تازہ ترین
اب فوج، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف ہوں گے مشترکہ کانوائے کا حصہ
14فروری کو لیت پورہ اونتی پورہ میں ہوئے خود کش کار بم حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جملہ ایجنسیوں نے نیا طریق کار وضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ پر فوج، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی کانوائے مشترکہ طور پر چلیں گی جس دوران کسی بھی سیولین گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔معلوم ہوا ہے کہ لیت پورہ حملے جس میں سی آر پی ایف کے 49اہلکار ہلاک ہوئے تھے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے طے کیا ہے کہ شاہراہ پر فوج، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف ایک ساتھ چلا کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے جموں تک شاہراہ پر سفر کرنیو الی کانوائے اپنی منزل دو دنوں میں طے کیا کرے گی جس دوران کانوائے میں شامل اہلکار متعدد مقامات پر پڑاؤ ڈالیں گے۔خیال رہے لیت پورہ حملے سے قبل سیکورٹی فورسز کی کانوائے شاہراہ پر ایک ہی دن میں سفر مکمل کرتی تھی تاہم جنگجوؤں کی طرف سے شاہراہ پر گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل حملوں کے پیش نظر نئے طریق کار کے مطابق کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کی خاطر سفر کی مدت میں ایک روز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اس دوران کانوائے شاہراہ پر کئی مقامات پر پڑاؤ بھی ڈالے گی۔معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر سفر کے دوران فورسز اہلکاروں کے قیام کا بھی معقول بندوبست کیا جائیگا جس کے مطابق قاضی گنڈ کے مقام پر فورسز کی اضافی کمک کو اکاموڈیٹ کرنے کے لیے رہائشی بندوبست عمل میں لائے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہراہ پر سفر کرنے کے لیے کانوائے کے اوقات میں بھی بھاری تبدیلی کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر قائم پلوامہ اور پانپور جیسے حساس مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں نے فیصلہ لیا ہے کہ کانوائے کی نقل و حرکت میں تبدیلی کی جائے تاکہ جنگجوؤں کو حملے کرنے کا کوئی بھی موقعہ فراہم نہ کیا جائے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ہفتے لیت پورہ حملے کے بعد سی آرپی ایف کے اعلیٰ حکام نے فوج اور بی ایس ایف اور پولیس کے ساتھ کئی میٹنگیں منعقد کیں جس دوران خود کش کار بمباروں کی طرف سے لاحق خطرات پر باریک بینی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ میٹینگوں کے دوران شاہراہ پر سیولین ٹریفک کو بھی بلاخلل جاری رکھنے پر گفت و شنید ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں فوج، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری تعینات ہے جن کا شاہراہ پر دن رات گزر رہتا ہے، لہٰذا فورسز اہلکاروں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں سیولین ٹریفک کو بند کردینے سے غیر یقینی صورتحال پیش آسکتی ہے جس سے فورسز کو پریشانی اُٹھانی پڑسکتی ہے، لہٰذا فورسز ایجنسیوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر شاہراہ پر اپنی نقل وحمل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف ایک ہی وقت ہی شاہراہ پر سفر کیا کریں گے تاکہ سیولین ٹریفک پر بھی زیادہ دیر تک اثر نہ پڑے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر کسی وجہ سے کسی فورسز ایجنسی کو کہیں جانا بھی نہ ہو تو اُس صورت میں جملہ فورسز ایجنسیوں کو مختصر وقفے کے دوران ہی یکے بعد دیگرے سفر کی اجازت دی جائیگی البتہ ان مختصر وقفوں کے دوران سیولین ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر زیادہ تر خطرات قاضی گنڈ اور بانہال کے مقامات پر ہے کیوں کہ یہ انتہائی حساس مقامات ہے جہاں پر جنگجو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی خاطر فورسز کانوائے کو نشانہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قاضی گنڈ سے بانہال تک ایسے کئی مقامات پر جہاں جنگجو کانوائے کو نشانہ بنانے کی غرض سے کوئی بھی کارروائی انجام دے سکتے ہیں۔
ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر اوقات میں جنگجوؤں نے بعد دوپہر ہی حملے کئے ہیں لہٰذا سیکورٹی ایجنسیوں نے فیصلہ لیا ہے کہ ایسے حساس مقامات پر صبح کے اوقات میں ہی عبور کیا جائیگا۔خفیہ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ فورسز کانوائے شاہراہ پر دوران شب چلنے سے اجتناب کریگی لہٰذا اس سلسلے میں فورسز کانوائے کو رات کے دوران قاضی گنڈ میں ہی ٹھہرایا جائیگا جسکے بعد ہی کانوائے کو صبح سویرے سرینگر کی جانب جانے کی اجازت دی جائیگی۔ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں فورسز کانوائے کو ٹھہرانے کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں اور فی الوقت یہاں ایک ہزار کے قریب اہلکاروں کوٹھہرانے کی گنجائش موجود ہے
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
