جموں و کشمیر
بی جے پی نے عمر عبداللہ کی ‘جموں بمقابلہ کشمیر’ سیاست کے باوجود جیت حاصل کی: ست شرما
جموں،جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے ریاستی اسمبلی کے راجیہ سبھا انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، باوجود اس کے کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘جموں بمقابلہ کشمیر’ کی بنیاد پر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔
ست شرما نے یہ بات سرینگر سے واپسی پر پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہی، جہاں ان کا پارٹی کارکنان نے والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے لیے ایک تاریخی جیت ہے کیونکہ پارٹی نے کشمیر کی سرزمین سے یہ کامیابی حاصل کی۔
راجیہ سبھا انتخابات میں حکمراں نیشنل کانفرنس نے تین نشستیں حاصل کیں جبکہ بی جے پی نے ایک نشست جیتی۔ یہ انتخابات 2019 میں جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری بننے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئے۔ ست شرما نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمران نبی ڈار کو شکست دی، جنہیں 22 ووٹ ملے جبکہ شرما نے 32 ووٹ حاصل کیے۔ نیشنل کانفرنس کے گرووندر سنگھ اوبری 31 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے۔
ست شرما نے کہا، ‘میں نے کسی کو کوئی پیشکش نہیں کی، صرف یہ کہا کہ اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں۔ اس بار ہمیں چار ووٹ ملے، اگلی بار 40 اور لوگ ضمیر کی آواز سن کر ہمارے ساتھ ہوں گے۔’
انہوں نے پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کے اس الزام کو مسترد کیا کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کو جیت دلانے کے لیے سات ووٹ تحفے میں دیے۔ شرما نے کہا، ‘اگر انہیں اعتراض تھا تو وہ ووٹ کیوں نہیں ڈالے؟ کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینا غیر جمہوری عمل ہے۔’
بی جے پی ہیڈکوارٹر تریکوٹہ نگر پہنچنے پر ست شرما کا شاندار جلوس کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے ‘بھارت ماتا کی جے’، ‘نریندر مودی زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔
پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شرما نے کہا، ‘ہم نے کشمیر کی مٹی سے یہ نشست جیتی ہے، باوجود اس کے کہ عمر عبداللہ اور ان کی پارٹی نے جموں اور کشمیر کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ بی جے پی کے خلاف متحد ہوں، لیکن ضمیر کی آواز نے فیصلہ سنایا۔’
انہوں نے اپنی جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کارکنان کے نام کیا اور کہا کہ بی جے پی ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے جذبے کے تحت عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اب بدل چکا ہے، لوگ اب لال چوک میں بلا خوف و خطر گھوم سکتے ہیں اور کسی بھی وقت تصویریں کھینچ سکتے ہیں۔ ست شرما نے دعویٰ کیا کہ پارٹی نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی جو 11 نومبر کو منعقد ہوں گے۔
جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے اس موقع پر کہا، ‘ہم ان سات اراکین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو مسترد کر کے بی جے پی امیدوار کا ساتھ دیا۔ ہم نہیں جانتے وہ کون ہیں، لیکن ان کا یہ عمل حکومت کے لیے ایک انتباہ ہے۔’
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کسی رکن سے رابطہ نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
