تازہ ترین
ویڈیو:26جنوری سے قبل جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی 48گھنٹوں میں 3معرکہ آرائیوں میں 9جنگجو جاں بحق
خبراردو:
شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے مضافاتی گاؤں بنر میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان مختصر خونین تصادم آرائی ہوئی جس میں اطلاعات کے مطابق لشکر طیبہ سے وابستہ 3جنگجوجاں بحق ہوئے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک جائے جھڑپ پر تلاشی کارروائی جاری تھی۔ ادھر انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جھڑپ کے شروع ہوتے ہی ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی جبکہ ضلع بھر کے حساس مقامات پر فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔
یوم جمہوریہ سے قبل جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی لاتے ہوئے فوج اور فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بنر نامی گاؤں کا کڑا محاصرہ عمل میں لاتے ہوئے یہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے بنر نامی گاؤں میں بدھوار کی دوپہر فوج 46آر آر، 53سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس کی مشترکہ جمعیت نے جنگجوؤں سے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعد گاؤں کا کڑا محاصرہ عمل میں لایا ۔ اس دوران فورسز کی بھاری جمعیت نے جنگجوؤں کی طرف سے محاصرہ توڑ نے کی تمام ممکنہ راستوں پر سخت پہرے بٹھاتے ہوئے فورسزکے چاک و چوبند دستوں کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ تعینات کردیا جبکہ گاؤں کے اندر درجنوں بکتر بند گاڑیوں کو متحرک رکھا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھوار کی دوپہر کو جونہی فورسز کی مشترکہ تلاشی پارٹی نے گاؤں میں داخل ہوکر تلاشی کاباضابطہ آغاز کیا تو اسی دوران جونہی فورسز اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچ گئے تو یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر خودکار ہتھیاروں سے بے تحاشہ فائرنگ شروع کردی ۔ اس دوران فورسز اہلکاروں نے بھی جنگجوؤں کی کمین گاہ کے ارد گرد محاصرے کو مضبوط کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس کے ساتھ ہی گاؤں گولیوں کی گن گرج سے دہل اُٹھا۔اس موقعے پر فورسز نے مختصر وقفے کے اندر ہی جنگجو مخالف کارروائی کو سمیٹے ہوئے مکان کو بارودی مواد سے کمین گاہ کو تباہ کردیا جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے یہاں تلاشی عمل میں لائی جہاں سے 3جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن میں سے ایک مقامی جنگجو شعیب آخون ساکن خان پورہ بارہمولہ جبکہ دیگر 2غیر ملکی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے جھڑپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز کی مشترکہ پارٹی نے مصدقہ اطلاع کے بعد بنر گاؤں کا محاصرہ عمل میں لایا جس دوران یہاں موجود جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی کر شدید فائرنگ کرتے ہوئے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاروں نے جنگجوؤں کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں مختصر وقفے کے اندر ہی جاں بحق کیا۔ پولیس کے مطابق اس موقعے پر جونہی جائے جھڑپ کی تلاشی عمل میں لائی گئی تو یہاں سے 3جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں میں سے ایک کا تعلق ضلع کے خان پورہ علاقے سے ہیں جبکہ دیگر دو جنگجو نوجوان غیر ملکی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جائے جھڑپ پر تلاشی لینے کے دوران 2اے کے سنتالیس رائفلیں اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ادھر انتظامیہ نے ضلع بھر میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی طور پر موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بنر گاؤں میں جونہی بدھوار کی سہ پہر جھڑپ کا آغاز ہوا تو انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رکھی۔ ادھر کشمیرنیوز سروس کے نمائندے برائے بارہمولہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی جنگجو شعیب آخون کی ہلاکت کی خبر جونہی اُن کے آبائی علاقے خان پورہ پہنچی تو یہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ اس دوران یہاں تمام دوکان داروں نے بطور احتجاج دوکانات کے شٹر گراکر تجارتی سرگرمیاں بند کیں۔ اس دوران یہاں نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے جگہ جگہ جمع ہوکر فورسز کارروائی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔آخری اطلاعات ملنے تک مقامی جنگجو کی لاش کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا تھا۔
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا6 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
ہندوستان6 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
