Connect with us

کھیل

بروک اور روٹ کی سنچریاں،انگلینڈ نے سری لنکا سے سیریز جیت لی

Published

on

کولمبو، ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 136) اور جو روٹ (ناٹ آؤٹ 111) کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 53 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ یہ تین سال بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے غیر ملکی سرزمین پر کوئی دو طرفہ ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 357 رنز بنائے۔ جو روٹ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی 20ویں ون ڈے سنچری مکمل کی، جبکہ ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 191 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت ہوئی۔

جواب میں سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا۔ پاتھم نسانکا نے تیز نصف سنچری بنائی، جبکہ پاون رتھنائیکے نے شاندار 121 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم مسلسل وکٹیں گرنے کے باعث میزبان ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور لیام ڈاسن نے اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن نے آخری اوورز میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔یہ شکست سری لنکا کے لیے بڑا دھچکا ہے، جس نے پانچ سال بعد اپنے گھر میں ون ڈے سیریز ہاری، جبکہ انگلینڈ کے لیے یہ غیر ملکی کامیابی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

یواین آئی ۔م اع

Continue Reading

کھیل

قومی اسکول کھیلوں کے انڈر 17 گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے جموں میں تیاریاں مکمل، ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے مقامات کا معائنہ کیا

Published

on

جموں، جموں شہر میں پہلی مرتبہ رات کے وقت کرکٹ میچوں کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل (ڈی وائی ایس ایس) 15 سے 20 نومبر تک یہاں 70ویں قومی اسکول کھیلوں کے انڈر 17 گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے بیشتر میچ جموں یونیورسٹی کے میدانوں اور شہر کے مضافات میں واقع توہ کرکٹ گراؤنڈ پر فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

اس باوقار ٹورنامنٹ کا انعقاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل میر سیف اللہ اور محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل کے کمشنر سکریٹری سرمد حفیظ کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے، جبکہ محکمہ کی ڈائریکٹر جنرل انورا دھا گپتا کی مجموعی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔

محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل، جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر اندر جیت پریہار کی موجودگی میں انورا دھا گپتا نے ٹورنامنٹ کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور اہم کمیٹیوں، بشمول ٹیکنیکل کمیٹی، کے کنوینروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور ایونٹ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے کنوینروں نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ تمام مقامات تیار ہیں اور تکنیکی، انتظامی، رسدی اور دیگر متعلقہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انورا دھا گپتا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ہورڈنگز، بینروں اور تشہیر کے دیگر مواد کی تنصیب بروقت یقینی بنائی جائے، تاکہ قومی سطح کے اس کھیلوں کے مقابلے کو اس کی اہمیت کے مطابق نمایاں تشہیر اور پیشہ ورانہ انداز دیا جاسکے۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ غیر متزلزل عزم، باریک بینی اور باہمی تال میل کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور کھیل کے جذبے، اس کے تقدس اور وقار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد نہ صرف جموں کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں کرے گا بلکہ قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور ممتاز مقام کے طور پر جموں و کشمیر کی بڑھتی ہوئی شناخت کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔

ایک خصوصی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر انورا دھا گپتا نے کہاکہ ”یہ ٹورنامنٹ محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ حوصلے، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور ہماری نوجوان کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا جشن ہے۔ جب فلڈ لائٹس جموں کے میدانوں کو روشن کریں گی تو امید ہے کہ ان کی روشنی ہر اس نوجوان لڑکی کے خوابوں کو بھی منور کرے گی جو بلند مقاصد حاصل کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے، کھیلوں کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور جموں و کشمیر کو قومی سطح کے شاندار کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرنے والے ایک قابلِ فخر خطے کے طور پر متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔

چھ روزہ اس قومی کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد سات مقامات پر کیا جائے گا، جو قومی اہمیت کے حامل ایونٹس کی میزبانی کے لیے جموں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظہر ہے۔

ملک بھر سے تقریباً 30 ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جموں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، مْسابقتی جذبے اور کھیلوں میں باہمی تعاون و دوستی کے ایک متحرک مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading

کھیل

پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا

Published

on

نشین، (جاپان) ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27 رن/2 وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو ایشیائی کھیل 2026 کی کرکٹ مقابلے کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

212 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم کے لیے کپتان صاحبزادہ فرحان اور ماجد صاداقت کی افتتاحی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 33 رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں واشنگٹن سندر نے صاحبزادہ فرحان (10) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں اکشر پٹیل نے عثمان خان (3) کو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ ساتویں اوور میں ماجد صاداقت (23) کے طور پر گری۔ اس کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 87 رن جوڑ کر پاکستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ 15ویں اوور میں شیوم دوبے نے صائم ایوب (29) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ 18ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے عبدالصمد (9) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ اس دوران حسن نواز نے ایک سرا سنبھالے رکھتے ہوئے تیزی سے رن بنائے۔

شیوم دوبے نے انہیں میچ کی آخری گیند پر وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 5 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 96 رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 192 رن ہی بنا سکی اور مقابلہ 19 رن سے ہار گئی۔ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے آج یہاں ابھیشیک شرما (61) اور تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) کی جارحانہ نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رن کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی کپتان شریئس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر وائبھو سوریہ ونشی (15) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ اگلے ہی اوور میں سنجو سیمسن (2) رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان شریئس ایئر نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 42 رن کی شراکت داری ہوئی۔ آٹھویں اوور میں عرفات منہاس نے ابھیشیک شرما کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ابھیشیک نے 28 گیندوں میں 3 چوکے اور 7 چھکے لگاتے ہوئے 61 رن کی اننگز کھیلی۔

13ویں اوور میں ایشان کشن (20) رن اور اگلے اوور میں شریئس ایئر (21) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 15 گیندوں میں 2 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 211 رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے 22 گیندوں میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 51 رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ ایم جے

Continue Reading

کھیل

ڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا

Published

on

سری نگر، موجودہ رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر نے سری نگر میں ایرانی کپ کے دوسرے دن زبردست حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مشکل حالات سے نکل کر ’ریسٹ آف انڈیا‘ کے خلاف پہلی اننگز میں 41 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

صبح 37 رنز پر چار وکٹ اور لنچ کے بعد 166 رنز پر آٹھ وکٹ کے مشکل مرحلے سے گزرنے والی موجودہ رنجی ٹرافی چیمپئن ٹیم کو تجربہ کار پارس ڈوگرا (75 رنز) اور نمبر 10 پر کھیلنے والے لون ناصر مظفر (58 گیندوں پر جارحانہ 64 رنز) نے سنبھالا اور ٹیم کو 278 رنز تک پہنچا دیا۔

’ریسٹ آف انڈیا‘ کی ٹیم پہلے دن 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ جموں و کشمیر کی برتری حاصل کرنے کی امیدوں کو اس وقت ابتدائی دھچکا لگا جب مکیش چودھری نے اوور نائٹ بلے باز شبھم کھجوریہ اور کامران اقبال کو پہلے ہی پانچ اووروں میں آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد ڈوگرا اور عبدالصمد نے 97 رنز کی شراکت قائم کرکے اننگز کو سنبھالا اور لنچ تک جموں و کشمیر کا اسکور 134 رنز پر چار وکٹ تک پہنچا دیا۔ صمد (57 رنز) اس جوڑی میں زیادہ جارحانہ رہے اور وقفے سے عین قبل انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 12ویں نصف سنچری مکمل کی۔

تاہم لنچ کے بعد ’ریسٹ آف انڈیا‘ نے واپسی کرتے ہوئے صمد کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد کنہیا ودھاون، عابد مشتاق اور ساحل لوٹرا بھی 11 اوور کے دوران آؤٹ ہوگئے۔ 166 رنز پر آٹھ وکٹ گرنے کے بعد بھی جموں و کشمیر 71 رنز پیچھے تھی۔

اس کے بعد ڈوگرا اور مظفر نے نویں وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کرکے اننگز کا رخ بدل دیا۔

ڈوگرا 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی چودھری نے اننگز میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی، لیکن مظفر نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور آخری وکٹ کے لیے سنیل کمار کے ساتھ 48 رنز جوڑ کر جموں و کشمیر کو برتری دلا دی۔ مظفر بالآخر 64 رنز پر آؤٹ ہوئے اور جموں و کشمیر کی پوری ٹیم 278 رنز پر سمٹ گئی۔ چودھری نے 78 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے، جبکہ آکاش دیپ نے 43 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔

جواب میں ’ریسٹ آف انڈیا‘ نے اسٹمپس تک ایک وکٹ پر 24 رنز بنا لیے تھے اور وہ اب بھی 17 رنز پیچھے تھی۔ سودیپ گھرامی اور سَنَت سانگوان ناٹ آؤٹ تھے، جبکہ سست اوور ریٹ کے باعث 15 اوورز کا کھیل نہیں ہو سکا۔

مختصر اسکور:
ریسٹ آف انڈیا: 237 اور 1/24 (سنیل کمار 1/9)، جموں و کشمیر: 278 (پارس ڈوگرا 75، لون ناصر مظفر 64، عبدالصمد 57؛ مکیش چودھری 5/78، آکاش دیپ 3/43) — 17 رنز پیچھے۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان6 hours ago

ویشنو اور اوستھی نے کانپور-دہلی (آنند وہار) ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی

دنیا6 hours ago

آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا تیل ٹینکر: ایرانی بحریہ

دنیا6 hours ago

یمنی فوج تعز میں فوجیوں کی دوبارہ تعینات کر رہی ہے

دنیا7 hours ago

امریکی انٹیلی جنس کے جائزے کے مطابق ایران کے پاس اب بھی 1,500 سے 2,500 بیلسٹک میزائلیں

جموں و کشمیر7 hours ago

لداخ کے چیف سکریٹری نے پنچایت، میونسپل اور ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ہندوستان8 hours ago

آسیان- ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مودی منیلا پہنچے

ہندوستان8 hours ago

دسمبر کے پہلے ہفتے سے اتر پردیش میں انتخابی مہم تیز کرے گی کانگریس، راہل اور پرینکا گاندھی بھی سنبھالیں گے محاذ

تجزیہ8 hours ago

ایران۔امریکہ۔اسرائیل جنگ اورعالمی سطح پرفوسل فیول کے اخراج میں کمی

ہندوستان8 hours ago

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا، ووٹر لسٹ میں نام بحال کرانے کے لیے فارم چھ بھرنے والوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلے گا

دنیا8 hours ago

ہندستان، امریکہ سمیت 10 ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے

دنیا8 hours ago

ٹرمپ ایشیا روانہ ہوں گے، شی-پوتن کے ساتھ میٹنگ پر رہے گی دنیا کی نظر

جموں و کشمیر8 hours ago

جموں و کشمیر: ایل او سی کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، فوج نے فائرنگ کی

جموں و کشمیر8 hours ago

کولگام میں تصادم کے دوران مشتبہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

جموں و کشمیر2 days ago

عمر عبداللہ کی فارغ التحصیل طلبہ سے صنعت کار، اختراع کار اور روزگار پیدا کرنے والے بننے کی اپیل

جموں و کشمیر2 days ago

دفعہ 370 تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، نیشنل کانفرنس اچھی حکمرانی پر توجہ دے: جموں و کشمیر بی جے پی صدر

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر میں سی آر پی ایف پر حملہ ‘دھوکہ دینے والے امن’ کا ثبوت ہے: طارق قرہ

جموں و کشمیر2 days ago

سری نگر ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد

دنیا2 days ago

نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر بات چیت

دنیا2 days ago

وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے معاملے پر سفارتی کوششوں کے لیے خصوصی ایلچیوں وٹکوف اور کشنر کی ستائش کی

دنیا2 days ago

ٹرمپ، شی اور پوتن اگلے ہفتے سربراہی اجلاس میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے

دنیا2 days ago

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکی ترجیح ہے، روبیو کا بیان

ہندوستان2 days ago

آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان صدر بازار میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کی پہل

ہندوستان3 days ago

ڈیرک اوبرائن نے پارلیمنٹ میں نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں مودی کابینہ کے وزراء کی عدم موجودگی پر سوال اٹھائے

ہندوستان3 days ago

پیوش گوئل 15 سے 16 نومبر تک مصر کے دورے پر

دنیا3 days ago

بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدے توڑنے اور سیاسی مفادات کو اسرائیل پر ترجیح دینے کا الزام

دنیا3 days ago

ایران جنگ کو انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر ریپبلکن سینیٹر کی جے ڈی وینس پر تنقید

جموں و کشمیر3 days ago

بڈگام ریلوے اسٹیشن پر 1600 کلو مشتبہ سڑا ہوا گوشت ضبط، مقدمہ درج

ہندوستان3 days ago

وزیر اعظم مودی نے نہرو کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، ملک بھر میں یوم اطفال منایا گیا

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں دو روزہ بارش اور برف باری کے بعد موسم بہتر ہونے کی پیش گوئی، 15 نومبر سے موسم خشک رہے گا

دنیا3 days ago

ایران نے فوجی خطرے کے درمیان آئی اے ای اے معائنہ سے کیا انکار

جموں و کشمیر3 days ago

کشتواڑ میں ایس پی اوز کے قتل کے معاملے میں مطلوب تین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری، گرفتاری میں مدد دینے پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان

جموں و کشمیر3 days ago

لداخ میں رواں سال کے 10 مہینوں میں سیاحوں کی آمد میں 65.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہندوستان3 days ago

مودی نے ‘کاسموس’ کے ذریعے میسورو کو لداخ سے جوڑا، حقیقی وقت میں فلکیاتی مشاہدات پیش کیے

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا کشتواڑ میں ہلاک ہونے والے ایس پی اوز کو خراجِ عقیدت

جموں و کشمیر3 days ago

دو ہفتوں کی گھر میں نظربندی کے بعد میرواعظ کی جامع مسجد میں واپسی

جموں و کشمیر3 days ago

پلوامہ میں 75 سالہ خاتون کے گلا کاٹ کر قتل کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ایک اور شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف

جموں و کشمیر3 days ago

کولگام میں سی آر پی ایف سربراہ کا سکیورٹی جائزہ، لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی تلاش تیز

دنیا4 days ago

بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کردیا، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

دنیا4 days ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، مسلسل دوسرے ہفتے گراوٹ کا رجحان

دنیا4 days ago

یران کے ساتھ سفارتی پیش رفت کی کوشش، جے ڈی وینس بالمشافہ بات چیت کے خواہاں

دنیا4 days ago

پوتن کا یوکرین میں غیر ملکی امن فوج کی تعیناتی سے انکار، علاقائی مطالبات پر بھی قائم

دنیا4 days ago

ایران کے خلاف حملوں کی دھمکیوں کے درمیان اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان

دنیا4 days ago

خلیجی ممالک نے ایران پر مزید بڑے حملے روکنے کی درخواست کی، ٹرمپ کا دعویٰ

دنیا4 days ago

آبنائے ہرمز میں چار آئل ٹینکروں میں دھماکے، ایران کا بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا دعویٰ

ہندوستان4 days ago

آمنے سامنے کی بحث کے بعد مودی وزیراعظم نہیں رہ پائیں گے: راہل

ہندوستان4 days ago

مہاراشٹر بجلی منصوبے کی لاگت میں 99 فیصد کمی کے معاملے کی جے پی سی سے جانچ کرائی جائے: کانگریس

جموں و کشمیر4 days ago

عمر نے کشتواڑ میں دو ایس پی او کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا

ہندوستان4 days ago

مودی نے چھٹھ پوجا کی مبارکباد دی، چھٹھی مئیا سے آشیرواد کی پرارتھنا کی

جموں و کشمیر4 days ago

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے درجہ حرارت میں کمی

ہندوستان4 days ago

وزیر اعظم مودی 16 سے 18 نومبر تک منیلا میں آسیان۔ہندوستان اور مشرقی ایشیا سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان7 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

ہندوستان7 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں5 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

پاکستان6 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین9 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین5 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تجزیہ11 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین9 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

کھیل10 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین9 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین9 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین10 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین1 year ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین10 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

ہندوستان10 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا10 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین11 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تازہ ترین9 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

دنیا9 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تجزیہ12 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

جموں و کشمیر9 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر10 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

تازہ ترین10 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

جموں و کشمیر7 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر8 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر9 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر9 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین9 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین9 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر9 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں9 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں9 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین10 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر1 year ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending