ہندوستان
جتیندر سنگھ نے وکست بھارت ڈائیلاگ میں حصہ لینے والے جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں سے ملاقات کی
نئی دہلی، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 میں حصہ لینے والے جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات اتوار کی رات ڈاکٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر گرمجوشی اور غیر رسمی ماحول میں ہوئی، جہاں انہوں نے شرکاء کے لیے خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔
اس گروپ میں جموں و کشمیر کے 52 اور لداخ کے 31 نوجوان شامل ہیں، جو نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیر اہتمام میرا بھارت نیشنل یوتھ فیسٹیول، ’وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ 2026‘ میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں ہیں۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر سنگھ نے شرکاء سے انفرادی طور پر ملاقات کی اور ان کے پس منظر، توقعات اور قومی سطح کے ایونٹ میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔ انہوں نے وکست بھارت چیلنج ٹریک کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور اختراعی ٹریکس میں ان کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں قومی پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔
نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کی توانائی نئے ہندوستان کی بدلتی ہوئی کہانی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران اسکول اور کالج کے طلباء کے اس پرجوش گروپ نے اپنی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں سے ملک کے دیگر حصوں کے اپنے ساتھیوں کو مسحور کردیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا، “ترقی یافتہ ہندوستان کا مستقبل اس کے نوجوان شہریوں کی توانائی، اختراع اور قیادت پر منحصر ہے۔”
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ صرف ایک فنکشن نہیں ہے، بلکہ ایک قوم سازی کا پلیٹ فارم ہے جہاں خیالات، تخلیقی صلاحیتیں اور قیادت ایک ساتھ آتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ پہل وزیر اعظم کی طرف سے تصور کیا گیا ایک نیا تجربہ ہے، جس نے نوجوانوں کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بنایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے نوجوان نہ صرف ترقی کے استفادہ کنندہ ہیں بلکہ 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے سفر میں سرگرم شراکت دار اور شریک تخلیق کار ہیں۔
وزیر نے قومی اتحاد اور سالمیت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ جیسے خطوں کے نوجوان ملک کے سماجی اور ثقافتی تانے بانے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو ملک بھر کے اپنی ساتھیوں کے ساتھ جڑنے، ہندوستان کے تنوع کی تعریف کرنے اور اختراع و حکمرانی سے لے کر ثقافت اور سماجی ترقی تک کے شعبوں میں نوجوانوں کی قیادت میں حل پیش کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل یوتھ فیسٹیول بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہا ہے اور 12 جنوری کو نوجوان شرکاء اور وزیر اعظم مودی کے درمیان بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔ یہ میلہ ہر سال سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے، جسے راشٹریہ یوا دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے یقین ظاہر کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوان قومی سطح پر اپنے علاقوں کی شاندار نمائندگی کریں گے اور مثبت تبدیلی کے سفیر کے طور پر واپس آئیں گے، جو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے اور وکست بھارت کے تبدیلی کے منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
