تازہ ترین
ہاپت نار بڈگام جھڑپ : ایک عسکریت پسند جاںبحق ، جھڑپ جاری ، مکمل رپورٹ
خبراردو:
وادی کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ کو جاری رکھتے ہوئے فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے وسطی ضلع بڈگام کے ہاپت نار علاقے کو علی الصبح مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیا جس کے بعد یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے فورسز اہلکاروں پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈی آئی جی وسطی کشمیر وی کے بھردی کا کہنا تھا کہ علاقے پہاڑی ہونے اور یہاں بھاری برف جمع ہونے کے نتیجے میں جنگجوؤں کی ہلاکتوں سے متعلق کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا۔ ادھر جھڑپ شروع ہوتے ہی انتظامیہ نے ضلع بڈگام میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا۔ادھر پلوامہ میں جھڑپ میں مقامی نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی یہاں نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر فورسز کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد پولیس و فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے درجنوں آنسو گیس کے گولے داغے۔
فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے آپریشن آل آؤٹ کو جاری رکھتے ہوئے سوموار کی علی الصبح وسطی ضلع بڈگام کے ہاپت نار علاقے کو محاصرے میں لیتے ہوئے یہاں موجود جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا باضابطہ آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار صبح کو فوج کی 53آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری نے جنگجوؤں سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد زنپاچال ہاپت نار نامی علاقے کا سخت محاصرے عمل میں لاتے ہوئے یہاں جگہ جگہ فورسز اہلکاروں کو رتعینات کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے جنگجوؤں کی نقل و حمل کو محدود کرنے اور فرار کے ممکنہ راستوں پر فورسز اہلکاروں اور موبائل بنکروں کی تعیناتی یقینی بناتے ہوئے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز کی تلاشی پارٹی نے جونہی مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی شروع کی تو یہاں موجود 2سے 3جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے یہاں سے فرار ہونے کے کوشش کی تاہم فورسز اہلکاروں نے جنگجوؤں کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے علاقے کے ارد گرد کڑ امحاصرہ عمل میں لایا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ سوموار کی سہ پہر کو طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ تھم گیا جس دوران پہاڑی علاقے میں موجود جنگجوؤں کی کمین گاہ کو فورسز نے بارودی مواد سے زمین بوس کردیا۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کو جاری آپریشن میں طرفین کی گولہ باری سہ پہر کو بند ہوئی جس دوران فورسز اہلکاروں نے پہاڑی علاقے میں موجود جنگجوؤں کی کمین گاہ کو تباہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا جسے بعد میں بارود مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار پہاڑی علاقے میں ہنوزجنگجوؤں کی تلاش کے لیے موجود ہے جس دوران وہ تلاشی کارروائی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس دوران پولیس کے ڈی آئی جی برائے وسطی کشمیروی کے بھردی نے جھڑپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہاپت نار علاقے میں ہوئی جھڑپ سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ طرفین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم علاقے میں بھاری برف موجود ہونے اور پہاڑی راستے کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں برف کی موٹی تہہ جمع ہونے کے بعد فورسز اہلکاروں کو آگے بڑھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور جھڑپ سے متعلق پوری تصویر پر تبصرہ کرنا قبل از وقت کہلائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی ہلاکت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم فورسز اہلکاروں علاقے میں تلاشی آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں ابھی تک ایک جنگجو جاںبحق ہوا ہے . جس کی لاش کو لینے کے لئے جب فورسز کی پارٹی کمین گاہ کی طرف بڑھی تو جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی .
ادھر علاقے میں جھڑپ شروع ہوتے ہی علی الصبح انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سہولیات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے اور امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے حدود میں اگلے احکامات تک موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا۔ ادھر پلوامہ کے راجپورہ، مورن اور کاکہ پورہ علاقوں میں سوموار کی دو پہر کو اُس وقت پرتشدد احتجاج بھڑک اُٹھا جب یہاں یہ خبر پھیل گئی کہ وسطی ضلع بڈگام کے ہاپت نار علاقے میں ہوئی جھڑپ کے دوران پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 2مقامی نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا کہ پلوامہ کے راجپورہ ، مورن اور کاکہ پورہ میں نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر فورسز کارروائی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسلام، آزادی اور جنگجوؤں کے حق میں زور دار نعرے لگاتے ہوئے یہاں موجود فورسز اہلکاروں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق ضلع میں جونہی نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق خبر پھیل گئی تو یہاں مکمل ہڑتال کی گئی جس دوران دوکانات اور تجارتی اداروں نے اپنے دوکانات کے شٹر گراکر گھروں کی راہ لی۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی اثر پڑا ۔ اس دوران فورسز نے احتجاج کررہے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے جبکہ مظاہرین نے بھی چہار سو فورسز پر کچھ دیر کے لیے پتھراؤ کو جاری رکھا تاہم شام دیر گئے حالات معمول پر آگئے۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
