تازہ ترین
انتخابات 2019: بارہمولہ اور جموں میں ووٹنگ شروع ، ایک رپورٹ
خبراردو:
ریاست جموں وکشمیر میں آج عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سات اضلاع پر پھیلے جموں اور تین اضلاع پر پھیلے بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کیلئے سیکورٹی اہلکار اور پولنگ عملہ ، پولنگ مراکز پر پہنچا دیئے گئے۔پولنگ کا عمل آج صبح سات بجے شروع ہوکر شام کے چھ بجے تک جاری رہے گا۔انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے قریب تین ہفتوں سے جاری انتخابی مہم منگل کی شام اختتام پذیر ہوئی تھی۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں بی جے پی امیدوار کے لئے کسی بھی قومی سطح کے لیڈر نے مہم نہیں چلائی تاہم پی ڈی پی، کانگریس ، پیپلز کانفرنس اور نیشنل کانفرنس کے لئے مقامی سطح کے لیڈران نے جم کر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔جبکہ جموںمیں بھاجپا امیدوار کے حق میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، بی جے پی صدر امت شاہ اور دوسرے لیڈران جبکہ کانگریس امیدوار کے حق میں سینئر کانگریس لیڈران غلام نبی آزاد اور سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔
جنگجوئوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے وادی بھر میں چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے پولنگ پارٹیاں چنائو عمل کے تین روز پہلے ہی برف سے ڈھکی گریز اور تلیل وادی کے لئے روانہ کی گئیں۔ پہلے مرحلے میں جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں33 لاکھ سے زائد ووٹر33 امید واروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔جموں پارلیمانی حلقہ میں24 جبکہ بارہمولہ حلقہ میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں9 امیدوار چنائو میدان میں ہیں اُن میں حاجی فاروق احمد میر آئی این سی، محمد مقبول وار بی جے پی، جہانگیر خان جے اینڈ کے این پی پی، عبدالقیوم وانی پی ڈی پی، محمد اکبر لون این سی، راجا اعجاز علی پی سی اور آزاد امیدوار جاوید احمد قریشی، سید نجیب شاہ نقوی اور انجینئر رشید شامل ہیں۔ یہ حلقہ15 اسمبلی حلقوں پر محیط ہے جس میں تین اضلاع کپواڑہ، بارہ مولہ اور بانڈی پورہ شامل ہیں۔اس حلقہ میں 13 لاکھ 17 ہزار 738 ووٹر ہیں۔حلقہ میں انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے1749 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں: کون ہوگا اگلاممبرپارلیمان بارمولہ؟؟
گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی کے مظفر حسین بیگ نے اپنے مد مقابل نیشنل کانفرنس کے شریف الدین شارق کو 29 ہزار 219 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے ریاستی پولیس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز اور مختلف یونٹوں کے فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا’۔انہوں نے بتایا کہ جن دور افتادہ علاقوں میں سڑکیں ابھی زیر برف ہی ہیں وہاں الیکشن مواد اور عملے کو ایئر لفٹ کیا گیا ہے۔جموں پارلیمانی حلقہ 20 سے زائد اسمبلی حلقوں پر محیط ہے جس میں جموں، سانبہ، پونچھ اور راجوری کے 20 لاکھ 47 ہزار 299 ووٹر ہیں جن میں 20 لاکھ 5 ہزار 734 جنرل ووٹر، 41 ہزار 565 سروس ووٹر ہیں۔
انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے حلقہ میں2740 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جو امید وار میدان میں اُن میں سید عاقب حسین انڈی پینڈنٹ پیلز پارٹی، جگل کشور شرما بی جے پی، بدری ناتھ بی ایس پی، محمد یونس جے کے پیر پنجال عوامی پارٹی، سشیل کمار ہندو استھان نرمان دل، جاوید احمد آل انڈیا فارورڈ بلاک، رمن بھلہ آئی این سی، گرساگر سنگھ نورنگ کانگریس پارٹی، پروفیسر بھیم سنگھ نیشنل پینتھرس پارٹی، لال سنگھ ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن اور راجیو چونی، سبھاش چندر، شازباد شبنم، پرسین سنگھ ، غلام مصطفی چوہدری، ستیش پونچھی، بہادر، منیش ساہنی ، سکندر احمد نورانی، ترسیم لال کھلر، بلوان سنگھ، سید ذیشان حیدر، انل سنگھ، اجے کمار آزاد امید وار شامل ہیں۔ 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے جگل کشور نے اپنے مد مقابل آئی این سی کے مدن لال کو ہرایا۔ جگل کشور شرما کو 6 لاکھ 19 ہزار 995 جبکہ مدن لال کو 3 لاکھ 62 ہزار 715 ووٹ ملے تھے۔
دنیا
اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی لیکوڈ اور آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ
یروشلم، اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حمایت کرنے والے اور ان کی مخالفت کرنے والے جماعتی اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم، زمان اسرائیل کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق، کسی بھی اتحاد کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) میں اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
14 اور 15 اکتوبر کو 500 یہودی اور عرب افراد کے درمیان کیے گئے اس سروے میں یہودی قیادت والے دونوں بڑے سیاسی اتحادوں کو 51، 51 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستوں سے کافی کم ہے۔
عرب قیادت والی جماعتوں کو مجموعی طور پر 14 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کسی اتحاد کا حصہ نہ بننے والی ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
دونوں میں سے کسی بھی اتحاد کے لیے بعض حریف جماعتوں کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے متعلق انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹے بغیر اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
اگر کوئی اتحاد حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہتا ہے تو 2027 کے اوائل میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں اور اس دوران نیتن یاہو نگراں وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے ایک الگ سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان چاہتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے جماعت وار اندازوں کے مطابق، اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی یاشار پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس کی متوقع نشستوں میں تین کی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے چند روز بعد لیکوڈ کی متوقع نشستوں میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جماعت بی یاخاد کو 11 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ سخت گیر موقف رکھنے والی یسرائیل بیتینو کو نو نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب قیادت والے جوائنٹ لسٹ اتحاد کو بھی نو نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
انتہائی قدامت پسند مذہبی جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈازم، بائیں بازو کی ڈیموکریٹس اور انتہائی دائیں بازو کی اوتسما یہودیت، ہر ایک کو آٹھ نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔ مذہبی صہیونیت پارٹی کو چھ، تاریخی طور پر اسلام پسند جماعت راعم کو پانچ اور ریزروسٹس پارٹی کو چار نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
اوفیر ونٹر کی قیادت والی دائیں بازو کی پیپلز آف اسرائیل پارٹی کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ انتخابی حد عبور نہیں کر پائے گی۔ اس جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سرائیلی فوج کے سربراہ نے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران پر حملے کی ضرورت مسترد کردی
یروشلم، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے فی الحال ایران پر حملے کے لیے کسی عملی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ چینل 13 نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ان کا یہ بیان اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
چینل 13 کے مطابق، زامیر نے حالیہ ایک نجی اجلاس میں کہا، ”ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ ضروری ہے۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران پر حملہ ضروری ہے تو ہم ایسا کریں گے۔”
وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے بھی جمعرات کو اسی طرح کا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے چینل 13 سے کہا، ”ایران کی جانب سے کوئی ایسا براہ راست اور فوری خطرہ نہیں ہے جو انتخابات سے پہلے جنگ شروع کرنے کو ضروری بنائے۔”
نیتن یاہو کو ناقدین کی جانب سے ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیلی انتخابات پر اثرانداز ہونے یا انہیں ملتوی کرانے کے لیے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی لوگوں سے باغِ گلِ داؤد کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ سری نگر کا پہلا مخصوص گلِ داؤدی باغ، ‘باغِ گلِ داؤد’، سیاحوں کو پھولوں کی ایک منفرد دل کشی فراہم کرکے کشمیر میں سیاحتی موسم کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
باغ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر کے سیاحتی موسم کے آغاز اور اختتام، دونوں ادوار میں سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کے مقامات تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کو تیار کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد سیاحتی موسم کو فروغ دینا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ گل کاری نے باغِ گلِ داؤد کو اس لیے تیار کیا ہے تاکہ ایسے عرصے میں سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے، جب سیاحت کے لیے خاص کشش رکھنے والے مقامات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔
زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کے چمکتے پانیوں کا نظارہ پیش کرنے والا یہ خوب صورت، زینہ دار باغ سری نگر کے مشہور ٹیولپ گارڈن کے قریب واقع ہے۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کو باغ کی سیر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ”میں نہ صرف ملک بھر کے ان لوگوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں جو یہاں کی سیر کے خواہش مند ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سری نگر اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس باغ کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں۔”
انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ باغ میں تصاویر کھینچیں اور یہاں کی خوب صورتی کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کریں۔
گزشتہ سال باغ کے افتتاح کے بعد ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باغ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اسے مزید دل کش بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ میں سے جو لوگ گزشتہ سال افتتاح کے موقع پر میرے ساتھ تھے اور جنہوں نے اس مرتبہ یہاں آنے کا موقع حاصل کیا ہے، انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ اس باغ نے کتنی ترقی کی ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیداری کے اعتبار سے بھی اس باغ کو ایک فائدہ حاصل ہے، کیونکہ اس کے پودوں کو مقامی طور پر افزائش دے کر بڑھایا جا سکتا ہے، جب کہ ٹیولپ کے بلب بار بار درآمد کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اس باغ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کے برعکس، جس کے لیے ہمیں بار بار بیرونِ ملک سے بلب منگوانے پڑتے ہیں، باغِ گلِ داؤد کے پودوں کا مواد ہمارے اپنے پاس موجود ہے۔ ہم خود ان کی افزائش کرتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سال باغ میں نئی خصوصیات متعارف کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی کشش برقرار رہے اور سیاحتی مقام کے طور پر اس کا کردار مزید مستحکم ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
دنیا7 days agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
پاکستان1 week agoپاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
-
ہندوستان6 days agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
