تازہ ترین
ویڈیو:عمران خان کا مودی کو حمایت کا اعلان کیوں ؟
خبراردو:
بھارت میں عام انتخابات کے شروع ہونے سے محض دو روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمر ان خان نے ایسا بیان دیا جس نے پوری تصویر ہی بدل ڈالی ہے ۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین صرف کشمیر کا مسلہ ہے ، اگر ہندوستان میں وزیرا عظم نریندر مودی کی پارٹی عام انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کے لئے اچھا ہو گا‘‘۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے پیچھے ہٹ سکتی ہے ، کیوں کہ انہیں دائیں بازو سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل کا ڈر ہے ، اور اگر مودی کی سرکاری آئے تو شائد مسلہ کشمیر کا حل تلاش کیا جا سکے ۔
اس بیان کے بعد مودی اور بھاجپا سیدھے اپوزیشن کے نشانے پر آگئے ۔ جس میں ریاستی سیاسی لیڈران بھی برابر کے شریک رہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا ایک ٹویٹ میں لکھا پاکستان نے سرکاری طور پر مودی کے ساتھ باہمی تعاون کر لیا ہے ۔دہلی وزیر اعلی اروند کیچریوال نے کہا ’’ پاکستان مودی جی کو کیوں جیتانا چاہتا ہے ؟؟ مودی جی ملک کو بتائیں کہ پاکستان کیساتھ ان کے کتنے گہرے تعلقات ہے ، پھر طنزیہ انداز میں لکھا سارے ہندوستانی جان لیں اگر مودی جیتے تو پاکستان میں پٹاخے پھوٹین گے ‘‘۔
ادھر پی ڈپی صدر محبوبہ مفتی نے لکھا بھکت اب پریشان ہونگے کہ وہ عمران خان کی اب تعریف کرے یا نہ ۔عمر عبداللہ نے لکھا تصور کریں اگر عمران خان نے راہل گاندھی کی حمایت کی ہوتی تو تمام چوکیدار کانگریس اور راہل گاندھی کا کیا حال کرتے ‘‘۔ شاہ فیصل نے لکھا بھاجپا کے سٹار کمپینر پرائم منسٹر عمران خان نے مودی کی دوسری مرتبہ وزرے اعظم بننے کی حمایت کر لی ہے ،
اب سوال یہ ہے کہ انتخابات سے قبل ہی کیوں عمران خان نے مودی کے پھر سے وزیر اعظم بننے کی حمایت کر دی ۔پلوامہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے مابین حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے ۔ اور بالکل جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے ۔، جس کے بعد پاکستان کی طرف سے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ انتخابات جیتنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں ۔
عالمی میڈیا کے ایک گروپ سے عمران خان اسلام آباد میں بات کر رہے تھے ، انہوں نے مودی کی الیکشن مہم کو خوف اور قوم پرستی پر مبنی قرر دے کر کہا آُپکو انتخابات سے پہلے ایک مودی اور انتخابات کے بعد دوسرا مودی دکھے گا ۔
پاکستان جانتا ہے بھاجپا ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پاکستان کے خلاف بیانات دیتی ہے ، امیت شاہ نے بھی ایسا ہی بیان بہار انتخابت سے قبل دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر بہار میں بھاجپا ہاری تو پٹھاخے پاکستان میں پھوٹے گے ۔ اب اسکو دیکھ کر عمران خان بھارت کے ووٹروں میں ایک تذب زب ڈالنا چاہتے ہیں کہ بھاجپا کی سرکار تو پاکستان بھی چاہتا ہے ۔
وہیں کیا عمران خان سمجھتے ہیں کہ بھارت میں سب سے طاقت ور صرف مودی ہی ہیں اور کانگریس اب کمزور ہو گئی ہے اور خارجہ پالیسی پر کانگریس کوئی بڑا نہیں لے سکتی ۔ تیسرا یہ ہے کہ تمام ایگزٹ پول مودی کے پھر سے واپس آنے کے زیادہ امکانات دیکھا رہے ہیں جس سے پاکستانی حکومت پہلے سے بات چیت ماحول تیار کر رہی ہے ۔
اب سوال یہ کہ کیا پاکستان س سمجھتا ہے مسلہ کشمیر کے حل کیلئے مودی کا واپس آنا ضروری ہے ، جبکہ بھاجپا سرکار کہہ رہی ہے یہ ان کا اندرونی مسلہ ہے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
