تازہ ترین
راہل گاندھی استعفیٰ دینے پربضد،نئے کانگریس صدرکی تلاش
خبراردو: لوک سبھا انتخابات 2019میں پارٹی کی کراری شکست کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی استعفیٰ دینے کی ضد پر قائم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے2 سینئر لیڈران کے سی وینو گوپال اور احمد پٹیل نے اُنہیں منانے کی بھر پور کوشش کی لیکن راہل گاندھی نے صاف کہہ دیا کہ پارٹی ان کی جگہ کسی اور کو ڈھونڈ لے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2019میں پارٹی کی کراری شکست کے بعد کانگریس صدرراہل گاندھی استعفیٰ دینے کی ضد پر قائم ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے 2سینئر لیڈران کے سی وینوگاپال اور احمد پٹیل نے انہیں کافی منانے کی کوشش کی ہیں لیکن راہل گاندھی نے صاف کہہ دیا کہ پارٹی ان کی جگہ کسی اور کو تلاش کرے۔ راہل گاندھی اب کانگریس صدر کے طور پر نہیں بلکہ کانگریس کارکن کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں خبر ہے کہ کانگریس4 دنوں میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، اس میٹنگ میں راہل گاندھی کی جگہ کسی اور کے نام پر غوروخوض کیا جائے گا۔بتایاجاتاہے کہ کانگریس ورکنک کمیٹی کی میٹنگ میں آخری بار راہل گاندھی کو منانے کی کوشش ہو گی۔ پھر بھی اگر وہ اپنی ضد پر قائم رہے تو ان کی جگہ لینے کے لئے کچھ سینئر لیڈروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ نئے صدر کے لئے کن ناموں کی چرچا ہے، فی الحال اس پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔بتا دیں کہ ہفتہ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران راہل گاندھی نے اپنے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک عام کارکن کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں گھوم کر کانگریس سے عوام کو قریب کرنے کا کام کریں گے۔تاہم ان قیاس آرائیوں کے بیچ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن رندیپ سنگھ سرجےوالا نے کانگریس ورکنگ کمیٹیکی طرف سے جاری ایک بیان ٹویٹ کر کے واضح کیا ہے کہ راہل گاندھی کے استعفیٰ کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔اس دوران ایک اوراہم پیش رفت یاکوشش کے تحت منگل کے روزپرینکاگاندھی ،رندیپ سنگھ سرجئے والااورراجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے راہل گاندھی کی رہائش گاہ پہنچ کراُنھیں منانے کی کوشش کی کہ وہ پارٹی صدرکاعہدہ نہ چھوڑیں ۔
بتایاجاتاہے کہ راہل گاندھی کی سوموارکوراجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ کیساتھ ملاقات طے تھی لیکن کانگریس صدرنے اشوک گہلوٹ کیساتھ ملنے سے انکارکرتے ہوئے اُنھیں پارٹی کے سینئرلیڈرکے سی وینوگوپال سے ملنے کوکہا۔سیاسی تجزیہ نگاروں کامانناہے کہ اگلے کچھ دن یاہفتے کانگریس کی اندرونی سیاست یاخلفشارکے حوالے سے کافی اہم ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ نومنتخب17ویں پارلیمان یعنی لوک سبھاکاپہلااجلاس 6سے15جون تک ہوگا،اوراس اجلاس سے پہلے کانگریس کواپنے منتخب رُکن لوک سبھاکے لیڈرکاانتخاب عمل میں لاناہے ،اوراس کیلئے بھی راہل گاندھی کے راضی نہ ہونے کے باعث سابق مرکزی وزیرششی تھرﺅرکانام لیاجارہاہے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
