جموں و کشمیر
سیب کی کھیپ لیکرپہلی خصوصی ٹرین 15ستمبرکی صبح روانہ 6بجکر15منٹ پر بڈگام سے آدرش نگر اسٹیشن دہلی کیلئے روانہ ہوگی:حکام شمالی ریلوے
سری نگر جموں قومی شاہراہ کی مسلسل بندش کے درمیان مرکزی حکومت کا پھل کاشتکاروں کو بھاری نقصان سے بچانے کیلئے غیر معمولی اقدام
13 ستمبر سے خصوصی مال برداری سروس متعارف ہوگی :ریلوے وزیر اشونی ویشنو
سری نگر: جے کے این ایس : حالیہ موسلادار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے وپتھر گرآنے اور کئی مقامات پر زمین کھسک جانے کی وجہ سے نقصان زدہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پھنسے ہوئے سڑنے والے سیبوں کی وجہ سے کشمیرکے پھل کاشتکاروں اورتاجروں کو درپیش بڑے نقصان کے درمیان، ریلوے حکام نے جمعرات کو بڈگام کےلئے موٹر،کم،پارسل وین کی ترجیحی نقل و حرکت کا اعلان کیا۔جے کے این ایس کے مطابق یہ غیر معمولی فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب تھارداودھم پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیب سے لدے ہزاروں ٹرک سری نگرجموں قومی شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں، جس سے لاکھوں مالیت کے پھل سڑنے کا خطرہ ہیں۔حکام نے کہا کہ خصوصی پارسل وین سے کسی حد تک فوری ریلیف ملنے کی امید ہے، لیکن بڑا بحران کشمیر کی باغبانی کی معیشت کے تحفظ کےلئے متبادل راستوں کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بڈگام سے دہلی تک سیب لے جانے والی2 پارسل وین کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ کشمیر کے سیب کاشتکاروں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔اشونی ویشنو نے کہا کہ جموں سری نگر لائن آپریشنل ہونے سے وادی کشمیر کا رابطہ بہتر ہے۔ ریلوے 13 ستمبر2025 سے وادی کشمیر کے بڈگام سے دہلی کے آدرش نگر اسٹیشن تک روزانہ ٹائم ٹیبل والی پارسل ٹرین متعارف کروا رہا ہے۔ریلوے کے وزیر نے کہا کہ بڈگام سے دہلی سیب لے جانے والی 2 پارسل وینوں کی لوڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔اس دوران مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے وادی کشمیر اور دہلی کے درمیان روزانہ ٹائم ٹیبلڈ پارسل خدمات کاباضابط اعلان کیا۔ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا کہ حکومت ہند روزانہ ٹائم ٹیبل والا پارسل متعارف کرانے کے لئے تیار ہے، جو جمعرات کو کشمیر اور دہلی کو جوڑے گا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ پارسل خدمات وادی کشمیر کے بڈگام علاقے سے دہلی کے آدرش نگر تک شروع ہوں گی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ یہ خدمات رواں سال 13 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ اشونی ویشنو کے مطابق، وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ خدمات کشمیر کے سیب کے کسانوں کو بااختیار بنائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بڈگام سے دہلی سیب لے جانے والی دو پارسل وینوں کو لوڈ کرنے کی خدمات اب آج سے شروع ہو رہی ہیں۔دریں اثنا، کورئیر کے کاروبار میں ریلوے کا حصہ بڑھانے اور صارفین کو ایک موثر، قابل اعتماد اور اقتصادی آپشن فراہم کرنے کےلئے، ریلوے بورڈ نے اس سال20 اگست کو شمالی ریلوے میں جموں ڈویڑن کے لئے جوائنٹ پارسل پروڈکٹ،ریپڈ کارگو ٹرین سہولیات کی خدمات کو منظوری دی۔جموں ڈویڑن کے سینئر کمرشل ڈویڑنل منیجر اچیت سنگھل کے مطابق اس پارسل کی پہلی سروس13 ستمبر کو دوپہر 12بجکر10منٹ پر دہلی کے آدرش نگر سے بڈگام کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ 15 ستمبر کی صبح 6بجکر15منٹ پر بڈگام سے دہلی کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد کشمیر کے تاجروں کو فائدہ پہنچانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کا سامان ملک کے کونے کونے تک پہنچے جس میں بنیادی طور پر سیب، زعفران، اخروٹ، پشمینہ شال، قالین اور کشمیری دستکاری جیسی اشیاءشامل ہیں۔ یہ ٹرین تقریباً 23 گھنٹے میں دہلی پہنچنے والی ہے، جسے بڈگام سے سڑک کے سفر سے کم وقت سمجھا جاتا ہے۔ان خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈویڑنل ریلوے منیجر وویک کمار نے کہا کہ اس پارسل ٹرین سروس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ خراب موسم کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے، سیب اور دیگر پھلوں کو ملک بھر کی دیگر ریاستوں اور دیہاتوں تک پہنچانے میں متعدد مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ریلوے نے پارسل ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔سہولیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شمالی ریلوے نے کہا کہ اس پارسل ٹرین میں ایک ایس ایل آر ہوگا، جس کے ساتھ8 پارسل بھی ہوں گے۔کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے باری بھرہانہ اسٹیشن پر سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔جموں ڈویڑن کے ڈویڑنل ریلوے مینیجر کے مطابق، جوائنٹ پارسل پروڈکٹ،ریپڈ کارگو سروس کا مقصد ریلوے کے ذریعے مال کی نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں، یہ ایک ورچوئل ایگریگیشن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو نجی شعبے میں ریلوے کی شراکت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ یہ کارگو ٹرین پہلی بار جموں ڈویڑن میں چلائی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
