جموں و کشمیر
کشمیر: جھیل ولر میں مہمان پرندوں کی آمد شروع، محکمہ کو اس سال ریکارڈ توڑ تعداد میں پرندوں کی آمد کی امید
سری نگر، شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھیل ولر میں مہاجر پرندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے، جس سے اس کی قدرتی خوبصورتی میں مزید نکھار آیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق امسال مہاجر پرندوں کی آمد معمول سے پہلے ہی شروع ہوئی ہے۔
ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رواں برس ستمبر کے آخری ہفتے میں ہی پرندے جھیل پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرندوں کے تحفظ اور ان کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی خاطر مختلف نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بتادیں کہ ایشین واٹر برڈ کے 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق، سال رواں کے دوران اب تک تین لاکھ سے زائد پرندے جھیل پر اترے ہیں، جو گزشتہ برس کے 75 ہزار کی تعداد کے مقابلے چار گنا زیادہ ہیں۔
ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں پرندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں پوری امید ہے کہ اس سال ولر میں مہاجر پرندوں کی آمد تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دے گی کیونکہ محکمہ نے پرندوں کے رہنے اور قیام کی خاطر جامع اقدامات اٹھائے ہیں’۔
انہوں نے بتایا کہ ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ پولیس اور وائلڈ لائف اہلکار بھی پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں تاکہ پرندوں کو کسی بھی قسم کے خطرے سے محفوظ رکھا جاسکے’۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو رواں برس ولر جھیل میں مہاجر پرندوں کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوگی، جس سے نہ صرف جھیل کی ماحولیاتی اہمیت مزید اجاگر ہوگی بلکہ وادی کشمیر کی قدرتی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ صرف آغاز ہے، اکتوبر کے آخر تک مزید پرندوں کی آمد متوقع ہے۔ ان کے مطابق ’صفائی، ڈیسلٹنگ، رہائش گاہ کی بحالی اور سی سی ٹی وی نگرانی جیسے اقدامات نے جھیل کے ماحولیاتی حالات کو بہتر بنایا ہے، جس سے پرندوں کے لیے یہ موزوں مقام بن گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، سب سے زیادہ تعداد نارتھ شوالر، مالارڈ اور گیڈوال پرندوں کی رہی۔ اس کے علاوہ پنٹیل سمیت کئی نایاب پرندوں کے جھنڈ بھی جھیل پر دیکھے گئے۔
یہ پرندے وسطی ایشیا، یورپ اور سائبیریا سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے وولر کو اپنا سردیوں کا مسکن بناتے ہیں۔
ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے ان کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرندوں کی مردم شماری کے ساتھ ساتھ مقامی برادریوں کی پائیدار روزی روٹی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں ولر جھیل پر شاذ و نادر دیکھے جانے والے پرندے گریٹ بٹرن کی موجودگی بھی ریکارڈ ہوئی تھی، جو جھیل کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تحفظی اقدامات ناگزیر ہیں۔ تین لاکھ پرندوں کی واپسی کے ساتھ، ولر جھیل ایک بار پھر وادی کشمیر کا ماحولیاتی اور ثقافتی مرکز بن کر ابھری ہے۔
سیاحتی ماہرین کے مطابق، ولر جھیل میں پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتی ہے بلکہ خطے میں سیاحت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
ولر جھیل کی بحالی کی ایک اور اہم علامت دہائیوں بعد ندرو (کنول کی ڈنڈی) کی واپسی ہے۔ ماہرین کے مطابق، ندرو کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جھیل کا پانی اپنی اصل شفافیت اور معیار دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔
ماہرین متفق ہیں کہ اگرچہ اس برس پرندوں کی آمد ریکارڈ سطح پر ہے، لیکن اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل اقدامات ضروری ہیں۔ جھیل کو ماحولیاتی دباؤ، غیر قانونی شکار اور ماحولیاتی آلودگی جیسے خطرات لاحق رہتے ہیں۔
ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرندوں کی نگرانی، جھیل کی صفائی، مقامی کمیونٹیز کی شمولیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
ولر جھیل صدیوں سے وادی کشمیر کی ثقافت، معیشت اور قدرتی خوبصورتی کا حصہ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، پرندوں کی واپسی نہ صرف ماحولیاتی اعتبار سے اہم ہے بلکہ یہ وادی کی ثقافتی وراثت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
تین لاکھ سے زائد مہاجر پرندوں کی ولر جھیل پر آمد نہ صرف وادی کشمیر کے قدرتی حسن کا مظہر ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ درست سمت میں اٹھائے گئے ماحولیاتی اقدامات مثبت نتائج دے سکتے ہیں۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ماہرین کا ماننا ہے کہ آئندہ برسوں میں ولر جھیل نہ صرف برصغیر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مہاجر پرندوں کے لیے ایک اہم مرکز بن کر ابھرے گی۔
یو این آئی ۔ارشید بٹ۔ایم افضل
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
