تازہ ترین
صوبہ جموں میں مسلمان فرقہ پرستوں کے نشانے پر: محبوبہ مفتی
خبراردو:
پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے صوبہ جموں میں اقلیتی طبقے کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبہ جموں میں رہائش پذیر مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اُٹھائیں۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کی سہ پہر کو اپنی رہائش گاہ واقع گپکار میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صوبہ جموں میں اقلیتی طبقے کے مختلف فرقوں کے ساتھ ہورہی زیادتیوں پر تشویش ظاہر کی۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی والی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں میں مسلمانوں کیساتھ ہورہی زیادتی کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اُن کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں۔پی ڈی پی صدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبہ جموں میں رہائش پذیر مسلمانوں کو ایک اور دوسرے بہانے تنگ طلب کیا جارہا ہے اور آئے روز انہیں غیر ضروری طور پر نشانہ بناکر ستایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا ریاست میں سابق مخلوط حکومت گرنے کے بعد ہی صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے 33گوجر خاندانوں کو انتظامیہ کی طرف سے آبائی علاقے چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں وہاں گوجر طبقے سے وابستہ بستیوں میں تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں مہم کا باضابطہ آغاز کیا گیا اور اس طرح صوبہ جموں میں رہائش اختیار کررہے مسلمانوں کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میں نے فروری 2018کو انتظامیہ کوواضح ہدایت دی کہ جب تک نہ گوجر طبقے سے متعلق ریاستی حکومت کوئی لائحہ عمل ترتیب دیتی ہے تب تک ان کے مکانات اور اُن کی جائیداد کے ساتھ کوئی بھی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہیے۔
محبوبہ مفتی نے بتایا کہ میں نے اُس وقت انتظامیہ کو ہدایت کی تھی اگر ناگزیر صورتحال میں ایسی بستیوں میں کسی مہم کا آغاز کرنا بھی پڑے تب بھی اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ ٹرائبل افیرز کے ساتھ رابطہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ جموں میں انتہا پسند سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگوں کی طرف سے آئے روز گوجر طبقے اور دیگر اقلیتی طبقوں کو ہراساں و پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے انتہا پسندوں اور فرقہ پرستوں کی جانب سے تشکیل دی گئی تنظیم ’اک جٹ جموں مہا ادھیویشان‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں اُن کے مطابق یہ تنظیم صوبہ جموں میں مسلمانوں کی موجودگی اور اُن کی بڑھتی آبادی سے کافی خوف زدہ دکھائی دے رہی ہے اور اس کے لیے یہ تنظیم ہندوؤں کو جمع کرکے 1947جیسا ماحول تیار کرنے میں جٹی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے فرقہ پرست لوگوں کی وجہ سے صوبہ جموں میں اقلیتی طبقے سے وابستہ لوگوں میں خوف اور ڈر کا ماحول پایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے فرقہ پرست لوگ آبادی علاقوں سے دور جب کسی اقلیتی فرد کو پاتے ہیں تو وہ اُسے اپنی بربریت اور وحشت کا شکار بناتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ اس طرح کی حرکتیں فرقہ پرستوں نے ماضی قریب میں بھی دہرائی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے مطابق فرقہ پرستوں نے صوبہ جموں میں زمین کی نرخیں بھی کافی بڑھادی ہیں تاکہ یہاں پر مسلم آبادی کی رہائش کو منصوبہ بند سازش کے تحت ناممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ جموں میں مسلمانوں کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اُن تمام علاقوں کو جہاں مسلم آباد ہیں کو جموں میونسپلٹی کے تحت لایا جارہا ہے تاکہ یہاں مستقبل میں کوئی بھی تعمیری کام ایس ایم سی جموں کی منظوری کے بغیر ممکن نہ ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی صوبہ جموں میں مسلمانوں کے تئیں برتی جارہی پالیسی کے خلاف بھر پور آواز اُٹھائے گی اور اقلیتی طبقے سے وابستہ لوگوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے گورنر اتنظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صوبہ جموں میں مسلمانوں کے تئیں برتی جارہی متعصبانہ پالیسی پر لگام کسنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کریں۔
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
