تازہ ترین
ویڈیو: وادی میں بھاجپا نے کیوں بدلا اپنا رنگ؟؟
رضوان سلطان:
انتخابات کے قریب آتے ہی ریاست اور علاقے کے حساب سے سیاسی پارٹیاں بھی اپنے رنگ بدلتی رہتی ہیں ، جو کہ عوام کو کبھی سمجھ بھی نہیں آتا کہ کون سی پارٹی پہلے کیا کہتی تھی اور اب کیا کہتی تھی ۔
لیکن اب کچھ ایسا وادی میں ہوا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدوار کی تشہیر کیلئے اپنے ترنگے کا رنگ ہی تبدیل کر دیا ہے ۔
وادی کے اخبارات میں کچھ روز سے سرینگر سیٹ سے بھاجپا کے لوک سبھا امیدوار خالد جہانگیر کے اشتہارات دیکھے گئے ۔ جن میں پارٹی نے اپنے زعفرانی رنگ کے بجائے اب ان اشتہارات میں ہرا رنگ اپنا لیا ہے ۔
اخبار میں اس اشتہار میں کہیں پر بھی بھگوا رنگ دیکھائی نہیں دے رہا ۔ مودی کے ساتھ لکھے گئے الفاظ بھی ہرے رنگ میں ہیں ۔
اسکے بعد بھاجپا کا لوگو بھی زعفرانی رنگ میں رنگنے کے بجائے کالے اور سفید رنگ میں رنگا گیا ہے ۔ اور نیچے لکھا گیا بی جے پی بھی ہرے رنگ میں ہی ہے ۔ اور اس پوسٹر کا بیک گراونڈ بھی ہرے رنگ میں ہی ہے ۔ہرا رنگ زیادہ تر اسلام کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ، جنوبی ایشا کے مسلم ممالک کے مسلم جلوسوں میں اسی رنگ کا زیادہ استعمال کیا جاتاہے ۔ ہمسایہ ملک پاکستان کا ترنگہ بھی سبز رنگ کا ہے ۔بھاجپا کی سابقہ اتحادی پیپلز ڈیماکریٹک پارٹی کے جھنڈے کا رنگ بھی ہرا ہی ہے ۔اور سب سے پہلے بھاجپا پی ڈی پی اتحاد کروانے والے حسیب درابو جن کی اس بدلتے رنگ پر نظر اٹک گئی ۔ جنہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیر میں اب رنگ بدلتے رہے ہیں اور کیسے ، یہ انتخابات کے سیاسی رنگ ہیں ، زعفران کیسے سبز ہو گیا ، یا پھر یہ پی ڈپی ہے جس نے بھاجپا کی پلیٹ پر ایک ناقابل یقین نشان چھوڑ دیا ہے ۔
وادی کے سیاسی لیڈران میں سب سے زیادہ ٹویٹر پر سرگرم رہنے والے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھاجپا پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’’ بھاجپا کے زعفران کا رنگ کشمیر پہنچتے ہی ہرے میں تبدیل ہو گیا ، مجھے یقین نہیں کہ بھاجپا سہی میں مانتی کہ وہ ووٹروز کو بیوقوف بنا سکتی ہے جب وہ اس طرح سے خود اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنائے ۔‘‘ کانگریس کے ترجمان فاروق اندرابی نے کہا کہ ’’ بھاجپا کو لگتا ہے ایسا کرنے سے لوگ نہیں پسند کرے گے لیکن ان کو یہ غلط فہمی ہے ۔
وہیں اب اس تنازعے پر خالد جہانگیر کا کہنا ہے کہ ’’میر ا نعرہ جھوٹ چھوڑئے اور سچ بولیے ہے ، سماج سیاست کو رنگوں کے چشمے سے نہ دیکھے‘‘۔ اتنا ہی نہیں بھاجپا کے امیدوار اب وادی کے باقی سیاسی لیڈران کی طرح زیارتوں کے دورے پر جا کر وہاں اپنے لئے دعائیں بھی کر وا رہے ہیں ۔
نہ بھاجپا کی پہلی بار اپنا رنگ وادی میں آکر بدلا اور نہ ہی صرف بھاجپا اپنا رنگ بدلتی ہے ، بلکہ ہر ایک سیاسی جماعت کے پاس رنگ بدلنے کے مختلف طریقے موجود ہوتے ہیں ۔بھاجپا جہاں پورے ملک میں ’بیف بین ‘ کی بات کرتی نظر آ رہی ہے ، لیکن وہیں بھارت میں سب سے زیادہ گوشت شمال مشرقی ریاستوں میں کھایا جاتا ہے ۔اور ان ریاستوں میں سے تریپورا ، منی پور آسام اور ا روناچل پردیش میں بھاجپا کی حکومت ہے اور حیر ان کن طور پر وہاں گوشت پر پابندی باکل بھی نہیں ۔
اسکے بعد کانگریس کے دور میں سائرہ بانو کا کیس بھی آپ کو یاد ہو گا کیسے کانگریس نے مسلم ووٹ بنک بچانے کیلئے کورٹ کا فیصلہ ہی بدل دیا ۔وادی میں بھی ایسے رنگ بدلنے ولاے لیڈر موجود ہیں جیسے ۲۰۰۲ میں بھاجپا این سی کیلئے خراب نہیں تھی جب عمر عبداللہ کو مرکزی و زیربنایا گیا تھا اور بھاجپا پی ڈی پی کیلئے تب تمام پریشانیوں کی جڑ نہیں تھی جب اسنے ۲۰۱۴ میں اتحاد کر لیا تھا ۔
ادھر اسی سال مغربی بنگال میں عوامی ریلی کو امیت شاہ نے اس لئے منسوخ کیا کیوں کہ وہاں صرف ہرا اورلال کارپیٹ ہی موجود تھا نہ کہ بھگوا ۔
اب سوال یہ کہ وادی آنے والے مرکزی بھاجپا لیڈران کیلئے کیا اب بھگوا ، ہرا یا لال کارپیٹ ب بچھایا جائے گاْ ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
