تازہ ترین
جماعت پر پابندی کے خطر ناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں: محبوبہ
خبراردو:
پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دئے جانے اور اس پر 5سال تک پابندی عائد کرنے کی کارروائی کو افسوسناک قرار دینے کے علاوہ حکومت کو خبر دار کیا کہ آنے والے دنوں میں اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے نتیجے میں آنے والے وقت میں اس کے خطرناک نتائج نکلنے کے امکانا ت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو قید کرنا آسان ہے البتہ کسی نظریے کو قید نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاست جموں وکشمیر میں انتقام گیری پر مبنی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے یہاں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کرنے کے علاوہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی ہے۔محبوبہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی و سماجی تنظیم ہے لیکن جس طرح سے انہیں انتقام گیرانہ طریقے پر نشانہ بنایا جارہا ہے وہ انتہائی مذمو م ہے۔انہوں نے بتایا کہ جماعت سے وابستہ اسکولوں میں پوزیشن ہولڈرز بچے زیر تعلیم ہے جو یہاں سے نکل کر بعد میں سماج کی مختلف سطحو ں پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ جماعت کے ساتھ فی الوقت ہزاروں لاکھوں لوگ جڑے ہوئے ہیں اُن کی گرفتار کرنے سے کوئی بھی مسئلہ حل ہونے والا نہیں۔
پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ حکومت شاید یہ گمان کررہی ہے کہ جماعت سے وابستہ ہزاروں لوگوں کو قیدخانوں میں ڈال کر وہ کامیاب ہوں گے ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جماعت ایک نظریہ ہے اور نظریہ کو قید نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ فی الوقت ریاست میں سرحدوں کے ساتھ ساتھ اندرون میں بھی انتہائی ناخوشگوار حالات ہے ، ہر طرف تناؤ اور غیر یقینی صورتحال ہے۔انہوں نے بتایا کہ پونچھ میں گزشتہ روز ہی پرکئی افراد پرتناؤ صورتحال کے ہتھے چڑھ گئے۔انہوں نے سوالیہ اندا زمیں بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں آر ایس ایس جیسی فرقہ پرست تنظیم اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے قلیتی طبقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ملک بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے۔ آر ایس ایس سے وابستہ لوگ آئے روز لوگوں کو مار پیٹ کرکے ہلاک کرتے ہیں۔ گائے کا گوشت موجود ہونے کے شبے پر آر ایس ایس نے ملک بھر میں لاقانونیت کا مظاہرہ جاری رکھا ہو اہے لیکن مرکزی حکومت نے کبھی بھی آر ایس ایس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی جو ریاست کے کونے کونے میں فلاحی و رفاعی اُمور کو انجام دینے میں ہر ہمیشہ پیش پیش رہی ہے مرکزی حکومت نے انتقام گیرانہ پالیسی کے تحت اسی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ جماعت کے شعبے فلاح عام ٹرسٹ کے زیر نگرانی بہت سارے اسکول کام کررہے ہیں جہاں غریب اور یتیم طلبا و طالبات زیر تعلیم ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت ان اسکولوں کو نشانہ بناکر انتقام گیری پر مبنی پالیسی سے کام لے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جماعت سے وابستہ قائدین و کارکنان کو جیلوں میں ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے جس کے خلاف ہم نے احتجاج کیا لہٰذا حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے بصورت دیگر پابندی کی آڑ میں مستقبل میں اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں خیالات کی جنگ ممکن ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر آپ کے پاس بہتر خیال دستیاب ہے تو آپ سامنے آکر اس کا مقابلہ کریں نہ کہ طاقت اور جبر کے ساتھ آپ لوگوں کو جیل خانوں میں بند کرکے پابندی عائد کرے۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے ریاست میں من مانیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور آئے روز عوام کش فیصلے اُٹھارہی ہے۔
ہم(پی ڈی پی) جب اُن کے ساتھ اتحاد میں تھے تو ہم نے ان پر لگام کس لی تھی اور ہم نے انہیں اس طرح کی من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی ۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول تیار کیا ہوا ہے کہ بیرون ریاست جہاں بھی کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس پر تالیاں بجائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ ہمیں بتایا گیا کہ جماعت کا حزب المجاہدین کے ساتھ قریبی تعلق ہے لیکن اس سلسلے میں ہمیں ایسا کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی حکومت عوام کش اقدامات اُٹھاکر عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گی تب تب پی ڈی پی میدان میں آکر حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتی رہے گی۔
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا7 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
ہندوستان7 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
