جموں و کشمیر
دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میںNIAنے کیا 2افراد کو گرفتار
پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے معاون کی گرفتاری
فون چارجر سے پکڑا گیا سہولت کار محمد یوسف کٹاری
سری نگر:جے کے این ایس : 22اپریل 2025کوپہلگام کی مضافاتی بائیسران وادی میں ہوئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار محمد یوسف کٹاری کو گذشتہ ماہ جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے خبردی گئی ہے کہ محمد یوسف کٹاری پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں سے4مرتبہ ملا تھا۔ حکام کے مطابق اس نے دہشت گردوں کو اینڈرائیڈ فون چارجر فراہم کیا جو بعد میں اس کی گرفتاری کا باعث بنا۔ میڈیا رپورٹکے مطابق اتوار کو، حکام نے کہا کہ کٹاری کو ستمبر کے آخری ہفتے میں پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں سلیمان عرف آصف، جبران اور حمزہ افغانی کو رسد فراہم کرنے کے الزام میںمحمد یوسف کٹاری کو گرفتار کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد یوسف کٹاری نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ سرینگر شہر کے باہر زبرون پہاڑیوں میں تینوں دہشت گردوں سے4 بار ملا تھا۔ تاہم اس کی گرفتاری ہفتوں کی تفتیش کے بعد عمل میں آئی۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت ’آپریشن مہادیو‘کے مقام سے برآمد ہونے والے مواد کے مکمل فرانزک تجزیہ کے بعد سامنے آئی ہے۔
جولائی میں شروع ہونے والے انسداد دہشت گردی آپریشن مہادیو کے دوران پہلگام حملے میں ملوث 3 دہشت گرد سلیمان عرف آصف، جبران اور حمزہ افغانی سرینگر کے مضافات میں زبرون پہاڑیوں کے دامن میں مارے گئے۔تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوع سے ملے جزوی طور پر تباہ شدہ اینڈرائیڈ موبائل فون چارجر کا معائنہ کرنے کے بعد کٹاری جانچ کے دائرے میں آ گیا۔ یہ چارجر آپریشن کے دوران برآمد ہونے والی اشیاءمیں شامل تھا۔سرینگر پولیس نے نہ صرف چارجر کے اصل مالک کی شناخت کی بلکہ اس نے فون کو ایک ڈیلر کو بیچنے کی بھی تصدیق کی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس ، دہشت گردوں کے سہولت کار محمد یوسف کٹاری کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی۔حکام کے مطابق سہولت کار محمد یوسف کٹاری مبینہ طور پر خانہ بدوش طلبہ کو پڑھاتا تھا اور دہشت گرد گروپ کےلئے ایک اہم وسیلہ کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے حملہ آوروں کو نہ صرف موبائل چارجرز فراہم کیے بلکہ دشوار گزار علاقوں میں ان کی رہنمائی میں بھی مدد کی۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کا اہم سازشی سلیمان عرف آصف، جبران اور حمزہ افغانی کےساتھ29 جولائی کو آپریشن مہادیو کے دوران سرینگر شہر کے باہر زبرون پہاڑیوں میں ایک انکاو ¿نٹر میں مارا گیا تھا۔ جبران اکتوبر 2024 میں سونمرگ ٹنل حملے میں بھی ملوث تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے‘ نے اب تک 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 2لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر دہشت گردوں کو لاجسٹک مدد اور پناہ دینے کا الزام ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
