تازہ ترین
رمضان نفرت پر قابو پانے کی تحریک دیتا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ
خبراردو :صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نےرمضان کے مقدس مہینے میں مذہبی فریضہ انجام دینے والے امریکہ اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے تہنیت ارسال کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ’’ رمضان کے جذبے میں ہم سب مل کر ایک مزید ہم آہنگ اور بااخلاق معاشرہ تخلیق کرنے کا مقصد پا سکتے ہیں‘‘۔
اس تمہید کے ساتھ کہ ’’میرے ساتھ میلانیا بھی ۔رحمتوں بھرے اس مہینے کی آمد پر مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہیں‘‘اپنے تہنیتی پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ مبارک مہینہ عطا کردہ رحمتوں پر غوروفکر اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدمی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کام کا موقع فراہم کرتا ہے، پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر قرآن مقدس کے نزول کی یاد دلاتا ہے اور مسلمانان اس ماہ مقدس کا چاند نظر آنے پرباطنی فکر، روحانی تجدید اور عبادت کے مہینے کا آغاز کر کے اس نزول کی تعظیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے دوران ’’مسلمان طلوع سحر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ سخاوت اور خیرخواہی پر مبنی نیک افعال انجام دیتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنی روحانی زندگی میں مقصد سے متعلق تجدیدی احساس پیدا کرتے ہیں اور خدا کے کرم و رحمت کے لیے بھرپور شکرگزاری کرتے ہیں‘‘۔
امریکی وزیر خارجہ پومپئو نے بھی اندرون و بیرون ملک مسلمانوں کے لئے رمضان مقدس کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تین ابراہیمی مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملے کے پیش نظر امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں فرد کے اپنے عقیدے پر آزادانہ عمل کی اہلیت کو درپیش سنگین مسائل حل کیے جا سکتے ہیں اگر حکومتیں اور عوام مل کر سبھی کے لئے مذہبی آزادی کے فروغ کی خاطر اکٹھے کام کریں۔ اس طرح اُس نفرت پر قابو پا یا جا سکتا ہے جو ایسے حملہ آوروں کو تحریک دیتی ہے۔
پومپئو نے کہا کہ رمضان بہت سے مسلمانوں کے لیے روحانی تجدید، مہربانی ، غریبوں کے لیے دردمندی اور متنوع معاشروں میں ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر ’’ امریکہ میں بہت سی مساجد اور گھروں میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور ہمسایوں کا مساوات، رحم دلی اور فیاضی کی مشترکہ امریکی اقدار کے تحت خیرمقدم کیا جاتا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان تمام عقائد اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشترکہ دردمندی، احترام اور ایک دوسرے کی مدد کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ روزانہ روزہ کھولنے اور دوسروں کو کھانے میں شریک کرنے کی بدولت رمضان ہمارے معاشرتی تعلقات میں مضبوطی لاتا اور سماجی خدمت پر زور دیتا ہے۔ ’’اسی جذبے کے تحت ہم عقیدے سے قطع نظر ایک دوسرے کے لیے اپنی باہمی ذمہ داریوں پر غوروفکر اور بہترین فرد بننے کی سعی کرتے ہیں‘‘۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے افطار کے ساتھ استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں جس سے امریکی سفارت کاری کی بنیادی طاقت کا اظہار ہوتا ہے اور مذہبی آزادی، مذہبی اقلیتی برادریوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے اور ان کے احترام اور امن کے لیے شراکتوں پر ہمارا عزم مزید تقویت پاتا ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
