تازہ ترین
جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کامعاملہ:20جنوری بھاجپاکی اہم میٹنگ
خبراردو:
ریاست میں رواں برس منعقد ہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات پر گرما گرم بحث کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ’ایک ملک،یکساں انتخابات‘ کے فارمولے کی تجویز پیش کی ہیں تاہم تینوں لیڈران کاماننا ہے کہ انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرانے کے حوالے سے حتمی رائے الیکشن کمیشن آف انڈیاہی لینے کا مجاز ہے۔ ادھر معلو م ہوا ہے کہ ریاست میں منعقد ہونے والے انتخابات سے متعلق بی جے پی کی اعلیٰ قیادت 20جنوری 2019کو سرمائی دارالحکومت جموں میں اہم نشست منعقد کررہی ہے جس میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات سے متعلق حتمی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
ریاست جموں وکشمیر میں رواں برس منعقد ہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات پر جاری گرما گرم بحث کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ملک بھر میں ’یکساں انتخابات ‘ کے فارمولے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں ایک ساتھ ہی اسمبلی و پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے چاہیے۔ بی جے پی لیڈران نے تاہم واضح کیا ہے کہ الیکشن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دائرے اختیار میں آتا ہے اور وہ جو بھی فیصلہ لیں گے اُسے بسر وچشم قبول کیا جائے گا۔بی جے پی لیدران نے بتایا کہ ریاست میں جنگجوئیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمبلی و پارلیمانی الیکشن کو ایک ساتھ منعقد کرانے کے لیے حتمی فیصلہ صرف الیکشن کمیشن آف انڈیا ہی لے سکتا ہے تاکہ دونوں انتخابات پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوں ۔پارٹی کے ریاستی شاخ سے وابستہ سینئر لیڈران جنہوں نے حال ہی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا ، کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کا مؤقف اس معاملے میں متفق علیہ ہے اور دونوں فریقین نے ریاست میں رواں سال منعقد ہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرانے کے ،لیے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کا اس معاملے میں مؤقف یکساں ہے کہ ریاست میں دونوں انتخابات ایک ساتھ ہی کرائے جائیں ۔ یاد رہے ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات مئی کے مہینے میں منعقد ہونے جارہے ہیں جس دوران علاقائی و قومی سیاسی پارٹیوں نے انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کی خاطر بڑے پیمانے پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
ادھر معلوم ہو اہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے 20جنوری 2019کو ریاستی یونٹ سے وابستہ لیڈران کو جموں طلب کیا ہے جہاں پارٹی کی اعلیٰ قیادت مقامی لیڈران کے ساتھ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات سے متعلق آگے کا لائحہ عمل وضع کرے گی۔ذرائع نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ پارٹی کی مرکزی و ریاستی لیڈرشپ جموں میں منعقد ہونے والی نشست میں مل بیٹھ کر دونوں انتخابات سے متعلق خصوصی سٹریٹجی ترتیب دے گی تاکہ پارٹی جموں کے ساتھ ساتھ گرمائی دارالحکومت کشمیر میں بھی اپنا کھاتہ کھول کر بیشتر نشستوں پر جیت درج کرپائے۔انہوں نے بتایا کہ نشست میں وادی کشمیر کے جنوبی صوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی جہاں پارٹی نے گزشتہ برس منعقد ہوئے پنچایتی انتخابات میں بیشتر نشستوں پر جیت درج کرکے علاقائی سیاسی پارٹیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن سے متعلق جمو ں میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری شام لعل کے علاوہ پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو اور کشمیر اُمور کے ماہر اویناش رائے کھنہ 20جنوری کو جموں پہنچ رہے ہیں جہاں پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ مقامی لیڈران کے ساتھ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں سے متعلق بھی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ پارٹی کے اندرون ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 3فروری کو سرمائی دارالحکومت جموں کا دورہ کررہے ہیں جس دوران وہ وجے پور میں کئی اہم تعمیراتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وجے پور کی ریلی جہاں وزیر اعظم نریندر مودی عوام سے خطاب کریں گے کو پارٹی کی ریاستی لیڈر شب انتخابی کارڈ کے بطوراستعمال کرے گی اور اس روز ریاست میں بی جے پی کی افرادی قوت کا بھی بھر پور اظہار ہوگا۔پارٹی لیڈران نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور پارٹی صدر امت شاہ کا یہ ابتدا سے مؤقف رہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ منعقد ہونے چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی مجموعی طور پر وزیر اعظم کے ’اک ملک، یکساں انتخابات‘ کے فارمولے کی مکمل حمایت کرتی ہے تاہم بی جے پی کا ماننا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کام میں کبھی بھی مداخلت کی مرتکب نہیں ہوگی اور کمیشن کا جو بھی فیصلہ سامنے آئے گا وہ پارٹی کو قابل قبول ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ریاستی انتظامیہ اور اپنے ماتحت عملے کے ساتھ انتخابات سے متعلق بھر پور صلاح و مشورہ کرکے ہی کوئی فیصلہ کرے گا اور اُس فیصلے کی پارٹی دل سے تائید کرے گی۔واضح رہے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرانے کی خاطر جو بھی درکار ہوگا ، مرکزی حکومت اس سلسلے میں کمیشن کو بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
