تازہ ترین
ڈانگرپورہ سوپور شوٹ آﺅٹ میں 2عسکریت پسند جاں بحق
خبراردو: شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں فوج اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم آرائی کے دوران 2جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی تحویل سے پولیس نے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سوپور کے ڈانگرپور علاقے میں فوج و فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس میں طرفین کے درمیان ہوئے گولیوں کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 22آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے جمعرات کی صبح ڈانگر پورہ کے بونہ پورہ محلے کا اُس وقت سخت محاصرہ عمل میں لایا جب علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2سے 3جنگجوﺅں کے چھپنے ہونے کی اطلاع فورسز کو موصول ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈانگرپورہ کے بونہ پورہ علاقے میں فوج و فورسز کی مشترکہ پارٹی نے جمعرات کی صبح جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا۔ اس دوران فورسز نے علاقے میں داخل ہوکر گھر گھر تلاشی کا باضابطہ آغاز کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی صبح علاقے میں فورسز کی بھاری نفری نے کڑا محاصرہ عمل میں لاکر یہاں گھر گھر تلاشی مہم شروع کردی جس کے نتیجے میں علاقے کے مرد و زن میں خوف کا ماحول دوڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران گھروں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کے علاوہ یہاں مکینوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جبکہ کئی مقامی شہریوں کو کڑے پوچھ تاچھ کے مراحل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی پارٹی نے جونہی علاقے میں گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا تو جونہی فورسز کی رسائی مشتبہ مقام تک ممکن ہوئی تو یہاں چھپے بیٹھے اسلحہ برداروں نے جدید ہتھیاروں سے لیس فورسز پر زبردست فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور یوں علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے اس موقعے پر طوالت سے بچنے کےلئے جائے جھڑپ کے ارد گرد گھیراﺅ مزید تنگ کرتے ہوئے حتمی کارروائی کافیصلہ لیا۔ اس دوران یہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کےلئے فورسز پر زبردست فائرنگ کی تاہم فورسز نے علاقے میں مزید ٹکڑیاں طلب کرکے فرار کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کردیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کئی گھٹنوں تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
اس دوران فورسز نے جونہی جائے جھڑپ کے نزدیک سرچ آپریشن شروع کیا تو انہیں یہاں سے دو جنگجوﺅں کی لاشیں برآمد کیں۔ پولیس نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوﺅںکا تعلق لشکر طیبہ سے ہیں اور ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے جھڑپ کے نزدیک سرچ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔ ادھر علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کےساتھ ہی نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر فورسز کارروائی کےخلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فورسز کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی خاطر یہاں تعینات اہلکاروں پر کئی اطراف سے سنگ باری کی جس کے جواب میں علاقے میں کچھ دیر کےلئے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔اس دوران مظاہرین نے اسلام، آزادی اور جنگجوﺅں کے حق میں زور دار نعرے لگاتے ہوئے جائے جھڑپ کی جانب پیش قدمی شروع کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاورں نے مظاہرین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں آنسو گیس کے گولے داغے۔
ادھر جھڑپ کے آغاز کےساتھ ہی انتظامیہ نے قصبہ سوپور میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے اور بے لگام افواہ بازی پر بریک لگانے کی خاطر قصبہ سوپور اور مضافاتی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا۔ اس دوران جھڑپ شروع ہونے کےساتھ ہی قصبہ سوپور اور مضافاتی علاقوں میں مکمل سکوت چھاگیا جس کے نتیجے میں یہاں معمول کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈانگرپورہ بونہ پورہ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں آناً فاناً دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہوگئے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی بہت حد تک متاثر ہوگئی۔س دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپورعاشق حسین نے تازہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قصبہ سوپور کے تحت آنے والے تمام کالجوں اور ہائر اسکینڈری اسکولوں کے علاوہ تحصیل زینہ گیر کے تحت آنے والے ہائر اسکینڈری اسکولوں میں کام کاج کو معطل رکھنے کے احکامات صادر کئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور کا کہنا تھا کہ قصبہ سوپور میں جنگجو مخالف آپریشن شروع ہو اہے لہٰذا قصبہ اور مضافاتی علاقوں میں ممکنہ عوامی احتجاج کا خطرہ برقرار ہے لہٰذا اس صورتحال میں قصبہ سوپور اور زینہ گیر علاقوں کے تحت آنے والے کالجوں اور ہائر اسکینڈری اسکولوں میں جمعرات کو تدریسی عمل معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
