جموں و کشمیر
24 گھنٹے نگرانی، متاثرہ علاقوں کا بار بار دورہ اور رہائشیوں کو الرٹ رکھیں:عمرعبداللہ کی ہدایت
جموں وکشمیرمیںسیلاب کے بعد کامنظر نامہ،وزیراعلیٰ نے لیا اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ
بحالی اقدامات پراولین توجہ دینے کا فیصلہ
حساس مقامات کو مزید تقویت دیں، سیلاب زدہ دیہاتوں میں انخلاءکی مہم جاری رکھیں
سری نگر: جے کے این ایس : وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جمعہ کی صبح سیلاب کے بعد کے منظر نامے پر ایک میٹنگ کی صدارت کی۔انہوںنے حساس مقامات کو مزید تقویت دینے، سیلاب زدہ دیہاتوں سے لوگوں کو نکالنے، کنٹرول رومز کے ذریعے24 گھنٹے نگرانی اور متاثرہ علاقوں کا بار بار دورہ کرنے اور رہائشیوں سے الرٹ رہنے، خوف و ہراس سے بچنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔جے کے این ایس کے مطابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جمعہ کی صبح سیلاب کے بعد کے منظر نامے پر ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں نائب وزیراعلیٰ سریندرچودھری ،وزیر تعلیم وصحت سکینہ ایتو ،وزیر جاوید رانا،وزیراعلیٰ کے مشیر ناصراسلم وانی ،چیف سیکرٹری اتل ڈولو،مختلف محکموںکے سیکرٹریوں،این ڈی آرایف وایس ڈی آر ایف کے حکام اور دیگر کئی سینئر افسروںنے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے سیلاب زدہ اضلاع کے اعلیٰ حکام سے بھی تازہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی ۔
مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اوردوسرے حکام نے اپنے اپنے اضلاع کے سیلاب زدہ ،زیر آب یا پُرخطر علاقوںکی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔میٹنگ میں موجود حکام نے وزیر اعلیٰ کو سیلاب سے بچاﺅ اورسیلاب زدہ علاقوں میں فوری بچاﺅ اورامدادی کا رروائیوںکے بارے میں جانکاری فراہم کی ،اورساتھ ہی بتایاکہ دریائے جہلم کے پانی کو مزید علاقوںمیں داخل ہونے سے روکنے کیلئے محکمہ آبپاشی وفلڈ کنٹرول نے پولیس ودیگرایجنسیوں کے اشتراک سے کیاکچھ فوری نوعیت کے اقدامات اُٹھائے ۔حکام نے میٹنگ کے دوران بتایاکہ سری نگر ،بڈگام ،پلوامہ ،کولگام اور اننت ناگ کے سیلاب زدہ اور زیرآب علاقوںمیں جانی نقصان سے بچنے کیلئے پولیس ،دریائی پولیس ،این ڈی آر ایف اورایس ڈی آر ایف کے علاوہ دیگرایجنسیوںنے بھی ہزاروں لوگوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجہاں اُنھیں فوری ضرورت کا سامان بھی فراہم کیاجارہاہے ۔حکام نے بتایاکہ سیلاب زدہ اور دیگرزیرآب علاقوں سے لوگوںکے محفوظ انخلاءکو یقینی بنانے کیلئے متعدد ٹیمیں سرگرم عمل رہیں ،اور ابھی بھی کچھ علاقوںمیں ایسی بچاﺅ کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں ۔چیف منسٹر آفس ، جموں و کشمیرکی جانب سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تصاویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے حساس مقامات کو مزید تقویت دینے، سیلاب زدہ دیہاتوں سے لوگوں کو نکالنے، کنٹرول رومز کے ذریعے24 گھنٹے نگرانی اور متاثرہ علاقوں کا بار بار دورہ کرنے اور رہائشیوں سے الرٹ رہنے، خوف و ہراس سے بچنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بجلی، پانی کی فراہمی اور سڑک کے رابطے سمیت ضروری خدمات کی تیزی سے بحالی پر بھی زور دیا۔
جموں و کشمیر
لداخ کے چیف سکریٹری نے پنچایت، میونسپل اور ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا
سری نگر، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے چیف سکریٹری آشیش کندرا نے پیر کو آئندہ پنچایت، میونسپل اور لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ انتخابات کے پُرامن اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات اور لاجسٹک تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں۔
لداخ کی کئی تنظیموں کی مخالفت کے باوجود، علاقے میں پنچایت اور لیہ و کرگل میونسپل کونسلوں کے انتخابات 21 نومبر کو منعقد ہونے والے ہیں، جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی تمام آٹھ ایل اے ایچ ڈی سیز کے انتخابات 4 دسمبر کو ہوں گے۔ ان انتخابات میں پورے لداخ کے 100 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لداخ انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں انتخابی انتظامات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان میں بیلٹ بکس کی دستیابی اور انتظام، بیلٹ پیپرس کی چھپائی، ای وی ایم سے متعلق انتظامات، مخصوص مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ہیٹنگ کی سہولت، نقل و حمل اور انتخابات کے ہموار انعقاد کے لیے دیگر ضروری انتظامات شامل تھے۔
چیف سکریٹری نے تمام زمینی اور ڈیجیٹل انتظامات مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام ضروری سہولتیں کافی پہلے فراہم کردی جائیں۔
انہوں نے سروس ووٹرس، ووٹروں کی تعلیم اور انتخابی شرکت سے متعلق منظم پروگرام (ایس وی ای ای پی) کی سرگرمیوں اور ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کے سلسلے میں تال میل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف سکریٹری نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی الیکشن کمیشن کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں، ضلعی سطح پر نگرانی کے نظام کو مضبوط بنائیں اور آئندہ ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے تمام انتظامات مقررہ مدت میں مکمل کریں۔
اجلاس کے دوران چیف سکریٹری نے انتخابی حلقوں اور اضلاع کے لحاظ سے نامزدگیوں کے عمل کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اب تک موصول ہونے والے نامزدگی فارموں کی تعداد، نامزدگی فارم حاصل کرنے والے امیدواروں اور آئندہ چند دنوں میں متوقع نامزدگیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں موصول ہونے والی نامزدگیوں کی تفصیلات سے باقاعدگی کے ساتھ آگاہ کریں اور نامزدگیوں کے عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں۔
اجلاس میں سینئر سول اور پولیس عہدیداروں نے شرکت کی۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: ایل او سی کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، فوج نے فائرنگ کی
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد چوکس فوجی جوانوں نے فائرنگ کردی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، سرحد کی حفاظت پر مامور فوجی جوانوں نے پیر کی درمیانی شب تقریباً ڈیڑھ بجے ساوجیاں سیکٹر میں مشتبہ نقل و حرکت محسوس کی، جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ”چند راؤنڈ فائر کیے گئے اور دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔” انہوں نے مزید بتایا کہ صبح کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا۔
یواین آئی۔ طا
جموں و کشمیر
کولگام میں تصادم کے دوران مشتبہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
سرینگر، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز جاری تصادم کے دوران ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، کولگام کے لارو گاؤں میں اس وقت تصادم شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی (کاسو) انجام دے رہی تھیں۔ محاصرے کو مزید مضبوط بنانے اور کسی بھی مشتبہ شخص کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے اضافی فورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاہم، پولیس کی جانب سے اب تک کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
کشمیر پولیس زون نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھاکہ ”کولگام میں تصادم شروع ہوگیا ہے۔ پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز کارروائی میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات بعد میں دی جائیں گی۔”
یہ تصادم اتوار کے روز فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران پیش آیا۔ یہ کارروائی علاقے میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شروع کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کولگام میں ایک تصادم کے دوران سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔
اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں متعدد تلاشی کارروائیاں شروع کی تھیں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس پر روحانی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور ترقی کی ستائش کی
-
دنیا1 week agoجزیرہ قشم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: ایران
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا اعتراف، ملک بدری کی سخت پالیسی حد سے زیادہ سخت تھی، وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا سبب
-
دنیا1 week ago”خیمے ہمیں بارش سے نہیں بچاتے”: غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے زیرِ آب
-
ہندوستان5 days agoمودی جمعہ کو کرناٹک اور گجرات کا دورہ کریں گے، 15,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے
-
ہندوستان6 days agoیمنا کے تئیں ہماری عقیدت عہد بستگی کی علامت: ریکھا گپتا
-
دنیا1 week agoاین ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کا چینی انٹیلی جنس سے مبینہ روابط رکھنے والی خاتون سے معاشقے کا اعتراف، امریکی کانگریس میں تحقیقات کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجوہات میں اسرائیل کی حمایت میں کمی کو بھی شامل کیا
-
ہندوستان1 week agoجے رام رمیش کا صاف ستھری ہوا کے لیے اصلاحات کا مطالبہ، کہا: کاروبار میں آسانی سے زیادہ صاف ہوامیں سانس لینے کاحق ہے
-
دنیا6 days agoامریکی ایوانِ نمائندگان نے پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
-
دنیا1 week agoامریکی حملوں کی دھمکیوں کے درمیان ایران میں داخلی سلامتی کے سخت اقدامات
-
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل میں سڑک حادثے میں گجرات اور مغربی بنگال کے آٹھ سیاح زخمی
