ہندوستان
تینوں افواج کا انضمام اب آپریشنل ضرورت بن گیا ہے: راجناتھ سنگھ
نئی دہلی، وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بری، بحری، فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس کے شعبے آپس میں گہرائی سے جُڑے ہوئے ہیں اور سیکورٹی کے بدلتے ہوئے خدوخال اور خطرات کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے تینوں افواج کے انضمام کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں جو چیلنجز درپیش ہیں، ان کا بہتر حل یہی ہے کہ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹراوپریبلٹی اور انضمام اب صرف ایک مطلوبہ ہدف نہیں رہے بلکہ ایک آپریشنل ضرورت بن چکے ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز یہاں تینوں افواج کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کو دنیا کی بہترین افواج میں شمار کیا جاتا ہے اور ہر فوج کی اپنی شاندار روایت اور پہچان ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ انضمام اور ہم آہنگی کے بغیر جو تجربات، اقدار یا نئی چیزیں کسی ایک فوج نے سیکھی ہیں وہ اسی تک محدود رہ جاتی ہیں اور اس کا فائدہ دوسری فوج کو نہیں مل پاتا۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں سیکورٹی اور خطرات کی نوعیت بدل چکی ہے اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ اس تناظر میں تینوں افواج کے درمیان انضمام لازمی ہے تاکہ مشترکہ طور پر چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا، “اکیسویں صدی میں سکیورٹی کا نقشہ کافی بدل چکا ہے۔ خطرات پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ آج بری، بحری، فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس کے تمام شعبے ایک دوسرے سے گہرے طور پر جُڑ گئے ہیں۔ ایسے وقت میں کوئی بھی فوج یہ سوچ کر الگ تھلگ نہیں رہ سکتی کہ وہ اپنے دائرے میں اکیلے سب کچھ سنبھال لے گی۔ آج کے دور میں، ہمارے سامنے جو چیلنجز آ رہے ہیں، ان کا بہترین حل یہی ہے کہ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں۔”
انہوں نے کہا کہ انٹر اوپریبلٹی اور انضمام اب محض ایک مطلوبہ ہدف نہیں رہے بلکہ یہ آپریشنل ضرورت بن چکے ہیں۔ آپریشن سندور کی مثال دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہماری افواج مل کر کام کرتی ہیں تو اُن کی اجتماعی قوت کتنی بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری نگرانی اور حفاظتی معیارات مختلف رہیں گے تو مشکل وقت میں الجھن پیدا ہوگی اور فیصلے لینے کی رفتار سست پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا، “ایک چھوٹی تکنیکی خرابی بھی بڑا اثر پیدا کر سکتی ہے۔ مگر جب معیارات یکساں ہوں گے تو ہمارا تال میل بھی ٹھیک رہے گا اور ہمارے سپاہیوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔”
انضمام کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے مسلسل رابطہ اور مکالمہ ضروری ہے۔ “یعنی، مستقل بات چیت، غور و خوض اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش ہمیں جاری رکھنی ہوگی۔ ہر فوج کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ دوسرا فریق ان کے حالات اور مشکلات کو سمجھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہر فوج کو ایک دوسرے کی روایات اور وراثت کا احترام بھی برقرار رکھنا ہوگا۔”
انہوں نے کہا، “ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم پرانی روایات کو توڑیں گے۔ ہم ایک ساتھ، انضمام کی طرف بڑھیں گے۔ جب ہماری تینوں افواج ایک آواز، ایک تال اور ایک لے میں آپریشن کریں گی، تبھی ہم کسی بھی دشمن کو ہر محاذ پر جواب دے پائیں گے اور قوم کو ایک جامع انداز میں نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔”
یو این آئی- م ک
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
