جموں و کشمیر
مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں جموںوکشمیر سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ
سلامتی صورتحال اورجاری ترقیاتی عمل کا جائزہ
دہشت گردی کےخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کااعادہ،سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
پائیدار امن وامان اور سیلاب زدگان کی مکمل امداد وبازآبادکاری مرکز کی ترجیحات میں شامل:امت شاہ
سری نگرر:جے کے این ایس : مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے تقریباً5ہفتے بعد پھر جموںوکشمیرکی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا ۔جموں و کشمیر پر اس طرح کی آخری جائزہ میٹنگ یکم ستمبر کوامت شاہ کی صدارت میں ہوئی تھی۔
جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلین پربھات، چیف سکریٹری اتل ڈولو،سی آر پی ایف کے ڈی جی جی پی سنگھ اور بی ایس ایف کے ڈی جی دلجیت سنگھ چودھری سمیت مرکز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔عہدیداروں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حالیہ ملی ٹنٹ سرگرمیوں،ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں، پیر پنجال علاقہ میں سیکورٹی کی صورتحال،موسم سرما سے قبل سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی حکمت عملی اور جموں وکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں گزشتہ ماہ کی سیلابی صورتحال اوردیگرآفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی وبازآبادکاری کیساتھ ساتھ موسمی قہر انگیزی سے کسانوں کوپہنچے نقصانات کا معاملہ بھی زیر غور لایاگیا۔میٹنگ میں 22اپریل 2025کے دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیرمیں سیاحتی سرگرمیوںکی بحالی کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کو بھی زیرغور لایاگیا۔پولیس ،سیکورٹی فورسزاور انٹلی جنس ایجنسیوںکے حکام نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو جموں وکشمیرمیں دہشت گردگروپوں اور عناصر کیخلاف جاری کارروائیوںکے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی اور کہاکہ مقامی سطح پر نوجوانوں کے دہشت گردوںکی صفوںمیں شامل ہونے کا رُجحان صفرتک آگیا ہے ۔
انہوںنے میٹنگ کے دوران بتایاکہ جموں خطے اور کشمیر وادی کے کچھ مخصوص علاقوںمیں سرگرم دہشت گردوںمیں سے بیشتر کا تعلق سرحد پار سے ہے ۔سیکورٹی حکام نے مرکزی وزیر داخلہ کو بتایاکہ موسم سرما شروع ہونے سے قبل سرحدپار سے دہشت گردوںکی امکانی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج اور سرحدی حفاظتی فورس نے باہمی اشتراک سے پختہ سیکورٹی بندوبست کیاہے اور لائن آف کنٹرول کیساتھ ساتھ بین الااقوامی سرحد پر انسانی گشت کو تیز کرنے کیساتھ ساتھ نگرانی کرنے والے جدید آلات بھی نصب کئے گئے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سیکورٹی ایجنسیوںکی دہشت گردی مخالف کارروائیوں اور حکمت عملی پراطمینان کااظہار کیاتاہم وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیا اور تمام سیکورٹی ایجنسیوں کوہمہ وقت چوکنا و الرٹ رہنے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کےلئے مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت دی۔عہدیداروں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حالیہ ملی ٹنٹ سرگرمیوں،ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں، پیر پنجال علاقہ میں سیکورٹی کی صورتحال،موسم سرما سے قبل سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی حکمت عملی اور جموں وکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔جموں و کشمیر پر اس طرح کی آخری جائزہ میٹنگ یکم ستمبر کو شاہ کی صدارت میں ہوئی تھی۔عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیا اور تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
