تازہ ترین
کیا شاہ فیصل ریاست کے دوسرے شیخ عبداللہ بننا چاہتے ہیں؟؟
رضوان سلطان:
آئی اے ایس ٹاپر اور بیوروکریسی کا مزہ لینے کے بعد ر یاست کی سیاست میں قدم رکھنے والے ڈاکٹر شاہ فیصل نے آخر کار اپنی نئی سیاسی پارٹی جموں کشمیر پیپلز مومنٹ بنا لی ہے ۔
لیکن پہلے دن سے ہی پارٹی کا نام پر حریت کانفرنس نے اعترض کرتے ہوئے کہا کہ حریت کی ایک اکائی پارٹی کا نا م پہلے ہی اسی نام سے چل رہا ہے ۔ اور پارٹی کا نام شاہ فیصل کو بدلنے کا مشورہ دیا ہے ۔
بہر حال شاہ فیصل نے سرینگر میں بھاری اجتماع پارٹی کو لانچ کیا ۔ شروعات میں ہی شاہ فیصل نے سورہ عصر کی تلاوت کی ۔
اپنی تقریر کے دوران شاہ فیصل نے کہا کہ انہوں ںے سوچا کہ آئی اے ایس آفیسر بن کر سکول تعمیر کریں گے سڑکیں وغیرہ دیں گے ، لیکن 10 سال کے بعد یہ جانا کہ ان سب چیزوں کا کوئی مقصد نہیں جب تک کشمر میں خون ریزی جاری رہے اور ماوؤں بہنوں کی عصمتیں محفوظ نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ستر سالوں سے سیاسی پارٹیوں نے کشمیر کی عوام کو غلام بنا کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک پارٹی میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن جموں، کشمیر اور لداخ کی عوام نے انہیں نئی پارٹی بنانے پر مجبور کیا ۔
کشمیری پنڈتوں پر انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے کلچر کا اٹوٹ حصہ ہیں .
انہوں نے کہا کہ وہ عیسائیوں ، بودھ سکھ اور کشمیری پنڈتوں کو سیاسی نمائیندگی کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔
سب سے اہم بات جس کے لئے انہوں نے بیوروکریسی سے استعفی دیا تھا وہ ہے مسلہ کشمیر جس پر انہوں نے کہا کہ ہم اسکا پرامن حل چاہتے ہیں ۔،یہ پاکستان اور بھارت کے مابین کا مسلہ ہے اور میں صاف کہنا چاہتا ہوں کہ ہم راتوں رات اسکو حل نہیں کروا سکتے ہیں ۔ ہم سہولیت فراہم کر سکتے ہیں ۔اور ہم سرینگر اور دلی کے مابین دوریوں کو کم کرنے کی کوشش کرے گے ۔اور نہ میں یہ کہتاہوں کہ ہماری پارٹی مسلے حل کرنے کیلئے نکلے گے ۔
مسلہ کشمیر کا پر امن حل ہر ایک کشمیری چاہتا ہے لیکن شاہ فیصل کہتے ہیں کہ انہوں نے بیوروکریسی اس لئے چھوڑی تاکہ یہاں پر خون ریزی بند ہو سکے ۔ لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مسلہ دو مملاک کے بیچ بات چیت کا ہے ۔ ہم صاف طور پر کہتے ہیں ہم اسے حل راتوں رات نہیں کر سکتے ۔
دوسری بات یہ کہ کشمیر مسلے کی وجہ سے ہی خو ن ریزی ہو رہی ہے تو کیا شاہ فیصل اس خون ریزی کو روک سکتے ہیں بغیر اسے حل کئے ۔
کچھ روز قبل شاہ فیصل کی پارٹی لانچ سے پہلے ایک پرومو ریلز کیا گیا ،۔ جس میں پرومو کے شروع میں کہا گیا کہ کوئی بھی ملک یا قوم سڑکوں سے یا عمارتوں سے نہیں بلکہ روشن دماغ شخصیات سے پہچانا جاتا ہے ۔جن میں گاندھی جی ، علامہ اقبال ، یاسر عرفات ، علی محمد جناع ، نیلسن منڈیلا جیسی شخصیات کی مثال دی جاتی ہے ۔
اگر ہم ان شخصیات کی زندگیوں پر نظر ڈالے تو مہاتما گاندی اور علی محمد جناع نے انگریزوں کے خلاف آزدی کی جنگ لڑی ۔ اس دوران انہیں جیل بھی جانا پڑا ، علی محمد جناع نے بعد میں پاکستان بنایا ۔
ایسے ہی جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا جنہوں نے نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑی جس کیلئے وہ 27 سال تک جیل میں رہے ۔ پھر آخر کار جنوبی افریقہ کے پہلے صدر بھی بنے .
ایرانی انقلاب کے لیڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ خمینی بھی دیکھائے گئے ، انہیں بھی جیل جانا پڑا ، 14 سال تک جلائے وطن بھی کئے گئے ۔۔
اور پھر پرومو میں آگے ان شخصیات کے ساتھ شاہ فیصل کا موازنہ کیا گیا ہے
وہ شخصیات آزدی کے لئے لڑیں لیکن شاہ فیصل اپنے آپ کو کھلے دل سے ہندوستانی تسلیم کرتے ہیں ۔
ان شخصیات نے اپنی زندگیوں کے کئی حصے جیلوں میں گزارے ہیں ۔
جبکہ شاہ فیصل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ حریت اس لئے جوائن نہیں کرنا چاہتے ،کیوں کہ ان کی زندگیاں بہت سخت ہیں انہیں جیلوں میں رہنا پڑتا ہے ۔
اب شاہ فیصل نے کہا کہ ان کے ہاتھ مسلہ کشمیر کا حل نہیں ہے.
جبکہ کشمیر میں خون ریزی کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے، اب شاہ فیصل کہہ رہے ہیں کہ سڑکوں اور باقی ترقیاتی کاموں کا کیا مقصد جب خون ریزی جاری ہو۔توپھرشاہ فیصل لوگوں کو کیا دینے والے ہیں ۔
دوسری بات یہ کہ کیا شاہ فیصل کشمیر کے دوسرے شیخ عبداللہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں.
اور کیا ان شخصیات کے ساتھ شاہ فیصل کا موازنہ کرنا صحیح ہے ۔
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
