جموں و کشمیر
کشتواڑ میں تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری، مزید فوجی دستے جنگلی علاقے کی اور روانہ
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے جاری بڑا آپریشن منگل کو تیسرے روز میں داخل ہوگیا، جس دوران کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
اتوار کے روز چھاترو کے منڈرل-سنگھ پورہ کے نزدیک سونار گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ٹھوس اطلاع پر مشترکہ فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا، جو بعد میں جھڑپ میں تبدیل ہو گیا۔ جھڑپ میں فوج جوان جاں بحق جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر کو دہشت گردوں کی جانب سے اچانک پھینکے گئے گرنیڈ کے چھروں سے چوٹیں آئیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے بعد دہشت گرد گھنے جنگل میں فرار تو ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے ان کا ایک مضبوط بنکر نما ٹھکانا تباہ کر دیا۔ اس ٹھکانے سے بڑی مقدار میں راشن، کھانے پینے کا سامان، کمبل، برتن اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان برآمد کیے گئے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گرد سردیوں کے مہینوں میں طویل قیام کی تیاری کررہے تھے۔ آئی جی پی جموں زون بھیم سین تتی، آئی جی سی آر پی ایف جموں آر گوپالا کرشنا راؤ اور متعدد فوجی افسران گزشتہ دو روز سے موقع پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ زمینی صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور سیکورٹی گرڈ میں مزید مضبوطی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسی دوران منگل کی صبح جموں کے ستواری میں شہید اسپیشل فورس کمانڈو حوالدار گجندرا سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پر وقار تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی۔ وائٹ نائٹ کور کے قائم مقام چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر یدھویر سنگھ نے شہید کو سبز سلامی پیش کی، جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی ضلع اتراکھنڈ روانہ کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈی آئی جی پولیس جموں-کٹھوعہ-سامبا رینج شیو کمار شرما، ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس، اور سی آر پی ایف سمیت بی ایس ایف کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق منڈرل-سنگھ پورہ کے برف پوش پہاڑی علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد پیر کی دوپہر کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔
مشترکہ فورسز ان ممکنہ اوور گراؤنڈ ورکرز کی شناخت کر رہی ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کو بڑی مقدار میں راشن، دالیں، برتن اور دیگر ساز و سامان فراہم کیا تھا۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’آپریشن تراشی-ون‘ مسلسل جاری ہے اور گھیرے کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ تلاشی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے دستے ڈرونز اور کھوجی کتوں کی مدد سے گھنے جنگلات میں شدت پسندوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین دہشت گرد—جو مبینہ طور پر پاکستانی تنظیم جیشِ محمد سے وابستہ ہیں—اسی علاقے میں روپوش ہیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
