تازہ ترین
مودی اور کمپنی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ،الیکشن کمیشن کارروائی کرے: عمر عبداللہ
خبراردو:
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور ریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو جنوبی کشمیر عشمقام علاقے میں چناوی جلسے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر زور دیا کہ وہ اپنے آزاد اور غیر جانبدار ہونے کو ثابت کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق کو پامال کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائیں۔عمر عبداللہ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بھاجپا کے دیگر لیڈران کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تاہم الیکشن کمیشن آف انڈیا ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے قاصردکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے چند افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چند ایک دن کے لئے معطل کردیا ہے تاہم ضابطہ اخلاق کی پامالی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نریندر مودی چناؤی جلسوں کے دوران مذہب کا مسلسل استعمال کرکے ووٹران کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔این سی نائب صدر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ادارہ ہے لہٰذا اسے اپنے وقار اور تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے ملوث عناصر کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں چناؤی مہم کے آخری دن کے موقعے پر ہمیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ نیشنل کانفرنس زمینی سطح پر کافی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹران جتنی تعداد میں پولنگ مراکز کا رخ کریں گے اتنا ہی این سی اُمیدوار جسٹس حسنین مسعودی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں پرامید ہوں کہ لوگ جوق در جوق پولنگ مراکز کا رخ کرکے نیشنل کانفرنس اُمیدوار جسٹس حسنین مسعودی کو کامیاب کرکے پارلیمنٹ پہنچائیں گے۔کے این ایس کے مطابق عمر عبداللہ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران وادی کشمیرمیں حالات انتہائی خراب رہے جس دوران سابق مخلوط حکومت نے اپنی ناقص اور کشمیر دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں میں اجنبیت کے احساس میں مزید گہرا کیا۔سابق مخلوط پی ڈی پی ، بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کے اندر غم و غصہ اور احساس بیگانگی پائی جارہی ہے۔
کانگریس پارٹی پر چوٹ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے بتایا کہ کانگریس کی ریاستی یونٹ فیصلہ لینے کی صلاحیت سے عاری ہے جس پر لوگوں پر مطمئن نہیں ہے۔ کانگریس ہر بار حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کے متعلق بھی نئی دہلی کی طرف رجو ع کرتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ریاستی کانگریس کے لیڈران فیصلہ لینے کی صلاحیت سے بالکل محروم ہے۔میں نے کانگریس کے ساتھ 6سال تک حکومت کی ہے لیکن اس عرصے کے دوران میں نے اس بات کو اچھی طرح محسوس کیا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل و معاملات پر بھی یہ لوگ نئی دہلی کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔عمر عبداللہ نے بتایاکہ نیشنل کانفرنس کا اُمیدوار فیصلہ سازی کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کامیاب ہونے کے بعد کبھی نئی دہلی کی طرف نہیں دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس حسنین مسعودی جونہی کامیاب ہوتے ہیں تو وہ نہ ہی نئی دہلی کی طرف رجوع کریں گے اور نہ ہی ہر معاملے میں پارٹی قیادت کے زیر اثر رہیں گے بلکہ وہ صرف اور صرف عوام کی آواز کو سنیں گے جو عوام انہیں پارلیمنٹ پہنچائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے اُمید پارلیمنٹ میں صرف اور صرف کشمیریوں کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیں گے۔انہوں نے اس موقعے پر اس اُمید کا اظہار کیا کہ جنوبی کشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس کو مضبو ط منڈیٹ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں چلائی گئی چناؤی مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے، جہاں تک شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کی پارلیمانی نشستوں پر چناؤی مہم چلانے کا تعلق ہے تو یہاں عوام نے بہت کم تعداد میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر میں اگر چہ ہمارے جلسے لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے تھے تاہم پولنگ مراکز پر سبھی لوگوں نے رخ کرنا پسند نہیں کیا جو کہ ہماری خواہشات کے برخلاف تھا۔این سی لیڈر نے بتایا کہ چند علاقوں میں ووٹران کو نامعلوم عناصر کی جانب سے ڈرایا دھمکایا گیا تاہم میں یہ بات واضح کردینا چاہوں گا کہ اگر ہم نے ووٹ نہیں ڈالے تو اس کا فائدہ براہ راست بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہوگا۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
