جموں و کشمیر
کشمیرمیں 6ستمبرتک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند
8ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع
6 ستمبر کو ہونے والے تمام یونیورسٹی امتحانات ملتوی :حکام
سری نگر:۵،ستمبر: جے کے این ایس : ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور وادی کے سبھی سرکاری اور نجی اسکول اتوار7ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کوڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرکی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق پیر یعنی 8 ستمبر سے کشمیر وادی کے تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔اس سے قبل وادی کشمیر میں حالیہ تیر بارشوں اور سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو سبھی تعلیمی ادرے بند رہے جبکہ طے شدہ سبھی امتحانات کو بھی ملتوی کیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق کہ حالیہ خراب موسمی حالات اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے پس منظر میں اور تیز ہواﺅں کے بیچ جس طرح کئی اسکولی عمارتیں زیر آب آ گئیں اور بعض ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکولوں میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل اسکولوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہو گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں 8 ستمبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گیں۔ اور سبھی اداروں کے سربراہان اور عملے پر لازم ہوگا کہ وہ کلاس رومز اور اسکولی عمارت کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تاکہ اسکولوں کا کام کاج محفوظ اور صاف ستھرے ماحول میں دوبارہ سے شروع کیا جا سکے۔اس دوران کشمیر یونیورسٹی اورکلسٹریونیورسٹی سری نگر نے خراب موسم کے درمیان6 ستمبر کے امتحانات ملتوی کر دئیے۔کشمیر یونیورسٹی نے جمعہ کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر6 ستمبر2025 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ امتحانات کے کنٹرولر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کشمیریونیورسٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباءکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کے انعقاد کی تازہ تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔دریں اثنا، کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے پہلے بھی اسی تاریخ کو ہونے والے اپنے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے کنٹرولر آف امتحانات کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس میں،کلسٹر یونیورسٹی نے کہاکہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر اور طلباءکی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے احتیاطی اقدام کے طور پر، یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے6ستمبر2025 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کلسٹر یونیورسٹی کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی تازہ تاریخوں کا بھی الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
