تازہ ترین
اسمبلی انتخابات میں حکومت ملی تو پبلک سیفٹی ایکٹ کا خاتمہ کروں گا : عمر عبداللہ
خبراردو:
سابق وزیر اعلی و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے پھر ایک بار عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے اگر اسمبلی انتخابات میں انکی حکومت آئی تو وہ متنازع پبلک سیفٹی ایکٹ کا خاتمہ کریں گے۔اس دوران سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا میری پارٹی کی حکومت میںکسی ماں کو اپنے بچے سے ملنے کیلئے جیلوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے تاہم اس کیلئے موجودہ پارلیمانی الیکشن ایک سیمی فائنل کی حیثیت رکھتے ہیںوہ جنوبی کشمیر کے پہاڑین ضلع شوپیان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔عمر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا عام طور پر الیکشن ترقی کیلئے لڑے جاتے ہیں لیکن ہمارے یہاں آج کے الیکشن دفعہ370اور دفعہ35اے کی حفاظت کیلئے لڑے جارہے ہیںعمر عبد اللہ نے کہا کہ اگر ریاست کی خصوصی پوزیشن چھینی گئی تو یہاں رہنے والوں کی زمینیں اور نوکریاں چلی جائیں گی ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ 23مئی کے بعد ہندوستان میں ایک نئی حکومت آئے اورہم اُس حکومت کیساتھ نئے سرے سے بات کر پائیں تاکہ جماعت اسلامی پر پابندی ہٹانے، سیاسی بات چیت کی نئی پہل کرنے اور دیگر معاملات میں پیش رفت ہوسکے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جنوبی کشمیر کیلئے نیشنل کانفرنس کے نامزد اُمیدوار جسٹس حسنین مسعودی کے حق میں جاری چناﺅی مہم کے دورا ن شوپیان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی اور اُن کے ساجھیدار پی ڈی پی والوں نے ریاست کے حالات کو خراب کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ۔ ”2014میں ہم نے کن حالات میں ریاست کو نریندر مودی کے حوالے کیا اور آج ریاست میں کیا حالات ہیں اس سے کوئی بے خبر نہیں ۔ 2014میں کتنے لوگوں نے الیکشن میں حصہ لیا اور 2019میں کتنی کمی آئی ہے یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
2014میں ملی ٹنسی کی کیا حالت تھی اور آج ملی ٹنسی کو کس طرح نئی شروعات دی گئی ہے، اس کا خلاصہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔“انہوں نے کہا کہ ”اعداد و شمار اور حقائق بولتے ہیں آپ دیکھئے میری حکومت کے دوران کتنے نوجوان ملی ٹنٹ بنے اور پی ڈی پی بھاجپا حکومت میں کتنے نوجوانوں نے بندوق اُٹھائی،آپ کو خود بہ خود پتہ چل جائیگا کہ مودی جی کے 5سال اس ریاست کیلئے کتنے بھاری اور کتنے مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے مودی صاحب کو ایک اچھے ماحول میں ریاست سونپی لیکن انہوں نے اس ماحول کو تہس نہس کر کے رکھ دیا، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ مودی صاحب آج یہاں اسمبلی کا الیکشن نہیں کر پارہے ہیں۔ 1996کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ریاست کے اسمبلی الیکشن وقت پر نہیں ہو پارہے ہیں۔ اس کیلئے قصوروار کوئی اور نہیں بلکہ مودی صاحب اور اُن کے حکومت کے ساجھیدار پی ڈی پی والے ہیں ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ”اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے بہترین اُمیدوار کا چناﺅ کرنا جتنا ضروری ہے اور اُتنا ہی ضروری ہے کہ ہم پچھلے 5سال پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ جن لوگوں کو ہم نے 2014میں چُنا اور منڈیٹ دیا اُن لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ ۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ آج مگرمچھ کے آنسو بہا کر خود کو عوام کا ہمدردجتلانے کی کوشش کرتے ہیں، پھر چاہئے وہ قلم دوات نشان والے ہوں یا سیب کے نشان والے، اُن سے پوچھا جانا چاہئے کہ پچھلے 5سال میںاُن کی ہمدردی کہاں تھی؟جب معصوم بچیوں کی آنکھوں کی بینائی پیلٹ گن کے ذریعے چھینی جارہی تھی،جب ہمارے بچوں کو بے تحاشہ گرفتار کیا جارہا تھا،جب ہمارے نئی نسل کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا تھا،تب یہ ہمدردیاں کہاں تھیں۔تب تو آپ لوگوں کو ڈرا ، دھمکا اور دبا نے کی ہر مذموم کوشش کرتے تھے۔تب یہ ہمدردی کیوں نہیں۔ محبوبہ مفتی نے گذشتہ دنوں پہلگام میں آنسو بہائے، وزیر اعلیٰ کی کرسی پر یہ آنسو کیوںنہیں بہے “ ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جب گوجر بکروالوں کے جنگلات کے حقوق چھینے جارہے تھے تب محبوبہ مفتی کی ہمدردیاں کہاں تھیں؟ جب پہاڑی اور دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق سلب کئے جارہے تھے تب محبوبہ مفتی کا احساس کہاں تھا؟ پی ڈی پی کی حکومت نے ظلم و تشدد کے علاوہ کچھ کیا تو وہ عوام کو ٹیکسوں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبانا تھا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ ”پی ڈی پی حکومت نے خود کو زمینی حقائق سے دور رکھا اور گرفتاریوں کی بنیاد پر حکومت چلائی۔ نوجوانوں پر پی ایس اے کے اطلاق کے ریکارڈ قائم کئے۔ میں نے پہلے بھی یہ وعدہ کیا ہے اور میں شوپیان میں یہ بات دہرانا ضروری سمجھتا ہوں کہ انشاءنیشنل کانفرنس کی حکومت آئیگی تو ہم PSAقانون کی کتاب سے مٹا دیں گے،تاکہ کوئی نوجوان پی ایس اے کے تحت گرفتار نہ ہو۔“ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مہربانی کرکے بائیکاٹ کی طرف مت جایئے، بائیکاٹ سے اس ریاست کو نقصان ہوگا۔بائیکاٹ سے ہمارے دشمن ہم پر حاوی ہوجائیں گے ۔
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
