ہندوستان
وندے ماترم کو توڑنے والی تفرقہ انگیز سوچ اب بھی ملک کے لیے ایک چیلنج ہے: مودی
نئی دہلی،کانگریس کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ایک تفرقہ انگیز ذہنیت نے 1937 میں ملک کی تعمیر کے مہامنتر وندے ماترم کے کچھ حصوں کو ہٹا کر توڑ دیا تھا اور وندے ماترم کی اس تقسیم نے ملک کی تقسیم کا بیج بھی بو دیا تھا۔
مسٹر مودی نے اہل وطن بالخصوص نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفرقہ انگیز ذہنیت آج بھی ملک کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر مودی نے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک یادگاری سکہ اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا اور وندے ماترم کے لیے وقف ایک پورٹل بھی لانچ کیا۔ مرکزی حکومت نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر سال بھر کے پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام اگلے ایک سال کے دوران پانچ مرحلوں میں منعقد کیے جائیں گے۔
آزادی کے بعد سے ملک کی تعمیر میں وندے ماترم کے اہم سفر کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ وندے ماترم سے جڑا ایک اور موضوع ہے جس پر بحث کرنا اتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، “آزادی کی جدوجہد میں وندے ماترم کے جذبے نے پوری قوم کو روشن کیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے 1937 میں وندے ماترم کی اہم حصوں کو، اس کی روح کے ایک حصے کو الگ کر دیا گیا تھا۔ وندے ماترم کو توڑ دیا گیا تھا۔ اسے ٹکڑے کیے گئے تھے۔
وندے ماترم کی اس تقسیم نے ملک میں تقسیم کا بیج بویا تھا۔ قوم کی تعمیر کے مہامنتر کے ساتھ یہ ناانصافی کیو ہوئی۔ یہ آج کی نسل کے لیے جاننا ضروری ہے، کیوں کہ وہی تفرقہ انگیز سوچ آج بھی ملک کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان میں یہ صلاحیت ہے، ہمیں اس کے لیے خود پر یقین کرنا چاہیے۔”
منفی سوچ رکھنے والے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شک پیدا کرنے کی ان کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منفی سوچ رکھنے والے شکوک پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سوچ سے نمٹنے کے لیے ہمیں آنند مٹھ کے واقعے کو ذہن میں رکھ کر قدم اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “مادر وطن کے 140 کروڑ لوگ اور ان کے 280 کروڑ بازو ہیں۔ ہمارے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ خود انحصار ہندوستان کے عزم کو پورا کرنا ہر ایک کا عزم ہونا چاہیے۔”
وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا کہ ہر تخلیق ایک بنیادی پیغام ہوتی ہے، بنیادی جذبہ ہوتا ہے اور وندے ماترم کا بنیادی جذبہ بھارت اور ماں بھارتی ہے۔ یہ ہندوستان کا ابدی تصور ہے۔ اسی بنیاد پر ہندوستان نے طاقت اور اخلاقیات کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنی ثقافتی شناخت بنائی۔ ہندوستان کا یہ تصور اس کی نظریاتی طاقت ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
