تازہ ترین
ویڈیو:امتحان میں ناکام ہونے پر طلبہ خود کشی کیوں کرتے ہیں ؟
رضوان سلطان:
حال میں کشمیر صوبے کے سالانہ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا ۔ لڑکیوں نے لڑکو ں سے بازی مار ی اور ان کی کامیابی کی شرح ۵۴ فیصد رہی جبکہ لڑکوں کی ۵۰ فیصد ۔
اسی طرح آرٹس میں چوبیس طلبہ نے پہلی دس پوزیشن حاصل کیں جن میں ۲۳ لڑکیا ں ہیں ۔ اسی طرح سائینس میں پہلی دس پوزینشوں پر قبضہ جمانے والوں میں ۲۹ لڑکیاں ہیں ۔
آرٹس میں اور ساےئنس میں پہلی پوزیشن پر قبضہ بھی ہادیہ نور اور وافیکہ قاضی نے جمایا ۔لیکن دوسری طرف اس امتحان میں ناکام ہونے کی وجہ سے تین امیدواروں نے خود کشی کی کوشش کی جس میں ایک جاں بحق جبکہ دو کی جان بچائی گئی ، بڈگام ، بانڈی پورہ اور سوپور کی رہنے والی یہ تینوں بھی لڑکیا ں ہی تھیں ۔
اگر طالب علموں کے اور خاص کر لڑکیوں کے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کی طرف رجحان کی وجوہات پر نظر ڈالے تو ماہرین کے مطابق امتحانات میں اچھے نمبرات کیساتھ پاس ہونا ، اپنے ہمسایہ بچوں سے اچھی کارکردگی دکھانے اور ان چیزوں کو سماج میں وقار کی حیثیت دینے سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
امتحانات کے دورا ن والدین کی طرف سے زیادہ سے زیادہ نمبرات لانے کے دباؤ کی وجہ سے طلبہ وطالبات میں ذہنی دباؤ اتنا زیادہ ہو جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات خود کشی کا باعث بن جاتا ہے ۔ اور جب نتائج پھر والدین کی توقع کے مطابق نہیں آتے تو نوجوان طلبہ وطالبات اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے میں ہی عافیت جانتے ہیںْ ۔ جموں کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں امتحانات کے دوران زندگیوں کے خاتمے کرنے کا رجحان عام ہے ۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیور کے ایک ڈیٹا کے مطابق بھارت میں امتحانات کے شدید دباؤ کی وجہ سے ہر دن ایک طالب علم خود کشی کرتا ہے ۔ جو اس سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۵ میں ہی آٹھ ہزار نوسو طلبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔،
۲۰۱۵ تک چالیس ہزار کے قریب طلبہ نے خود کشی کی ہے ۔ ۲۰۱۶ میں یہ تعداد مزید بڑھ گئی اور 9,474 ۔جبکہ ۲۰۰۷ سے ۲۰۱۶ سے75,000 طلبہ نے بھارت میں خود کشی کی ہے ۔
جموں کشمیر میں سال ۲۰۱۶ اور ۱۷ میں مجموعی طور ۵۴۷ خود کشیاں کی گئی جن میں زیادہ تعداد ۱۵ سے ۲۹ سال کے درمیان تھی ۔
لیکن ترقی پذید ممالک بھی اس میں شامل ہیں دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے جہاں۱۵ ۲۰اور ۲۰۱۶ میں ۳۰۰ کے قریب طلبہ نے خود کشی کی ۔
جاپان میں ایک رپورٹ کے مطابق ۱۹۷۲ سے ۲۰۱۳ تک ۱۸ ہزار بچوں نے خودکشی کی ۔ اسی طرح ہانگ کانگ میں ۲۰۱۵ اور ۱۶ ۲۰ میں ۷۰ بچوں نے خود کشی کی ۔ ماہرین کہتے ہیں بنیادی وجہ وہاں کا تعلیمی نظام ہے ہانگ کانگ میں سیکنڈری کے امتحان کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے ۔ سال کے آخر میں کشمیر کی ہی طرح بچوں پر والدین وہاں اچھے نمبر حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں ۔ کیوں کہ اکیڈمک ریزلٹ ہی کو دیکھ کر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ جتنے اچھے نبمر اتنا اچھا مستقبل ۔ لیکن اگر ناکام تو خود کشی کر جاتے ہیں ۔
ماہرین مانتے ہیں کہ تعلیم اب کمانے کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے اچھے نمبرات کی دوڑ میں طلبہ تھوڑے سے نمبر کم ہو جانے سے دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے فریق سے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ اور دوسری طرف دیانت داری ، امانتداری اور اخلاقیات کی تعلیم ختم ہو رہی ہے ۔
مماہر نفسیات سیتو کانت ترویدی نے طلبہ میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے بتایا کہ اس کا علاج یہ ہے کہ اسکوں اور کالجوں میں دماغی صحت کے بارے میں طلبہ کے اندر بیداری پیدا کی جائے دماغی صحت کو اسکلوں کے نصاب کا حصۃ بنایا جائے ،
ایک ایجوکیشنسٹ سیرس وکیل نے کہا تھا کہ کہ بھارتی سکولوں کے بورڈ امتحانات ۲۱ ویں صدی کیلئے نامناسب ہیں ۔
اگر آپ کے پاس ایسی کوئی رائے ہے کہ بچوں کے امتحانات اور نتائج کے دن ہونے والے دباؤ کو کیسے کم کیا جائے کمنٹ میں ضرور بتائیں ،۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
