تازہ ترین
عمرعبداللہ بی جے پی مخالف بیانیہ سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا: سجاد لون
خبراردو: پیپلز کانفرنس چیرمین سجا دغنی لون نے این سی نائب صدر عمر عبداللہ پر برستے ہوئے کہا کہ وہ 2014میں رچی گئی سازشوں سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے اور سب کچھ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
پیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون نے جمعرات کو کرالہ پورہ کپوارہمیں عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے این سی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر جم کر برستے ہوئے کہا کہ 2014میں عمر عبداللہ نے بھاجپا کےساتھ کیا کی اطے کیا تھا اُن سے متعلق جلد ہی وائٹ پیپر جاری کیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ سجاد لون ایک سچا مسلمان ہے۔
مجھے معلوم نہیں کہ عمر عبداللہ کیا ہے؟ میں اُن کو بتادینا چاہتا ہوں کہ 2014میں وہ بی جے پی کو ملے یا نہ ملے، حکومت سازی کی بات ہوئی یا نہیں، اس پر تو ہم پورا وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔سجاد لون نے بتایا کہ جو انسان کشمیر ی عوام کو یہ بولتا ہے کہ وہ بی جے پی کو روکے گا، ذرا وہ اس بات کا بھی خلاصہ کرے کہ وہ خود بی جے پی کی میٹنگوں میں کیا کرتا تھا، وہاں پکوڑے اور چائے کیوں پی رہا تھا۔انہوںنے بتایا کہ کشمیریوں پر جتنے بھی ظلم ہوئے اس کی ذمہ دار براہ راست نیشنل کانفرنس ہے۔1975سے لیکر مبقول بٹ کی پھانسی اور کئی طرح کی ظلم کئے اور سیفٹی ایکٹ بھی این سی نے ہی لایا ۔
پی سی چیرمین نے بتایا کہ میں صرف پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے خلاف نہیں لڑ رہا ہوں بلکہ پورے حالات کے لئے لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا جب 23مئی کو ریزلٹ آئے گا ہم 35%ووٹ لیں گے۔سجاد لون نے کہا کہ میں یہاں کنونشن کرنے کے لئے نہیں بلکہ آپ لوگوں سے ملاقات کرنے کے لئے آیا ہوں۔ موصوف نے کرالہ پورہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے ہمیشہ پیپلز کانفرنس کا ساتھ دیا ہے اور آگے بھی دیتے رہے گے۔
انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے کوئی غرور نہیں، آپ لوگ میرے بھائی ہو، آپ نے مجھے عزت دی، یہ کرسی دی، آپ لوگوں نے مجھے اس کرسی پر بٹھایا ہے، سجاد غنی لون کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتا نہ کسی کی سنتا ہے، میں جانتا ہوں کہ میں آپ کا اپنا ہوں، چائیے کچھ بھی ہو لیکن یہ سوچ زندہ رہے گی ۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
