جموں و کشمیر
آج کشمیروادی میں خشک موسم کاامکان جموں خطے میں 2ستمبرتک
آ
وسیع مقامات پر ہلکی سے تیز بارش متوقع
سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں: موسمیاتی ماہرین
سری نگر:جے کے این ایس : موسمیاتی مرکز سری نگر نے کشمیر وادی میں جمعہ کوبھی موسم خشک رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے خبردارکیاکہ 30اگست کی صبح سے 2ستمبرکی صبح تک جموں خطے کے چنداضلاع میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش اورکافی وسیع مقامات پر ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے۔اس لئے لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ موسمی ایڈوائزر ی پر عمل کریں ۔اس دوران موسمی تغیروتبدل سے متعلق جانکاری دینے والے نجی گروپ کشمیر ویدرنے کہاکہ اس بار سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ آنے والی بارشوں کی شدت بہت کم ہو گی۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی مرکز سری نگر نے جمعرات کوکہاکہ 29اور30اگست کو کشمیر میں زیادہ تر خشک موسم متوقع ہے۔تاہم چند مقامات پر مختصر مدت کےلئے بارش ہو سکتی ہے۔مرکز نے کہاکہ جموں کے علاقے میں، خاص طور پر اس کے میدانی علاقوں میں، مون سون کی بارشیں ممکن ہیں تاہم بارش کا دورانیہ مختصرہوگا۔موسمیاتی مرکز کے مطابق اگست کی صبح سے 2ستمبرکی صبح تک جموں خطے کے چنداضلاع میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش اورکافی وسیع مقامات پر ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے۔موسمیاتی مرکزنے مزیدکہاکہ 31اگست سے یکم ستمبرکے دوران جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر مختصر دورانیے کی شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ تاہم مسلسل بارشوں کی توقع نہیں ہے۔بارشوں کے درمیان بھی بڑے وقفے ہوں گے۔2سے6ستمبرکے دوران جموں وکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا مختصر وقفہ ہوگا۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگر نے جمعرات کو سہ پہر3بجے جاری کردہ اپنی تازہ موسم کاری میں بتایاکہ اگلے ایک سے تین گھنٹوں کے دوران گاندربل، پونچھ، شوپیان کے چند پہاڑی علاقوں اور ضلع اننت ناگ اور کولگام کے کچھ حصوں، ادھم پور اور سانبا کے کچھ حصوں میںگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے ،جسکے بعد موسم میںبہتری آئے گی ۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے خبردارکیاکہ چند خطرناک جگہوں پرزمین کھسکنے ،مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کا امکان ہے۔لوگوں کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ آبی ذخائر،ندی نالوں ،دریا کے پشتوں اورڈھیلے ڈھانچے وغیرہ سے دور رہیں۔دریں اثناءموسمیاتی تغیر وتبدل سے متعلق جانکاری فراہم کرنے والے ایک نجی موسمیاتی گروپ کشمیر ویدرنے کہاکہ اس بار سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ آنے والی بارشوں کی شدت بہت کم ہو گی ، ممکنہ طور پر پچھلے اسپیل کی طاقت کے ایک تہائی تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔کشمیر ویدرکے مطابق لوگ پرسکون رہ سکتے ہیں، اپنے روزمرہ کے معمولات پر چل سکتے ہیں، اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف معمول کے مشورے ہی برقرار ہیں کیونکہ قدرتی طور پر سیلاب اور بادل پھٹنے کے صحیح مقام اور وقت کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
