ہندوستان
نوجوانوں کے خوابوں کا ہندوستان پرامن،جامع ترقی و خوشحالی کا حامل ہوگا:پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے
نئی دہلی، ملک کی ہمہ جہت ترقی و خوش حالی اور نوجوانوں پرایک سے زائد موضوعکی تیاری پر زور دیتے ہوئے نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کے ہندوستان میں بنیادی طور پرامن، جامع ترقی و خوشحالی شامل ہونا چاہئے۔یہ بات انہوں نے قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ’نوجوانوں کے خوابوں کا ہندوستان:قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں صدارتی خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے خوابوں کا ہندوستان ہمہ جہت موضوعاتی مطالعہ اور ایسی ترقی ہونی چاہئے جو سماج کے تمام طبقات کو اپنے دائرے میں سمیٹ لے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مسابقتی دور میں نوجوانوں کو ایک دو موضوع میں مہارت کے ساتھ مختلف موضوعات کی معلومات حاصل کرنا ضروری ہے۔ پروفیسر ملند سدھاکر نے نوجوانوں کو ہمیشہ سیکھتے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی جی کی قیادت میں تشکیل پانے والی نئی تعلیمی پالیسی میں وکست بھارت کے تمام ممکنہ عوامل کو ملحوظ رکھا گیا ہے جنھیں روبہ عمل لانا خاص طور پر ہمارے تعلیمی اداروں، ان کے ذمے داران اور اساتذہ و طلبہ کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستان کی ترقی کا خواب کالج میں دیکھنا ہوگا۔
قبل ازیں پروگرام کے آغاز میں کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے استقبالیہ کلماتپیش اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے وکست بھارت کا جو وژن دیا ہے، اس میں بھی نوجوانوں کا خاص کردار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ہمہ جہت ترقی تبھی ممکن ہے جب وہ معاشی اعتبار سے خوشحال،سماجی سطح پر جامع اور ثقافتی اعتبار سے وائبرنٹ ہو۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں کالج، یونیورسٹی اور اسکول کی سطح پر کروڑوں بچے اِنرولڈ ہیں، جن کی معیاری تعلیم و تربیت پر ہی ہمارے قومی مستقبل کا انحصارہے،اس لیے ہمیں نسلِ نو کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ملک کی ترقی کے تئیں ان کے اندر غیر معمولی حساسیت و فعالیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
مہمان خصوصی اور بین المذاہب ہم آہنگی فاؤنڈیشن کے سربراہ خواجہ افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکست بھارت کے خواب کو شرمندہئ تعبیر کرنے کے لیے ہمارے پاس بائیس سال کا عرصہ ہے، جس میں ہمیں ہر ممکن اجتماعی، انفرادی و ادارہ جاتی کوششیں کرنی ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان خوابوں سے بھرا ہوا ہے اور وہ خواب ہے ہر شعبے میں ہندوستان کو نمبر ایک بنانے کا، جس کے لیے ہمیں متحرک نوجوانوں کی خاص ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اردو زبان کے حوالے سے کہا کہ اردو زبان میں اتنی طاقت ہے کہ نہ اسے کوئی مار سکتا ہے اور نہ ہی اسے ختم کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا ایک تہذیب کا نام ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے سابق چانسلر فیروز بخت احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نئی نسل کو معلومات سے لیس کرنے کے ساتھ نئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق نئے ہنر سے آراستہ کرنے پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔
ٹائمس آف انڈیا،ممبئی سے وابستہ مشہور انگریزی صحافی محمد وجیہ الدین نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نوجوانوں کو سپنے بننے کی تلقین،نئی تبدیلیوں، تکنیکی ترقیات سے ہم آہنگی، جدید اسکلز سیکھنے پر زور دیتی اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی میں اردو کے حوالے سے کہا کہ اردو کا علم ایک اضافی صلاحیت کا درجہ رکھتی ہے اور آپ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
ڈاکٹر سید مبین زہرا (یسو سی ایٹ پروفیسر، آتما رام سناتن دھرم کالج، دہلی یونیورسٹی)نے اپنی تقریر میں کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کا وافر سامان مہیا کیا گیا ہے اور انھیں موجودہ زمانے میں ضروری علوم کے حصول کی نہ صرف ترغیب دی گئی ہے بلکہ اس کے مختلف آپشنز بھی دیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی وکست بھارت کے منصوبے کے حصول کا بھی راستہ بتاتی ہے، انڈسٹری اور اکیڈمک کے بیچ کے فاصلے کو دور کرتی ہے اور تعلیمی شعبے کو درپیش چیلنجز کو بھی بخوبی دور کرتی ہے۔
اس موقعے پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو سامنے رکھتے ہوئے، نئی نسل کے لیے قومی اردو کونسل سے شائع کی گئیں چھ کتابوں کا اجرا بھی عمل میں آیا،جن میں باتونی روما (ڈاکٹر شہناز رحمن)، چائے بگان کا کنول (ڈاکٹر سلمان عبدالصمد)، رومی کے سہانے دن (ڈاکٹر توصیف بریلوی)، وطن کا سچا سپاہی مظہرالحق (نہاں رباب)، گول گھر کی سیر (نثار احمد) شامل تھیں۔اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فیضان الحق نے کی اور نہاں رباب کے اظہارِ تشکر کے ساتھ اس کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقعے پر اہل علم و دانش اور طلبہ و طالبات کی خاصی تعداد موجود رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
