جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کی کھوئی ہوئی حیثیت کی بحالی ہماراعزم اورریاستی درجہ کی واپسی ہمارامطالبہ
اگلی سماعت میں سپریم کورٹ سے فیصلے کی اُمید
UT کا’ سیٹ اپ‘ ناقابل برداشت، ڈیلی ویجروں کی باقاعدگی ناگزیر:سریندر چودھری
سری نگر:جے کے این ایس : نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے پیر کو بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد جماعت ہے جو لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے مسلسل بات کرتی ہے۔ نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے راجیہ سبھا انتخابات سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے 3 اُمیدوار جو پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے ہیں، وہ دہلی میں جموں و کشمیر کی آواز کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نیشنل کانفرنس سے جیتیں گے، وہ راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کےلئے بات کریں گے۔انہوں نے بی جے پی پر تنقید کی کہ وہ بے روزگاری اور دیگر عوامی خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سریندر چودھری نے کہاکہ بی جے پی نے11 سال پہلے مسائل پر بات نہیں کی تھی، اور وہ آج ان کے بارے میں بات نہیں کرتی ہے۔ وہ صرف نیشنل کانفرنس کے منشور کی بات کرتی ہے، لوگوں کے مسائل کی نہیں۔ سریندر چودھری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور آئینی حیثیت کو بحال کرنے کےلئے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ریاست کا درجہ اور جموں و کشمیر کی کھوئی ہوئی حیثیت کو واپس حاصل کرنا ہے۔ سریندرچودھری نے کہاکہ ہم اس یونین ٹریٹری کے سیٹ اپ کو برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے لداخ کو ایک مثال کے طور پر حوالہ دیا کہ کس طرح یونین ٹیریٹری کی حیثیت نے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے کہاکہ وہ لوگ جنہوں نے لداخ میں یوٹی کا درجہ منایا، وہ اب غصے میں ہیں اور خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے درد کا تصور کریں جنہوں نے کبھی اس کا مطالبہ بھی نہیں کیا،۔نائب وزیر اعلیٰ نے یومیہ اجرت والے اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرت والوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہیں ریگولرائز یا باقاعدہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے، سریندرچودھری نے اس کے مقامی لیڈروں پر دہلی کےلئے ماو ¿تھ پیس کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں بی جے پی لیڈر کٹھ پتلی ہیں، دہلی سے جو بھی خط آتا ہے، وہ صبح ہی پڑھ لیتے ہیں۔سریندر چودھری نے محبوبہ مفتی اور بی جے پی لیڈروں کو بھی نشانہ بنایا، اور اشارہ دیا کہ وہ مرکز کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سنیل شرما اور محبوبہ مفتی ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ وہ وہی پڑھتے ہیں جو دہلی بھیجتا ہے۔نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو پابندیوں کا سامنا ہے لیکن دباو ¿ کے باوجود سچ بولنا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صحافی سچ بولتے ہیں انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم جانتے ہیں اور آپ بھی جانتے ہیں۔ریاستی حیثیت کے بارے میں، سریندر چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ انتخابات بھی اس کی ہدایت پر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے نہ صرف ہم سے بلکہ سپریم کورٹ سے ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔چودھری نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلی سماعت کوئی فیصلہ لائے گی۔اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم سے متعلق سوالات کے جواب میں انہوں نے تفصیلات میں جانے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فارم جمع کرانے کے لیے ابھی بھی وقت ہے۔ اس کے بعد ہم سے پوچھیں، ابھی نہیں۔سریندر چودھری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ این سی قیادت کو سنجیدگی سے لیں۔ اگر آپ جموں و کشمیر میں کسی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تو نیشنل کانفرنس، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے کیڈر کو لیں۔ دیگر ٹیم اے، بی، سی میں تقسیم ہیں۔نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے کہا کہ تنقید کرنے والے جو کبھی دعوے کرتے تھے آج خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے50 بار چیختے تھے وہ اب سیٹیاں بجا رہے ہیں، 24اکتوبر کو آنے دو، نتیجہ بولے گا۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
