جموں و کشمیر
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم:کشمیر بھر کی درگاہوں،خانقاہوںمیں شب خوانی کی رُوح پرور مجالس منعقد
درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کا اژدھام
لاکھوںعقیدت منددیدارِموئے مقدس ﷺسے فیضیاب، جگہ جگہ درود و اذکار کی صداﺅں سے فضاءمعطر
سری نگر: جے کے این ایس : پیغمبر آخر الزماں،حضرت محمدمصطفےٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منائی جا رہی ہےں۔جے کے این ایس کے مطابق یوم ولادت باسعادت محسن انسانیت ،باعث تکوین کائنات،نبی آخرالزماں،نبی برحق، حضور پُرنور، حضرت محمد ﷺ یعنی عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سعید کی مناسبت سے جمعہ کو شب خوانی کی روح پرورتقارےب کا اہتمام کےا گیا۔ وادی میں سب سے بڑی بابرکت اور روح پرور شبینہ تقریب درگاہ شریف حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں فرزندان توحید بشمول باپردہ مسلم خواتین،لڑکیوں اور بچوں وبچیوںنے خشووخجوکیساتھ شب خوانی کی روح پرورمجلس میں شرکت کی ۔ ادھر انتظامیہ وقف بورڈ اور کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ،پانی ،بجلی، کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ امن وقانون کو برقراررکھنے نیز عقیدت مندوںکی حفاظت کیلئے پولیس نے اضافی انتظامات کئے تھے ۔شب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پر وادی بھر میں شب خوانی کی روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول مردوزن اوربچے رات بھر شب خوانی میں محو رہے اور نماز فجرکے بعد موئے مقدس ﷺ کی زیارت سے فیضاب ہوئے۔بعدازاں نماز ظہر،عصر،مغرب اور نماز عشاءکے بعد بھی ہزاروں عقیدت مندمقدس ﷺ کے دیدار سے فیضاب ہوئے۔اس دوران درگاہ حضرت بل میں میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریب سعید کے موقع پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکارانہ انجمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولت بہم رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے پہلے ہی روٹ پلان ٹریفک پولیس نے مرتب دیا تھا تاکہ زائرین کو پارکنگ یا ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران عاشقان رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاوں کی معافی طلب کی جبکہ وادی کشمیر کے امن واماں، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعا مانگی گئیں۔آثار شریف درگاہ حضرتبل میں کے علاوہ وادی کی دیگر خانقاہوں اور مساجد میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے۔ولادت باسعادت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے سلسلے میں درگارہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی دیگر مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کی مجالس آراستہ ہوئیں، وہیں گزشتہ کئی دنوں سے وادی کی مختلف مساجد میں نماز مغرب سے نماز عشاءشام تک درود و اذکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔اسی طرح کی پر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، آثار شریف اولڈ بارہمولہ،جناب صاحب صورہ، آثار شریف شہری کلاش پورہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر،، اننت ناگ ، پلوامہ ، گاندربل ، بڈگام ، کپوارہ ، ہندوارہ ، گریز میں بھی میلاد النبی ﷺ کے موقع پرشب خوانی کی خصوصی مجالس کا اہتمام کیاگیا۔اس دوران وقف بورڈ کے منتظمین نے کہاکہ شب خوانی کے بعد ہفتہ کو نماز فجرکے بعد سے ہر نماز کے موقعہ پر لاکھوں عقیدت مند موئے مقدس ﷺ اوردوسرے تبرکات کے دیدارسے فیضیاب ہوئے اور یہ بابرکت سلسلہ اگلے جمعہ تک جاری رہے گا۔ میں بھی منعقد ہوئیں۔ جن میں آقائے نامدارحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔
وہیں علمائے کرام واعظ و خطیب اور ائمہ مساجد نے آنحضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ آثار شریف درگاہ حضرت بل کی تجدید و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے میلاد کی تقریبات سے قبل باضابطہ طور زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے اس سے قبل سال1968 میں درگاہ شریف کی تعمیر نو کی گئی تھی جو گیارہ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد 1979 میں مکمل ہوا اور آج تقریباً 56 برس بعد دوبارہ زیبائش و آرائش کا کام عمل میں لایا گیا ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
