تازہ ترین
چیف الیکشن آفیسر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کی خصوصی میٹنگ
خبراردرو:
ریاست میں رواں برس منعقد ہورہے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے دوران رائے ہندگان کو تمام تر ممکنہ سہولیات کو بہم رکھنے کے لیے چیف الیکشن آفسر شلندر کمار نے ریاست کے جملہ ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کی ایک خصوصی میٹنگ طلب کی جس دوران رائے قبل از وقت ہی دہندگان کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات، آرا و تجاویز کے لیے بہتر انتظامات اور فراہمی پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاست جموں وکشمیر میں رواں برس کے وسط میں منعقد ہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے رائے دہند گان کو بہتر سہولیات بہم رکھنے کے سلسلے میں جمعہ کو چیف الیکشن آفیسر سلندر کمار کی سربراہی میں ایک خصوصی میٹنگ منعقدہوئی۔ میٹنگ کے دوران ریاست کے تمام اضلاع کے ڈپٹی الیکشن افسران نے حصہ لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں رائے دہندگان کو بہتر سہولیات پر چیف الیکشن آفسر کو آگاہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن آفسر نے اس موقعے پر تمام ڈپٹی الیکشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ رواں برس منعقدہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو منعقد کرنے کے لیے متحرک ہوجائیں اور اس دوران رائے دہندگان کو تمام ممکنہ سہولیات بہم رکھنے کے لیے آج سے ہی تیاریوں میں جٹ جائیں۔معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں چیف الیکشن آفسر نے ڈپٹی الیکشن افسران پر واضح کردیا کہ تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ووٹران کی طرف سے قبل از موصول ہونے والی شکایات اور آرا و تجاویز پر صلاح و مشورہ کرنے اور اُن کو حتی المقدور زمینی سطح پر عملانے کے لیے تمام ممکنہ سہولیات بہم رکھی جائیں۔انہوں نے ڈپٹی الیکشن افسران پر واضح کیا کہ ووٹران کی طرف سے الیکشن کو صاف و شفاف طور پر منعقد کرنے اور اس دوران پرامن اور خوشگوار ماحول کو یقینی بنانے سے متعلق تجاویز اور آرا کو صبر وثبات کے ساتھ سماعت کیاجائے اور بعد میں جہاں تک ممکن ہوسکے ان کو زمینی سطح پر عملانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈپٹی الیکشن آفسر جموں راجیش کمار اور ڈپٹی چیف الیکشن افسر انیل سلگوترا بھی موجود رہے۔چیف الیکشن آفیسر شلندر کمار نے بتایا کہ الیکشن ڈپارٹمنٹ نے انتخابات کو بہتر ڈھنگ سے منعقد کرانے کے لیے ریاست کے سبھی اضلاع میں ضلعی رابطہ مراکزکا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر ریاست سے تعلق رکھنے والے رائے دہندگان اپنی آرا اور تجاویز کے ساتھ ساتھ کسی بھی معاملے سے متعلق شکایت متعلقہ افسران تک پہنچائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سطح پر قائم کئے گئے رابطہ مراکز ہر روز صبح 9بجے تا شام 9بجے متحرک رہا کریں گے جس دوران وہ رائے دہندگان کی شکایات، آرا و تجاویز کو وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کو زمینی سطح پر عملانے کے لیے ٹھوس اقدامات بھی اُٹھائیں گے۔چیف الیکشن آفیسر شلندر کمار کے مطابق ریاست سے تعلق رکھنے والے رائے دہندگان ضلعی سطح پر قائم کئے گئے رابطہ مراکز پر 1950ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کرکے اپنی شکایات متعلقہ افسران تک پہنچاسکتے ہیں۔انہوں نے مذکورہ رابطہ مراکزپر یہ لازم ہوگا کہ وہ رائے دہند گان کو انتخابات سے متعلق ہر ممکن جانکار عوام تک پہنچانے کے مکلف ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ رائے دہندگان کو بہتر سہولیات بہم رکھنے اور الیکشن سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیت یافتہ افراد کے ذریعے چیف الیکشن آفیسرکے دفتر نے حال ہی میں مختلف تربیتی پروگرام منعقد کئے جس دوران الیکشن عمل سے جڑے افسران کو ٹریننگ فراہم کی گئی۔چیف الیکشن آفیسر نے بتایا کہ تربیتی پروگرامات کے دوران سبھی ضلعی رابطہ مراکز میں تعینات عملے اور ایجنٹوں کو مفصل طور پر الیکشن عمل سے متعلق معیاری عملیاتی طریق کار سے متعلق آگاہی دلائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران متعلقہ افسران کو رائے دہندگان کی طرف سے موصول ہونے والا شکایات اور تجاویز و آرا کو بہتر نپٹارے سے متعلق خصوصی طور پر ہدایات دی گئیں۔خیال رہے رواں برس منعقد ہونے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو لے کر ریاستی انتظامیہ سے قبل از وقت ہی اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ وہ انتخابات کو منعقد کرنے کے لیے بالکل تیار ہے تاہم اس دوران چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرانے کے لیے صلاح و مشورے جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں ریاست میں تعینات سیکورٹی ایجنسیوں نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک مفصل رپورٹ روانہ کردی ہے جس میں سیکورٹی ایجنسیوں نے مرکزی حکومت پر واضح کیا کہ ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو عوام کی سہولت کے لیے ایک ساتھ ہی منعقد کرائے جائیں۔
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
دنیا7 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر اسمبلی کی کمیٹی نے آنچار جھیل کے آس پاس بڑے پیمانے پر تجاوزات پر تشویش ظاہر کی، فوری کارروائی کا مطالبہ سری نگر، 15 اکتوبر (یو
-
ہندوستان7 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
