تازہ ترین
ویڈیو:شاہ فیصل کا نئی پارٹی کا قیام عنقریب متوقع ، عوام سے مالی تعاون طلب
رضوان سلطان:
۱۰ جنوری کو شاہ فیصل نے کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجاََ بیوروکریسی سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھنے کا علان کر دیا تھا اور نوجوانوں سے مشورے طلب کرنا شروع کئے تھے کہ انہیں کس پارٹی میں شامل ہو نا چائیے ۔
اب اسکے ٹھیک ۱۲ روز بعد تمام شکوک و شبہات کو ختم کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ کے ذریعے شاہ فیصل نے آزاد امیدوار طور میدان میں اتر کر اپنی پارٹی بنانے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔
شاہ فیصل نے پوسٹ میں لکھا کہ میں نے کھبی نہیں سوچا تھا کہ جموں کشمیر میں سیاسی تباہی کے حولاے سے بات کرنے پر میری چھوٹ سی کوشش کا پوری دنیا سے ایسا ردعمل سامنے آئے گا ۔
میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جموں کشمیر میں صاف سیاست اور کرپشن سے پاک انتظامیہ کا خواب ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ’’ لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے میں نے آزاد سیاسی سفر کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب اس نئے سیاسی سفر میں جہاں نوجوان ایک تبدیلی کیلئے آگے چل کر اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔
میں ایسی سیاست تصور کرتا ہوں جہان نوجوان اس تبدیلی کی قیادت کریں ‘‘۔
میری سوچ یہ ہے کہ بھارت کی عوام سے مدد طلب کرنا ہے بھارتی سیول سوسایٹی اور دانشور طبقے کیساتھ اتحاد کے زریعے کشمیر تنازعے کو ایک انسانیت کی نظر سے دیکھا جائے ، جس سے ریاست جمون کشمیر میں دیر پا امن قائم ہو سکے ۔ انہوں نے کشمیر کے تینوں خطوں میں بھائی چارے کو قائم کرنے کی بات بھی کی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی تحریک ہے اور لوگوں کی امداد سے ہی چلے گی ، اور لوگوں کی ہی مدد سے اسے کامیاب بنایا جا سکتا ہے ۔ جس کیلئے اب انہوں نے فنڈس جمع کرنے کی اپیل کی ہے ۔
شاہ فیصل کے اس فیصلے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اس فیصلے کی سرہانا کی ہے
واضح شاہ فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایک ایسی علاقائی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں جہاں انہیں کھل کر لوگوں کے ساتھ ہو رہی زیادتوں پر بات کرنے کا موقع ملے ، وہیں انہوں نے مزید کہا تھا کہ کچھ لوگ انہیں نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں ، لیکن میں ایک اور آزاد پارٹی نہیں بنانا چاہتا کیوں کہ پہلے ہی بہت سارہ موجود ہیں ، اور ایک حلقے کی نمائند گی کر رہے ہیں جو میں نہیں چاہتا میں ان سب کو ایک ساتھ کشمیر کی شناخت کو بچانے کیلئے لانا چاہتا ہوں ۔
قیاس یہ بھی لگائے جا رہے تھے کہ فیصل این سی میں ہوں گے ۔ شاہ فیصل کے اس فیصلے کے بعد اب موجودہ سیاسی جماعتوں کی ساکھ پر سولات کھڑے ہو گئے ہیں ، کیا شاہ فیصل کو لگا کہ کسی بھی موجودہ علاقائی جماعت میں کھل کر بولنے نہیں دیا جا تا ، اور کیا یہ جماعتیں لوگوں کی بھلائی کیلئے کام نہیں کرتیں ۔
وہیں اب شاہ فیصل نے بدلاؤ کی بات ہے ، کیا وہ بدلاؤ لا پائینگے وقت گزرنے کیساتھ ساتھ موجودہ سیاسی جماعتوں کی طرح بدل جائیں گے
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
