جموں و کشمیر
کشمیری قراقلی:آج بھی سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی پہلی پسند
سری نگر،6 اکتوبر(یو این آئی) کشمیر کی شاندار تہذیبی و ثقافتی منظر نامے میں قراقلی ٹوپی کی بھی ایک شاندار اور طویل تاریخ ہے اور یہ مخصوص ٹوپی عصر حاضر میں بھی سیاستدانوں، ممتاز شخصیات اور نوجوان نسل کی پہلی پسند بھی بنی ہوئی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ اس کی مانگ میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور کاریگروں نے اس کے نئے ڈیزائن متعارف کرا کے اس روایت کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے۔
سری نگر کے شہر خاص کے نوابازار علاقے میں قائم 125 سالہ قدیمی دکان “کشمیر کیپ ہاؤس” آج بھی قراقلی خریدنے والوں کے لیے ایک معتبر مقام ہے جہاں مختلف شعبہ ہائے حیات کی قد آور شخصیات پہنچ کر اپنی پسند کی قراقلی ٹوپیاں خریدنے کے لئے پہنچ جاتی ہیں۔
اس دکان کے مالک فاضل ریاض جان نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا: ‘یہ دکان میرے دادا نے 1920 میں شروع کی تھی۔ اُس وقت بھی قراقلی بڑی شخصیتوں کی پہچان سمجھی جاتی تھی۔ دادا کے بعد والد نے یہ ہنر اپنایا اور اب میں نے یہ روایت سنبھال لی ہے۔
اللہ کا شکر ہے کہ کاروبار آج بھی اچھا چل رہا ہے اور قراقلی کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اب وقت کے ساتھ مارکیٹ کے رجحانات بھی بدلے ہیں، ہم انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قراقلی کی تشہیر بھی کرتے ہیں، جس سے ملک اور بیرون ممالک سے آرڈر موصول ہوتے ہیں۔ افغانستان سے مخصوص کھال منگوائی جاتی ہے، جس سے اصل قراقلی تیار کی جاتی ہے’۔
کشمیری قراقلی طویل عرصے سے سیاستدانوں اور قومی و بین الاقوامی سطح کی معروف شخصیات کی پسندیدہ ٹوپی رہی ہے۔
’کشمیر کیپ ہاؤس‘ کے مالک نے بتایا: ‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور غلام نبی آزاد سمیت کئی نامور سیاستدانوں نے یہاں سے قراقلی ٹوپیاں خریدی ہیں’۔
ان کا کہنا ہے کہ آج بھی یہی سیاستدان اور اُن کے خاندان کے لوگ ہم سے قراقلی خریدتے ہیں۔
یہ ٹوپی محض ایک لباس کا حصہ نہیں بلکہ وقار، شرافت اور کشمیری تہذیب کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں دولہے کے لیے قراقلی پہننے کی روایت آج بھی زندہ ہے۔
موصوف نے بتایا: ‘کسی بھی شادی بیاہ کی تقریب میں دولہے کے لیے قراقلی لانا لازمی ہوتا ہے’۔
قراقلی ٹوپی تیار کرنا ایک نہایت باریک اور صبر آزما عمل ہے۔ کاریگروں کے مطابق، ایک قراقلی بنانے میں پانچ سے چھ گھنٹے صرف ہوتے ہیں اور یہ مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کی جاتی ہے۔ اس میں مشین کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔
فاضل ریاض جان نے بتایا: ‘یہ فن کشمیر میں چند ہی افراد جانتے ہیں، میں اُن میں واحد نوجوان ہوں جو آج بھی اس پیشے سے جڑا ہوا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ سرکار کی طرف سے اس ہنر کے فروغ یا کاریگروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا گیا’۔
قراقلی کی اصل شناخت اس میں استعمال ہونے والی کھال سے ہوتی ہے۔ افغانستان سے منگوائی جانے والی مخصوص بھیڑ کی کھال کو سب سے اعلیٰ معیار کا مانا جاتا ہے۔
مقامی کاریگر بتاتے ہیں کہ مختلف اقسام کی کھالوں سے تیار کی جانے والی قراقلی کی قیمت میں بھی فرق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عام کھال سے تیار ہونے والی قرقلی 2000 سے 10,000 روپے تک فروخت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ درجے کی کھال سے بنائی گئی قراقلی کی قیمت 50 سے 60 ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ تاہم، یہ ٹوپیاں کم ہی لوگ خریدتے ہیں اور زیادہ تر وہی شخصیات ان میں دلچسپی دکھاتی ہیں جن کے لیے قرقلی وقار کی علامت ہے۔
وقت کے بدلتے تقاضوں کے مطابق کاریگروں نے قراقلی کے نئے ڈیزائن بھی متعارف کرائے ہیں تاکہ نوجوان نسل بھی اس کی جانب راغب ہو۔
فاضل ریاض جان کا کہنا ہے:’ماضی میں قراقلی صرف معمر افراد اور سیاستدان پہنتے تھے، لیکن سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کے بعد نوجوان بھی اسے پسند کرنے لگے ہیں۔ ہم نے اس میں کئی نئے ڈیزائن شامل کیے ہیں جن میں ترکی طرز کی قرقلی اس وقت سب سے زیادہ مقبول ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘یہی وجہ ہے کہ بازار میں ترکی ڈیزائن کی قراقلی خوب فروخت ہو رہی ہے اور شادی بیاہ کے موقع پر نوجوان دولہے بھی یہ ٹوپی فخر کے ساتھ پہنتے ہیں’۔
یو این آئی ارشید بٹ، ایم افضل
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
