تازہ ترین
پیرپنچال کے آرپارمیدانی اوربالائی علاقوں میں ہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری،سردی میں کمی
خبراردو:
محکمہ موسمیات کی جانب سے دومراحل پرمحیط پیشگی موسمیاتی ایڈوائزری کے عین مطابق منگل کوشام دیرگئے سے ہی کشمیروادی ،خطہ پیرپنچال،وادی چناب،لداخ اورصوبہ جموں کے بیشترعلاقوں میں بارشوں اوربرف باری کاسلسلہ شروع ہوگیا۔رات بھربارشوں اوربر ف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہااوربدھ کی صبح ماسوائے شہرسری نگراوردیگرکچھ علاقوں کے پیرپنچال کے آرپاربیشترمیدانی اوربالائی مقامات پرسفیدچادرکی تہہ بچھ چکی تھی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پیرپنچال کے آرپارمیدانی اوربالائی مقامات پر بدھ کی صبح تک اوسطاً3انچ سے ایک فٹ تک برف باری ریکارڈکی گئی۔
جواہرٹنل کے آرپار،گریز،ٹنگڈار،کپوارہ ،گلمرگ،مژھل ،اوڑی اوردوسرے کئی بالائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برف باری ہونے کے باعث سری نگرجموں شاہراہ کوبدھ کی صبح سے ہی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیاجبکہ گریز،باندی پورہ شاہراہ پربھی گاڑیوں کے چلنے پرپابندی عائدکردی گئی ۔سرحدی علاقوں اوردُورافتادہ دیہات میں برف باری کاسلسلہ جاری رہنے کے بیچ درجنوں ایسے دیہات کانزدیکی تحاصیل صدرمقامات سے سڑک رابطہ کٹ کررہ گیاجبکہ بیشترایسے دُورافتادہ علاقوں میں ترسیلی نظام کوپہنچنے والے نقصان کے باعث بجلی سپلائی کاٹ دی گئی ہے ۔تاہم سری نگرشہراوراسکے نواحی علاقوں میں موسم خشک رہا،اوریہاں کوئی برف باری نہیں ہوئی ۔اس دوران محکمہ موسمیات کے حکام نے پیشگی جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کودوہراتے ہوئے کہاکہ بارشوں اوربرف باری کارواں سلسلہ 3جنوری تک جاری رہنے کے بعدایک دن موسمی صورتحال میں ٹھہراؤرہے گا،اورپھر4جنوری سے6جنوری تک پیرپنچال کے آرپاردرمیانہ تابھاری بر فباری ہونے کاامکان ہے ۔
منگل اوربدھ کی درمیانی رات شروع ہوئی تازہ برف باری کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف کی چادربچھ گئی جبکہ بیشترایسے علاقوں بشمول گریز،مژھل ،ٹنگڈار،کپوارہ،گلمرگ ،جواہرٹنل کے آرپاربرف باری کاسلسلہ بدھ کی دوپہرتک جاری تھا۔تازہ بر ف باری اورکچھ مقامات پربارشیں ہونے کے بعدسری نگرجموں شاہراہ ،کپوارہ کرناہ شاہراہ اورگریزبانڈی پورہ شاہراہ کوگاڑیوں کی آواجاہی کیلئے بندکردیاگیاجبکہ کپوارہ ،گریز،تلیل ،ٹیٹوال ،کرناہ ،کیرن،کشتواڑ،ڈوڈہ اورپیرپنچال کے آرپارتازہ برف باری کے بعددرجنوں دوراُفتادہ اورسرحدی دیہات کانزدیکی تحاصیل اوربلاک صدرمقامات سے سڑک رابط کٹ کررہ گیاہے ۔متاثرہ اضلاع کے سیول اورپولیس حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ برف باری کے بعدسڑکوں پرپھسلن پیداہونے اورنزدیکی پہاڑوں سے برفانی تودے گرآنے کے اندیشے کومدنظررکھتے ہوئے اوپری علاقوں اورسرحدی دیہات میں لوگوں کوزیادہ نقل وحمل نہ کرنے کامشورہ دیاگیاہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ جواہر ٹنل کے نزدیک کئی انچ برف جمع ہونے کی وجہ سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔ سرکاری حکام نے کہاکہ موسم میں سدھار آنے تک سری نگرجموں شاہراہ پر ٹریفک نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے بتایاکہ وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کیساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ بد ھ کی صبح سے ہورہی برف باری کی وجہ سے ٹریفک آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔سرکاری حکام کاکہناتھاکہ موسمی صورتحال میں بہتری آنے اورشاہراہ کوقابل آمدورفت بنائے جانے کے بعدہی اس شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سرینگر۔لیہہ قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ پر بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کے باعث گذشتہ لگ بھگ ایک ماہ سے ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے بند ہے۔حکام کامزیدکہناتھاکہ جواہر ٹنل ، شیطانی نالہ اور بانہال کے آرپار ہورہی برف باری کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے معطل رکھا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کے نزدیک کئی انچ برف جمع ہونے کی وجہ سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا موسم میں سدھار انے تک روڈ پر ٹریفک کی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس دوران معلوم ہواکہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کئے جانے کے باعث اس شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں مسافر و مالدار گاڑیاں درماندہ ہوگئی ہیں۔
ادھربھاری برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہگریز روڑ پر ٹریفک کی آواجاہی کیلئے معطل رکھا گیا۔حکام کے مطابق گریز اوراسکے نواحی علاقوں میں ہورہی بھاری برف باری کے پیش نظر روڑ ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات سے ہورہی برف باری کی وجہ سے گریزمیں 7 انچ جبکہ رازدان پاس پر ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے بانڈی پورہ،سمبل روڑ کو بھی ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا ۔بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرشاہد اقبال چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لگاتار ہورہی برف باری کے پیش نظر بانڈی پورہ،سمبل روڑ کو چند گھنٹوں کیلئے بند رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بانڈی پورہ ،گریز شاہراہ پرجمع برف کوہٹانے کیلئے کم سے کم تین بڑی مشینیں کام پرلگادی گئی ہیں ۔اس دوران ضلع کپوارہ کوسرحدی تحصیل ٹنگڈارسے ملانے والی شاہراہ کوبھی سادھناٹاپ اوردیگرکچھ مقامات پرہورہی درمیانہ تابھاری برف باری کے بعدگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیاہے ۔ضلعی حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سادھناٹاپ کے علاوہ اس سرحدی ضلع کے دیگرکئی اوپری علاقوں میں بھاری برف باری ہورہی ہے ،اسلئے تحصیل ٹنگڈارکے کرناہ ،کیرن اوردوسرے اوپری علاقوں کیساتھ ساتھ مژھل میں بھی سڑکیں بندپری ہیں ۔ادھرخطہ لداخ کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ بھی گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے کیونکہ شاہراہ پر کافی برف جمع ہے۔
شاہراہ پر جمع ہوئی برف اور پھسلن کے باعث اس کا ٹریفک کیلئے کھلا رہنا ماہ مارچ سے قبل ممکن نہیں ہے۔ اسی طرح تاریخی مغل روڈ پر بھی ماہ مارچ سے قبل ٹریفک کی نقل وحمل خارج از امکان ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کی پیشن گوئی دوہراتے ہوئے پھرکہاہے کہ 4اور5 جنوری کوممکنہ طورپربھاری برف باری ہونے کے حوالے سے ایڈوائزری پہلے ہی جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے پھرکہاکہ 4اور5جنوری کوممکنہ طورپرہونے والے بھاری برف باری کی وجہ سے زمینی وفضائی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
