تازہ ترین
کشمیر کا سیاسی حل نکالا جائے: ڈاکٹر فاروق
خبراردو:
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھوار کو حلقہ انتخاب عید گاہ میں چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر ایک متنازعہ معاملہ ہے اور اس کا حل سیاسی طور پر ہی نکالا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جب ہم کشمیریوں پر مظالم ہوتے دیکھتے ہیں ہم اپنے آپ کو قابو نہیں کر پاتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی وکالت کرتے ہیں۔ یہ تعمیر و ترقی یا مالی پیکیج کا مسئلہ نہیںیہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا حل صرف بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے لڑائی سے نہیں۔ ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بار بار کہتے آرہے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کو آپس میں مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا چاہئے اور ساتھ چل کر ترقی کرنی چاہئے جبکہ دوسری جانب ہمارے ملک کے وزیر اعظم وہی پرانی رٹ لگائے بیٹھے ہیں اور ہر جگہ بالاکوٹ بالاکوٹ بولتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے پاس مذاکرات اور ساتھ میں چلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ لڑائی ان دونوں ممالک کیلئے تباہی اور بربادی کا سامان بنے گی تو ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے جیسے کی ملک کا ایک غمخواہ مودی ہے، باقی سب ملک دشمن ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کو صحیح سوچ کیساتھ ایک دوسرے کے قریب آکر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے چاہئیں۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی چپقلش میں آر پار جموں وکشمیر کے عوام پس رہے ہیں، ہم کب تک غذاب میں رہے گے، دونوں ممالک کی تلوار ہر وقت ہماری گردنوں لٹکتی رہتی ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم بن کیجئے، وزیر اعظم لال قلعے سے کشمیریوں کے دل جیتنے کی بات کرتے ہیں لیکن سڑک بند کرنے سے کشمیریوں کے دل نہیں جیتنے جاسکتے، کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کشمیریوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے، بھاجپا کے غنڈون کے ذریعے بیرونی ریاستوں میں کشمیری مزدوروں، طالب علموں اور تاجروں کو نشانہ بنانے سے کشمیریوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔اگر مرکزی سرکار فوری طور پر کشمیر میں جاری مظالم بند نہیں کریں گے تو ایسا طوفان برپا ہوگا جس کو قابو کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کل سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک روکا گیا اور درجنوں گاڑیاں ٹنل میں پھنس گئیں، جن میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔ ان شیر خور بچوں اور خواتین کو کئی گھنٹوں تک ٹنل میں کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس وقت وطن بہت مشکل حالت سے گزر رہا ہے ، ایک طرف سے بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں اور دوسری جانب جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں اور اس کیلئے وادی کے اندر مقامی آلہ کار بھی کام پر لگائے گئے ہیں۔ ہمیں ان آلہ کاروں کو ریاست بدر کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے 5سالہ دورِ حکومت کے دوران جو نفرت پیدا کی گئیں ایسا ماضی میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ مسلمانوں کو ہر ایک جگہ نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن وزیر اعظم کبھی اس پر لب کشائی نہیں کرتے۔کل کی وزیر اعظم کی تقریر سنئے، اس میں موصوف بالاکوٹ بالاکوٹ کی رٹ لگائے دیکھے جاسکتے ہیں۔ مودی ایک بار بھی 2014میں کئے گئے وعدوں پر بات نہیں کرتے، ہر ایک سوال کا جواب بالاکوٹ ہوتا ہے۔نریندر مودی بتادیں کہ انہوں نے بالاکوٹ میں کون سا طوفان کیا؟ الٹا اپنا ہی جہاز گرا دیا، شکر کیجئے کہ اُس پار والوں نے پائلٹ کو صحیح سلامت واپس بھیج دیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ امت شاہ کہتا ہے ہم نے وہاں 300لوگ مارے اور پاکستان کا ایک ایف 16بھی مار گرایا۔ اگر آپ نے ایسی کارروائی کی ہے تو پھر ملک کو ثبوت دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پاکستان کے سبھی ایف 16موجود ہیں لیکن بھاجپا ماننے سے انکار کررہی ہے، یہ وہی امریکہ ہے جس نے سیٹالائٹ کے ذریعے کرگل کے اندر پاکستان فوج کو دیکھا ۔ امریکہ نے ہی بھارت کو جگایا اور پاکستانی فوجی کی کرگل کی مسکو وادی میں موجودگی کی تصویریں بھیجیں۔آج وہی امریکہ کہتا ہے کہ پاکستان کے پاس جہاز برابر ہیں، پھر کون سا جہاز گرایا گیا۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
