تازہ ترین
واٹس ایپ میں جلد ہی ہوں گی یہ بڑی تبدیلیاں
خبراردو:
واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے ورژن میں متعدد فیچرزمتعارف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں کمپنی نے اپنے بیٹاورژن پر کئی فیچرز کوتجرباتی طورپرمتعارف کیا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے میسجنگ اپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے وقفہ وقفہ سے نئے اپ ڈیٹس کیے جاتے ہیں جس سے صارفین کومزید سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناہے کہ اکاﺅنٹ کو دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز پرکمپنی کام کررہی ہے جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں ہم آپ کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آنے والے چند ماہ میں آپ واٹس ایپ میں کیا تبدیلیاں دیکھے سکتے ہیں۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے آئی فون کی طرزپراب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی بیٹا ورژن میں چیٹ کو محفوظ بنانے پرغورکیاجارہاہے۔امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ اس فیچرکے متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ چیٹ کومحفوظ رکھا جاسکے گا اور صارفین ہی اپنی جانب سے رکھی گئی سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کرسکیں گے۔ یہ فیچرمتعارف ہونے کے بعد آپ واٹس ایپ چیٹ کو فنگرپرنٹ کے ذریعہ لاک کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ بیٹاانفونے اس سلسلہ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیاہے جس میں بتایاگیا ہے کہ صارفین سٹینگس کے زمرے میں پرائیویسی میں جا کرفنگرپرنٹ کی شناخت کے ذریعہ لاک ۔ ان لاک کی سہولت کا استفادہ کرسکتے ہیں۔اس سہولت کواستعمال کرنے کے لئے صارفین 1منٹ،10 منٹ اور30منٹ میں کوئی بھی ایک وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب واٹس ایپ نے اس سہولت کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پین بیک اپ کا بھی آپشن دیاہے۔

نہیں لیاجاسکے گا اسکرین شاٹ؟
اگرآپ فنگرپرنٹ کی تصدیق کاآپشن ان ایبل کریں گے۔چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیاجائے گا۔ اس فیچرکو واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کے طورپردیکھاجارہاہے۔ یہ فیچراس وقت بیٹاورژن میں موجود ہے۔
کون سا صارف زیادہ فارورڈ کرتا ہے میسج
واٹس ایپ پراگرآپ زیادہ میسج فارورڈ کرتے ہیں تو یہ واٹس ایپ آپ پرنظررکھے گا اور آپ دوستوں کو اس بات کی جانکاری دے گا کہ آپ زیادہ میسجز کوفارورڈ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین کو یہ بھی معلوم ہوجائیگاکہ کونسا میسج کتنی بارفارورڈ کیاگیا ہے۔ یہ فیچربھی فی الحال بیٹا ورژن میں نظرآیا ہے۔
ڈارک موڈ
واٹس کی جانب سے ڈارک موڈ فیچرکو بھی متعارف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تاہم تازہ بیٹاورژن میں اس فیچرکومتعارف نہیں کیاگیا۔ لیکن کمپنی نے گزشتہ سال ہی واٹس ایپ میں ڈارک موڈ متعارف کروانے کا وعدہ کیاتھا۔
اب خود ہی پلے ہوگا آڈیو میسجز
واٹس ایپ صارفین کو ایک بڑی راحت فراہم کرنے کے مقصد سے کمپنی نے واٹس میسجزکومسلسل پلے کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد اب ایک آڈیومیسج کے بعد آپ کو دوسرا پلے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ وہ خود ہی آٹومیٹگ پلے ہوگا۔
واٹس بند ہونے کے بعد بھی پلے ہوگا ویڈیو
اب صارفین یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگرسائس کے ویڈیو واٹس بندکرنےکے بعد بھی پلے کرپائیں گے۔ویڈیو دیکھتے وقت جب اسے بند کیے بغیر آپ چیٹ ونڈو سے باہرنکل جائیں بلکہ کسی دوسری ایپ میں چلے جانے پر بھی ویڈیو پلے ہوتارہیگا۔
لنکس اوپن کرنے میں آسانی
واٹس ایپ، اب ان ایپ براؤزرمتعارف کرنے پرکام کررہاہے۔ یہ ان ایپ براؤزر صارفین کو واٹس ایپ میسج میں حاصل ہونے والے لنک کو اوپن کریگا۔
چیٹ کوچھپاکررکھناہوگاآسان
واٹس ایپ، صارفین کوایک ایسا آپشن دینے پرغورکررہاہے۔ جس سے یہ انتخاب کرپائیں گے آرکائیومیں محفوظ کیے گئے پیغامات پرکوئی نیا میسج، نظرآئے یا نہیں؟ اس وقت چیٹ کو آرکائیو کرنے کے بعد جب بھی نیا میسج آتاتو چیٹ خود ہی مین ونڈومیں نظرآنے لگتی ہے۔
فرضی تصویر پکڑنے میں مدد دینا
اس فیچر سے صارفین کسی چیٹ پر ملنے والی تصویر کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ چیٹ ونڈو کے اندر رہتے ہوئے کرسکیں گے، اس سے انہیں جاننے میں مدد ملے گی کہ تصویر اصلی ہے یا نہیں۔
اسٹیکرزاورایموجیز پہلے سے بہتر
واٹس ایپ موجودایموجیزاسٹیکر کو بدلنے پرغورکررہاہے۔کمپنی اس کی جگہ کی بورڈ میں نظرآنے والے ایموجیز لے لیں گے۔ اسی طرح اینیمیٹڈ اسٹیکر بھی بہت جلد واٹس ایپ کی زینت بن جائیں گے

جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
