تازہ ترین
ویڈیو: کیسے کھیلتے ہیں ریاستی سیاسی لیڈران پاکستان کارڈ؟؟
رضوان سلطان:
وزیر اعظم نرےندر مودی نے کچھ روز قبل ایک بےان میں کہا کہ دفعہ 370 اور35 اے نے سب سے زیادہ نقصان جموں کشمیر کو پہنچایا ہے ۔
اس بیان پر ریاستی سےاسی لیڈران کا ردعمل تو لازمی تھا اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے ریاستی سیاست داں بھی چناو میں پاکستان کارڈ کھےلتے ہیں ۔ اور اس دوران مرکز کو کیسے آڑے ہاتھوں لیتے ہیں، اور حریت لیڈران جیسا روپ دھار لیتے ہیں ۔
سابقہ بھاجپا اتحادی محبوبہ مفتی نے شدید ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی کو لگتا ہے 370 اور 35اے خسارہ ہیں تو کشمیر کو چھوڑ دیں ۔
بھاجپا کہیں انتخابات میں ان خصوصی دفعات کو سرکار میں آنے کے بعد ہٹانے کا وعدہ کرتی آرہی ہے اور اس بار بھی انہوں نے اسے اپنے منشور میں شامل کر لیا ہے ۔
لیکن دوسری طرف پی ڈی پی کا بھاجپا کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کے بعد کئی تیکھے وار محبوبہ مفتی نے بھاجپا اور وزیر اعظم نریندر مودی پر کئے ہیں ۔ جن کو محبوبہ مفتی نے انتخابی مہم کے دوران خوب استعمال کیا ۔
بھاجپا کے ساتھ اتحاد ٹوٹتے ہی محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ بھاجپا کی مسکیولر پالیسی کشمیر میں نہیں چلے گی۔اسکے سب سے زیادہ محبوبہ مفتی کی جانب سے گزشتہ سال جولائی کے بعد تین مرتبہ دوہرایا گیا کہ بھاجپا کے ساتھ اتحاد زہر پینے جیسا تھا ۔ اسکے بعد رواں سال جنوری میں ۔ اور اب تیسری مرتبہ کلگام میں محبوبہ مفتی نے یہی بیان دیا اور کہا کہ ہم نے لوگوں کی فلاح و بہبود کےلئے کیا تھا ۔لیک اتحاد زہر کا پیالہ پینے کے برابر ثابت ہوا ۔370 پر بولی کہ اگر ہٹایا گیا بھارتی ترنگے کےلئے کشمیر میں کاندھا دینے والا کوئی نہیں ہو گا ۔
اب بریک اپ کے بعد دیکھے انہوں نے پاکستان کارڈ کیسے کھیلا ، ۔محبوبہ مفتی اس دورا ن جہاں مودی سرکار پر ملک کو بانٹنے کا الزام لگایا وہیں کئی مرتبہ انہوں نے عمران خان کی تعریف اور مودی حکومت کی تنقید کی ۔
پاک حکومت کی جانب سے گروناگ دیو کے نام پر یونیورسٹی بنانے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ’ جہاں ایک طرف مرکزی سرکار تاریخی مقامات کے نام تبدیل اور رام مندر بنانے کی بات کر رہی ہے ، وہیں پاکستان کے وزیر اعظم گروناناک جی کے نام سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں ‘۔
شاردا پیٹھ کھولنے پر عمران خان کی سرہانا کی ، اور یہاں تک بھی بیان دیا کہ بالا کوٹ مودی کا ڈرامہ تھا ۔ اور اب وہ پاکستان پر دوسرا حملہ بھی کر سکتے ہیں ،اسکے علاوہ محبوبہ مفتی نے یہاں تک بیان دیا کہ اگر بھارت نے نیوکلیر بم دیوالی کے لئے نہیں رکھے تو پاکستان نے بھی عید کےلئے نہیں رکھے ہیں ۔لیکن اتحاد کے دوران محبوبہ مفتی کی رائے مودی کے متعلق کیا تھی وہ بھی دیکھ لیں ،
وزیر اعظم مودی نے اچانک پاکستان کا دورہ کیا تو محبوبہ مفتی نے تعریف کے پل باندھ لئے اور کہا کہ’ پہلے والے پی ایم یعنی منموہن سنگھ بھی پاکستان جانا چاہتے تھے لیکن جرات نہیں کی ، مودی گئے جو کہ طاقت کی نشانی ہے ‘۔
اسکے علاوہ اتحاد کے دوران محبوبہ مفتی نے کئی مرتبہ یہ بات بھی دہرائی کہ اگر مسلہ کشمیر کوئی حل کر سکتا ہے تو وہ صرف مودی ہے . وہیں سیز فائر پر محبوبہ نے پاکستان کو کہ انہیں رمضان کی قدر کرنی چاہےے ۔2017 میں محبوبہ مفتی نے یہاں تک بھی بیان دیا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کی مدد کرنا بند کرے ۔
تو یہ پاکستان کارڈ جو ریاست کے سیاسی لیڈران بھی انتخابات کے دوران کھیلتے ہیں
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
