جموں و کشمیر
راجیہ سبھا الیکشن:اگر این سی نے ہمارے اراکین اسمبلی کے بلوں کی حمایت کی تو حمایت پر غور کریں گے:محبوبہ مفتی
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعرات کو عندیہ دیا ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس (این سی) جموں و کشمیر اسمبلی میں اس کے اراکین کے نجی بلوں کی حمایت کرتی ہے تو پارٹی راجیہ سبھا انتخابات میں این سی امیدواروں کی حمایت پر غور کر سکتی ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان سے فون پر رابطہ کیا اور پارٹی کے امیدواروں کے لیے حمایت کی درخواست کی۔
محبوبہ مفتی نے بتایا کہ انہوں نے فاروق عبداللہ سے کہا کہ پی ڈی پی کی سینئر قیادت اس معاملے پر غور کرے گی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کو پی ڈی پی کے اراکین اسمبلی کے چند نجی بلوں — بشمول اراضی بل اور ڈیلی ویجرز کی مستقلی بل کی حمایت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا، اگر وہ (این سی) ہمارے ایک یا دو بل پاس کرانے میں مدد کریں تو ہم ان کی حمایت پر غور کر سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے موجودہ این سی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے وہ سب کچھ نارمل کر دیا ہے جو دراصل غیر معمولی اور ناقابل قبول تھا۔
انہوں نے کہا، 2019 کے بعد گورنر راج کے دوران گرفتاریاں، چھاپے اور نگرانی عام تھیں۔ آج بھی یہی سب کچھ جاری ہے، اور عمر عبداللہ نے اسے معمول کا حصہ بنا دیا ہے، جو بی جے پی کے لیے سب سے بڑی خدمت ہے۔
محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کر پائی، خاص طور پر بیرونی جیلوں میں مقید قیدیوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کا وعدہ۔
انہوں نے کہا، ’عمر عبداللہ اب آرٹیکل 370 کا نام تک نہیں لیتے۔ بی جے پی نے بحث کو ریاستی درجہ بحالی تک محدود کر دیا ہے، اور عمر عبداللہ اسی بیانیے کو دہرا رہے ہیں۔‘
محبوبہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’بی جے پی نے کہا تھا کہ وہ ریاستی درجہ بحال کرے گی، لیکن عمر عبداللہ نے اسی مطالبے کو دہرا کر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ گرفتاریاں جاری ہیں، جماعتِ اسلامی کے ادارے منجمد کیے گئے ہیں، اسکول بند ہیں — اور یہ سب حکومت کی منظوری سے ہو رہا ہے۔‘
دورِ حکومت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر محبوبہ مفتی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ ہونے کے باوجود عوام کو مفت بجلی، پانی، بہتر اسکول اور اسپتال فراہم کیے۔
انہوں نے کہا، ’یہ کہنا کہ ریاستی درجہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں ہو سکتا، صرف ایک بہانہ ہے۔ عمر عبداللہ کے ہاتھ کسی نے نہیں باندھے۔‘
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
