تازہ ترین
قیمتی انسانی خون کی ارزانی بھارتی ہٹ دھرمی کانتیجہ : سید علی گیلانی
خبراردو:
چیرمین حریت(گ) سید علی گیلانی نے ہانجن پلوامہ کے معرکے میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں قیمتی انسانی خون کی ارزانی جاری ہے۔ انہوں نے پُرامن مظاہرین پر قابض افواج اور پولیس کی طرف سے طاقت کے بے تحاشا استعمال جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کو زخمی کیا گیاکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمران اور ان کی فوج جموں کشمیر میں تمام اخلاقی اقدار کھو چکی ہے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں کے غیرحقیقت پسندانہ طرزعمل میں نتیجے میں آج تک ہم نے تقریباً چھ لاکھ سرفروشوں کے لہو کا خراج پیش کیا ہے، بھارتی حکمرانوں کو اور کتنا خون چاہیے جس سے ان کی پیاس بُجھ جائے گی؟۔ انہوں نے بھارت کے سابقہ وزیر خزانہ اور بی جے پی کے لیڈر مسٹر یشونت سنہا کے اس انٹرویو کی مثال دی جس میں موصوف نے اعتراف کیا کہ بھارتی حکمرانوں نے نزدیک ریاست جموں کشمیر کو صرف ایک ہی صورت میں اپنے ساتھ رکھا جاسکتا کہ جتنے چاہیں لوگوں کو ہلاک کیا جائے، جو بھی آواز اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضہ کے خلاف اُٹھے اُس کو دبوچ کر قبرستان کی خاموشی طاری کی جائے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت کے حکمران ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی روائتی ضد اورہٹ دھرمی کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران1947 سے فوجی قوت کے اندھے غرور میں مبتلا ہوکر اصل حقائق سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔سید علی گیلانی نے کہاکہ اتنا بڑا اور جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے اس کے چوٹی کے سیاستدان اس اظہر من اشمس تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے کی تاب لانے کی ہمت نہیں کرپارہے ہیں، جس کا انہوں نے مظلوم قوم کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وعدہ کیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ مگر بدقسمتی سے بھارت ہمیشہ جموں کشمیر کے حوالے سے جھوٹ اور فریب کی پالیسی پر گامزن ہوتے ہوئے جموں کشمیر کو اپنا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دے کریہاں کی انسانی آبادی کے تمام جملہ حقوق پر شب خون ماررہا ہے۔
حریت چیرمین نے مزید کہا کہ اگر جھوٹ کو صدیوں تک بھی پوری دنیا دہراتی رہے گی اس سے وہ کبھی سچ میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔آزادی پسند راہنما نے کہا کہ بھارتی سابق وزیر کا کھلا اعتراف بھارت کے نیتاؤں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، لیکن افسوس اور دُکھ اس بات کا ہے کہ بھارت کے نیتاؤں کونشۂ قوت اس قدر سخت دل بنادیا ہے کہ وہ اپنا غاصبانہ اور جابرانہ قبضہ برقرار رکھنے کے لیے یہاں کی انسانی آبادی کو نیست ونابود بنانے کے درپے ہوگئے ہیں۔ حریت راہنماسید علی گیلانی نے وزیر موصوف کے بیان کو مبنی برحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو 6؍لاکھ انسانی سروں کی فصل کس لیے کاٹی گئی؟ اس چھوٹے سے خطہ ارض میں 10؍لاکھ فوج جدید سازوسامان کے ساتھ بندوق کے ٹرگر پر 24گھنٹے انگلی رکھ کر ہمارے گلی محلوں میں کیوں دھندھناتی پھرتی ہے؟ اس کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ فوجی جماؤ والا علاقہ کیوں قرار دیا گیا؟ 8سے 80سال کی خواتین کو سیتا کے پجاریوں نے اپنی درندگی اور حیوانیت کا شکار بناکر کس چیز کا انتقام لیا۔ 10ہزار افراد کو دن کے اُجالے میں اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں وردی پوش سپاہیوں نے گرفتار کرکے غائب کس لیے کیا؟ کیا شہروگام میں آباد شہداء کے قبرستان کشمیریوں نے اپنی مرضی سے آباد کئے ہیں؟ ہمارے جوان سرفروشی کا راستہ کیوں اختیار کررہے ہیں؟ ہماری عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آکر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف صف آرا کیوں ہورہے ہیں؟ اپنے سرفروشوں کو بھارتی فوجیوں کے چُنگل سے بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی کیوں لگاتے ہیں؟ یہ ایسے سوال ہیں جن کا بھارتی حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔ آزادی پسند راہنما نے کہا کہ جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے اور اس کو فوجی طاقت کی بنیاد پر کبھی حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو اپنی ضد، ہٹ دھرمی اور انّا کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو جموں کشمیر کی زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کو یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا6 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
ہندوستان6 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
