جموں و کشمیر
جگہ جگہ خستہ حال سری نگرجموں قومی شاہراہ 3ہفتوں کے بعدبھاری گاڑیوں کیلئے دوبارہ کھل گئی
قاضی گنڈ سے کئی مقامات پردرماندہ سیب سے لدے ٹر کوں کو کشمیر سے جموں جانے کی اجازت
پھل کاشتکاروں کو ملی راحت،کرایوں میں اضافہ باعث تشویش
ٹرانسپورٹ کمشنرسے کہاکہ وہ ، ٹرانسپورٹ یونینوں سے بات کر کے کرایہ جات کو منظم کریں:جاویداحمدڈار
سری نگر :جے کے این ایس : 3ہفتے سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پرقاضی گنڈ سے جگہ جگہ درماندہ سیب سے لدے ٹرکوں کو بالآخربدھ کے روزکشمیر سے جموں کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعدکشمیر وادی کے ہزاروں پھل کاشتکاروں اور تاجروں نے راحت کی سانس لی۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ مرکزی وزیر برائے روڈز اینڈ ہائی ویز نیتن گڈکری کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شاہراہ پر ٹرکوں کی باقاعدہ نقل و حرکت کی یقین دہانی کرائے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا۔اسے پہلے انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریفک) ایم سلیمان چودھری نے کہاکہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کو بدھ کو صبح 11 بجے سری نگر جموں شاہراہ پر جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔جے کے این ایس کے مطابق ٹریفک حکام کے مطابق قاضی گنڈ ٹول پلازہ پر صبح ساڑھے 11بجے سے سیب سے لدے ٹرکوں کو جموں کی سمت روانگی کی اجازت دی گئی۔ ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً 6 ہزار سے زائد بڑی اور بھاری موٹر گاڑیاں، جن میں اکثریت سیب سے لدے ٹرکوں کی تھی، تین ہفتوں سے وادی میں پھنسی ہوئی تھیں۔میوہ تاجروں کی انجمن کے صدر بشیر احمد بشیر کے مطابق اگست 26 سے8 ہزار سے زیادہ سیب سے لدے ٹرک شاہراہ پر رُکے ہوئے تھے، جس کے باعث سیب گلنے سڑنے لگے۔
ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی رویندر پال سنگھ نے کہا کہ کشمیر سے سیب سے لدے ٹرکوں اوردوسری بڑی گاڑیوں کی روانگی شام تک جاری رہے گی اور ڈرائیوروں کو اپیل کی گئی کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں تاکہ مزید رکاوٹ پیدا نہ ہو۔سری نگرجموں قومی شاہراہ اگست کے آخر میں ادھمپور کے تھارڑ علاقے میں متعدد لینڈ سلائیڈز کے باعث بند ہو گئی تھی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے مطابق علاقے میں بڑے پتھروں اور کیچڑ نے بحالی کے کام میں مشکلات حائل کیں۔ تاہم ڈیول لین کا ایک عارضی ڈائیورڑن بنایا گیا ہے جس پر ٹریفک بحال ہو چکا ہے۔مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے منگل کو وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور جموں وکشمیرکے اعلیٰ حکام کیساتھ ایک ورچیول میٹنگ کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے عملے کو ’بے لوث محنت‘ پر سراہا تھا۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو موجودہ ہائی وے کے ملبے تلے دب جانے کے بعد، ضلع ادھم پور کے تہارڈ میں تعمیر کی گئی300 میٹر طویل سڑک کو چوڑا اور برابر کرنے میں ناکامی پر مختلف حلقوں سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حکام کے مطابق اس سڑک کی خراب حالت ہائی وے پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت میں نمایاں رکاوٹوں کا باعث بن رہی ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 2ہفتے شاہراہ کھلی رہی تو وہ اپنے میوہ جات کو منڈیوں تک پہنچا سکیں گے۔سوپور فروٹ منڈی ایسوسی ایش کے صدرفیاض احمد ملک عرف کاکہ جی نے قومی شاہراہ کھلنے پراطمینان کااظہار کیاتاہم کہاکہ مسلسل کئی ہفتوں تک شاہراہ کی بندش سے میوہ صنعت سے جڑے کاشتکاروں ،تاجروں اوردوسرے طبقوںکو کروڑوں کا نقصان اور خسارہ اُٹھاناپڑا ہے۔ انہوںنے حکومت سے کرایوں کومنظم کرکے ان میں توازن رکھنے کیلئے ضروری اقدامات پر زوردیا۔شوپیاں کے پھل کاشتکار عبدالباری نے کہا”میری پوری فصل باغ میں پڑی ہے۔ اگر راستہ کھلا رہا تو ہم سب کچھ وقت پر بیچ سکیں گے“۔ادھر تاجروں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی بندش کے باعث کرایوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ ایپل فارمرز فیڈریشن کے صدر ظہور احمد راتھر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز فی باکس وزن کے حساب سے کرایہ وصول کر رہے ہیں، جبکہ قانون کے مطابق فی باکس الگ الگ درجہ بندی پر کرایہ مقرر ہونا چاہئے۔محکمہ باغبانی کے وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹ کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے پر ٹرانسپورٹ یونینوں سے بات کر کے کرایہ جات کومنظم کیا جائے۔ایس ایس پ ٹریفک نیشنل ہائی وئے رویندرپال سنگھ نے کہاکہ ہماری کوشش اورترجیح ہے کہ پہلے سیب سے لدے ہوئے درماندہ ٹرکوں کو روانہ کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ لین ڈرائیوینگ کی پابندی کریں اور کوئی خلاف ورزی نہ کریں تاکہ کوئی مشکل پیش نہ آئے اور سبھی گاڑیاںاپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
