجریوال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ وہ جیل میں ہیں، ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمیں اس بنیاد پر استعفیٰ دینا چاہیے، لیکن ہم اس بات پر یقین نہیں کریں گے کہ اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ میری جماعت کا ماننا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم یہ مانتا ہے کہ اس ملک کا کوئی وزیر اعلیٰ، وزیر یا وزیر اعظم جیل میں رہ کر حکومت نہیں چلا سکتا، جب آئین بنا تو آئین بنانے والوں نے ایسی بے شرمی کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا کہ ایک وزیر اعلیٰ جیل جائے گا اور جیل سے وزیر اعلیٰ رہے گا۔عدالتیں قانون کے غلط استعمال کو روکیں گی:اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے واضح کیا کہ بل میں کسی خاص پارٹی یا لیڈر کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس بات پر بھی زور دیا کہ عدالتیں اس کے غلط استعمال کو روکیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی عدالت میں جا کر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم مانگ سکتا ہے۔ یو پی اے حکومت کے دوران عدالت کے حکم پر کئی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ میں کم از کم 12 معاملات کے نام بتا سکتا ہوں جہاں عدالت نے سی بی آئی کو جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے بارے میں پوچھے جانے پر امت شاہ نے کہا کہ انہیں 30 دن کے اندر ضمانت مل گئی تھی۔کوئی بھی جیل سے حکومت نہیں چلا سکتا: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ اروند کیجریوال کو 30 دن کے اندر ضمانت مل گئی تھی اور مجھے یقین ہے کہ انہیں اس وقت استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اس وقت پیش کیا جب لوگوں نے ان کےخلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب ایسے افراد کو قانونی طور پر اپنا استعفیٰ دینا ہوگا۔امت شاہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بل انصاف فراہم کرتا ہے، کسی بھی رہنما کو 30 دن کے بعد بھی ضمانت حاصل کرنے، حلف اٹھانے اور دفتر میں واپس آنے کی اجازت دیتا ہے۔ امت شاہ نے کہاکہ وہ ضمانت ملنے کے بعد حلف اٹھا سکتے ہیں۔ضمانت ملتے ہی اپنے عہدے پر واپس آ سکتے ہیں: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ ہمارا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی جیل سے حکومت نہیں چلا سکتا۔ اگر انہیں 40 دن کے اندر ضمانت مل جاتی ہے تو وہ دوبارہ حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے انہیں یہ اعتماد ملنا چاہیے کہ وہ ضمانت ملتے ہی اپنے عہدے پر واپس آ سکتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے بائیکاٹ پر، امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے انہیں اس میں حصہ لینے کا مناسب موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہم ان سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ شامل ہوں اور شرکت کریں۔جے پی سی کو تمام جماعتوں کے خیالات کی عکاسی کرنی چاہیے: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اصولوں سے انکار کرنا اور پھر یہ توقع رکھنا کہ سب کچھ آپ کی شرائط پر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت انہیں ایک موقع دے رہی ہے لیکن اگر وہ نہیں مانیں گے تو ہم اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ امت شاہ نے کہاکہ اگر وہ جے پی سی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ انہوں نے زور دیا کہ جے پی سی اہم ہے اور اسے تمام جماعتوں کے خیالات کی عکاسی کرنی چاہیے۔ امت شاہ نے کہاکہ یہ ایک اہم بل ہے اور جے پی سی میں ہر پارٹی کی رائے سنی جانی چاہیے۔ امت شاہ نے کہاکہ اگر اپوزیشن اگلے4 سال تک اس بل کی حمایت نہیں کرتی ہے تو کیا ملک کام کرنا بند کر دے گا؟ ایسا نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہم انہیں صرف اپنے خیالات بتانے کی اجازت دے رہے ہیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو عوام دیکھ رہی ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
