تازہ ترین
انتظامیہ میں بھاری پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں،ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ڈی سی سرینگر تعینات
خبراردو:
ریاستی حکومت نے منگلوار کو تازہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ میں کئی اہم تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہے۔انتظامی اُمور سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری آرڈر نمبر 234-GAD-2019کے مطابق 2009آئی اے ایس کیڈر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرینگرمقرر کیا ہے۔ آئی اے ایس 2010کے کمار راجیو رنجن جوفی الوقت ڈائریکٹر ایئریا پلاننگ و اسپیشل سیکرٹری برائے حکومت تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف ایکزکیوٹیو آفیسر جموں تعینات کیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق راجیو رنجن اس کے علاوہ ایم ڈی ، چیف ایکزکیوٹیو آفیسر ، ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ کو سرینگر سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ تعینات کردیا گیا۔سال 2012کے آئی اے ایس آفیسر رویندر کمار جو کہ ڈپٹی کمشنر اُدھم پور کے منصب پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے آئی ٹی انفراسٹریکچر کمپنی تعینات کردیا گیا۔ موصوف منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کا چارج بھی بدستور سنبھالیں گے۔حکم نامے کے مطابق 2012کے آئی اے ایس آفیسرڈاکٹر پیوش سنگلا کو ڈپٹی کمشنر گاندربل کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ تعینات کیا گیا۔
سال 2013کے آئی اے ایس آفیسر وکاس کنڈل کو ڈپٹی کمشنر کرگل کے عہدے سے تبدیل کیا گیا اور انہیں ایڈیشنل چیف ایکزکیوٹیو آفیسر میٹروپالیٹن ریگولیٹری اتھارٹی سرینگر تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انشل گارگھ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کپوارہ مقرر کیا گیا۔سال 2014کے آئی اے ایس آفیسر ڈوفوڈ ساگر کو ڈپٹی کمشنر ریاسی سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ تعینات کردیا گیا۔اسی طرح سال 2015کے آئی اے ایس آفیسر بصیر الحق چودھری جو کہ فی الوقت سب ڈیوژنل مجسٹریٹ اوری کے عہدے پر تعینات تھے کوترقی دے کر سینئر ٹائم اسکیل آئی اے ایس کے زمرے میں لاکر ڈپٹی کمشنر کرگل تعینات کیا گیا۔اسی طرح سچن کمار ویشے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہہ، ہشمت علی خان کو ڈپٹی کمشنر گاندربل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر اُمور صارفین جموں امت شرما کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ میں حکومت کے خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر بلال احمد بٹ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اُدھم پور تعینات کیا گیا۔اسی طرح مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہنگلو کو اپنے منصب سے تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں تعینات کردیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریٹو محکمہ کی طرف سے تازہ حکم نامے کے مطابق ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر نصیر احمد نقاش کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ائریا پلاننگ اور اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔کے ایے ایس آفیسر شبنم کاملی کو اسپیشل سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر غلام نبی ایتو کو ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، کے اے ایس آفیسر لیناپاڑا کو ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن ، راجندر سنگھ تارا کو جوائنٹ فائنانشل کمشنر ریونیو ،گلزار احمد ڈار کو ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے عہدوں پر تعینات کیا گیا۔
ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ جموں جتندر سنگھ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین جموں تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن طارق احمد زرگر کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر تواضع و پروٹوکول تعینات کیا گیا۔نئے حکم نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار کو تبدیل کرتے ہوئے کمشنر لینڈ ریکارڈ برائے جموں وکشمیر تعینات کیا گیا۔
اسی طرح منیجنگ ڈائریکٹر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن منموہن سنگھ کو واپس بلاکر ڈائریکٹر کمانڈر ایریا ڈیولپمنٹ جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ریاض احمد وانی جو فی الوقت سیکرٹری برائے آبی ذخائر ریگولیٹری اتھارتی کے عہدے پر تعینات تھے کو اپنے منصب سے تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیری کلچر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
خالد جہانگیر ڈپٹی کمشنر کپوارہ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ مقرر کیا گیا۔ اسی طرح محمود احمد شاہ کو ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر، شاہباز مرزا کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، محمد یونس ملک کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، متھورہ معصوم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز، اندو کنول چب کو ڈپٹی کمشنر ریاسی، عبدالحفیظ شاہ کو ڈائریکٹر فلوری کلچر اور سیرنگ متپ کو سب ڈیوژنل مجسٹریٹ کھالسی تعینات کیا گیا ہے
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا7 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
ہندوستان7 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
