جموں و کشمیر
ڈوڈہ،اودھم پور سرحد اور کشتواڑ میں سیکورٹی فورسزکے انسداددہت گردی آپریشن
دونوں علاقوںمیں کئی دہشت گردموجود ہونے کاامکان
ڈوڈوبسنت گڑھ علاقے میں جمعہ کوشام دیر گولی لگنے سے زخمی فوجی جوان سنیچر کی صبح دم توڑبیٹھا
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرماکا جاں بحق سپاہی کوخراج عقیدت
سری نگر:جے کے این ایس : ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں اور ادھم پور کے ملحقہ ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں جاری تصادم کے دوران ایک فوجی جوان مارا گیا۔اس علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف سیکورٹی فورسزکاآپریشن جاری ہے ۔ادھر نزدیکی ضلع کشتواڑ میں جمعہ کو شام دیگرسیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے بعد پورے علاقے کو محاصرہ میں لیکر سیکورٹی فورسزنے یہاں چھپے دہشت گردوں کی تلاش جاری رکھی ہے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق اودھمپوراور ڈوڈہ سرحد پرواقع ڈوڈوبسنت گڑھ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ گولی باری میں زخمی ہوا ایک فوجی جوان دم توڑ گیا۔ یہ جوان جمعے کی شام کو دہشت گردوں کےساتھ تصادم میں زخمی ہو تھا۔
فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے سنیچر کی علی الصبح ادھم پور ضلع کے ایک دور دراز جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے فوجی جوان نے سنیچر کی صبح دم توڑ دیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ فوجی جمعہ کی دیر شام اس وقت زخمی ہوا تھا جب دہشت گردوں نے ادھم پور کے ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں سیوج دھر جنگلاتی سرحد پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کی مشترکہ سرچ پارٹی پر گولی چلا دی۔ان کا کہنا تھا کہ سپاہی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
انکاو ¿نٹر والے علاقے سے متصل آس پاس کے علاقے کو رات کے وقت سخت گھیرے میں رکھا گیا تھا اور سنیچر کی صبح مشترکہ تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ اس جنگلاتی علاقے میں2 سے3 دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا امکان ہے۔ادھم پور اور ڈوڈہ دونوں اطراف سے ڈرون اور کھوجی کتوں سے لیس کمک روانہ کی گئی اور آخری اطلاعات موصول ہونے پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ اب تک کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا۔ایک اور پوسٹ میں وائٹ نائٹ کور نے کہا کہ جاری آپریشن کا مقام ڈوڈہ،اودھم پور سرحد ہے۔اس سے پہلے، فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر لکھا کہ کشتواڑ کے عام علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں وائٹ نائٹ کور کے الرٹ دستوں نے جمعہ کو رات8 بجے کے قریب دہشت گردوں سے رابطہ قائم کیا۔ فوج نے مزید کہاکہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن فی الحال جاری ہے۔شمالی کمان نے ہفتہ کے روز لانس دفادار بھرواد میہول بھائی میپابھائی کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما، آرمی کمانڈر شمالی کمان نے تمام رینک کے ساتھ، سپاہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اس کی عظیم قربانی کو سلام کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ناردرن کمانڈ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب تلاشی مہم شروع کی تھی۔ حکام نے بتایا کہ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مشترکہ طور پر ڈھولکا،سانیال نرسری علاقے میں ممکنہ دراندازی کے راستے پر تلاشی مہم شروع کی۔غور طلب ہے کہ مارچ میں سکیورٹی فورسز نے ایک طویل آپریشن کے بعد بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کو اسی نرسری میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے روک لیا تھا۔ اس کارروائی میں پاکستان کے جیش محمد کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے اور چار پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔گذشتہ ایک سال کے دوران اس علاقے میں متعدد انکاو ¿نٹرز ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل 26 جون کو ڈوڈو بسنت گڑھ جنگل میں ایک انکاو ¿نٹر میں حیدر نام کا دہشت گرد مارا گیا جو ممنوعہ تنظیم جیش محمد کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا، وہ اس علاقے میں پچھلے4 برسوں سے سرگرم تھا۔ 25 اپریل کو بسنت گڑھ کے علاقے میں چھپے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک سپاہی بھی مارا گیا تھا۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
